DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Five lady teachers of gov high school, Kalyam Awan robbed on gunpoint

کلیام اعوان, پانچ خواتین اساتذہ کو سکول سے گھر جاتے وقت جی ٹی روڈ کے قریب بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا

گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،, 21اکتوبر2021)—کلیام اعوان,پانچ خواتین اساتذہ کو سکول سے گھر جاتے وقت جی ٹی روڈ کے قریب بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کلایم اعوان کی ہیڈ ٹیچر صائمہ علی نے روات پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر اساتذہ صالحہ بی بی، ارم پروین، شبنم رانا کے ساتھ گرلز ہائی سکول کلیام اعوان سے نکلی تھیں، جب وہ کلیام لنک روڈ پر برف خانہ سٹاپ کے قریب پہنچیں تو سڑک خراب ہونے کے باعث گاڑی کی رفتار آہستہ ہو گئی اسی دوران ان پر موٹر سائیکل پر سوار بندوق برداروں نے حملہ کیا۔ جنہوں نے ان کے تمام زیورات چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ روات پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Gujar Khan; Five lady teachers were robbed at gunpoint as they left the school. according to Saima Ali headteacher at government high school, Kalyam Awan who told Rawat police that she left school along with other teachers Saliha Bibi, Iram Parveen, Shabnam Rana, When they got near Baraf Khana stop on Kalyam link road they were attacked by gunmen on motorcycles who stripped all the jewellery of them and fled. Rawat police investigating the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button