DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed Candidate for Tehsil Nazim Kahuta visits various Union Councils

چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2021)
چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ کارکنوں، ورکروں،ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں اظہار تعزیت مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ کارکنوں، ورکروں،ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں اظہار تعزیت مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔راجہ فیاض احمد نے کہوٹہ کے کاروباری شخصیت ندیم بٹ کی بیٹی اور بیٹے کے انتقال مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی کی انہو ں نے کہوٹہ کے سنیئرصحافی ملک عامر داوُد کے والد محترم ملک داوُد سلطان کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی،محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی راجہ لا ایوب کی ہمشیرہ اور راجہ رفاقت حسین کی چچی محترمہ کے انتقال پر مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، یوسی نڑھ کے رہائشی پٹواری راجہ ہارون اکبر کے بھانجے اور پھوپی محترمہ کے انتقال پر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ ہائی سکول کے قریب سیکرٹری فہیم کھٹڑ، سیکرٹری رحیم کھٹڑ کی والدہ محترمہ، ندیم کھٹڑ کی خوش دامن،پروفیسر آصف کھٹڑ کی چچی جان اور خلیل کھٹڑ کی بھابھی جان کی وفات پر تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر حاجی ملک منیر اعوان،راجہ خورشید احمد،راجہ مظہر اور راجہ عاصم بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 October 2021)
Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed candidate for Tehsil Nazim Kahuta visited various Union Councils. Meeting with workers, voters and supporters while offering condolences in the homes of the deceased at different places. He offered his condolences to the bereaved family on the demise of Malik Dawood Sultan, father of Malik Amir Dawood Sultan, a senior journalist from Kahuta. On the demise of Raja Rafaqat Hussain’s aunt Mohtarma, condolences were offered to the family of the deceased and prayers were offered for the deceased. Fateha prayers were offered for the death of the deceased while Secretary Faheem Khattar, Secretary Rahim Khattar’s mother Mohtarma, Nadeem Khattar’s mother in law, Prof. Asif Khattar’s aunt and Khalil Khattar’s sister-in-law. Also with Raja fayaz were Malik Munir Awan, Raja Khurshid Ahmed, Raja Mazhar and Raja Asim.

چوہدری صداقت حسین اور جنر ل کونسلر حاجی مالک حسین کی کوششوں سے 8سالہ ناراضگی ختم ہو گئی

With the efforts of Chaudhry Sadaqat Hussain and General Counselor Haji Malik Hussain, 8 years of resentment came to an end

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2021)
ن لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور جنر ل کونسلر حاجی مالک حسین کی کوششوں سے 8سالہ ناراضگی ختم ہو گئی۔دونوں فریقین نے آٹھ سالہ ناراضگی کا خاتمہ کرکے آپس میں گلے ملے۔ اہلیان علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور جنر ل کونسلر حاجی مالک حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل منیاندہ کے رہائشی محمد سفیر، محمد صفدر، سجاد حسین،منیر حسین کا آپس میں زمین کاتنازعہ چل رہا تھا عرصہ8سال سے دونوں فریقین میں ناراضگی چلی آ رہی تھی دو فریقوں کے درمیان ناراضگی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور جنر ل کونسلر حاجی مالک حسین نے ذاتی کوششیں کیں الگ الگ دونوں فریقین سے ملے اور ان کی یہ کوشش رنگ لائی اور بلاآخر دونوں فریقین میں 8سالہ ناراضگی ختم ہو کر دوستی میں بدل گئی دونوں فریقین نے آٹھ سالہ ناراضگی کا خاتمہ کرکے آپس میں گلے ملے حلقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور جنر ل کونسلر حاجی مالک حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس موقع پر محمد سفیر، محمد صفدر، سجاد حسین،منیر حسین،شبیر حسین، منظور حسین، محمد نصیر، محمد صغیر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

حلقہ پی پی سیون سے ایم پی اے کے لیے اپلائی کروں گا،چیئرمین راجہ ندیم احمد

I will apply for MPA from constituency PP-7, Chairman Raja Nadeem Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2021)
چیئرمین راجہ ندیم احمدنے کہا کہ حلقہ پی پی سیون سے ایم پی اے کے لیے اپلائی کروں گا اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی ہر یونین کونسل میں رابطہ ہے موجودہ حکومتی ارکان سے حلقے کی عوام نے امیدیں وابستہ کیں تھیں وہ ان کی امیدوں پر پورانہیں اترے ترقیاتی کام کہیں بھی نظر نہیں آ رہے ہے جو بھی تھوڑے بہت کام ہوئے ہیں وہ بھی انتہائی ناقص ترین کام ہوئے ہیں دھن گلی روڈ پر رپرینگ کے نام پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے مگر کام انتہائی ناقص ہوا آج بھی بڑھے بڑھے گہڑے پڑھے ہوئے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں میڈیا کے نمائندوں سے انٹر ویودے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے روزانہ نفل ادا کریں کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی آئے روز چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل مسلم لیگ ن ہی حل کر سکتی ہے عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button