Kallar Syedan; The foundation stone of the road was laid to connect Mator and Balakhar villages
کلرسیداں اور کہوٹہ کے پسماندہ دیہات کو باہم منسلک کرنے کے لیئے سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—کلرسیداں اور کہوٹہ کے پسماندہ دیہات کو باہم منسلک کرنے کے لیئے سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر اور کہوٹہ کی یوسی مٹور کی ابادیوں کو ملانے کے لیئے صحی راجگان،سامٹھی،سکڈ راجگان،ممدوٹ اعوان،کالی کا باغ،مٹور گلہ تک سات کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جس پر ایک سو دو ملین کی لاگت ائے گی بدھ کی شام سڑک کا سنگ بنیاد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے رکھا اس موقع پر چیئرمین بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،راجہ مجید،راجہ اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں بلاامتیاز خدمت کی زرین مشالیں قائم کی ہیں سڑک کی تعمیر سے پسماندہ دیہات کو امدورفت کی سہولت میسر آئے گی
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 20, 2021) * The cornerstone of the road has been laid to connect the villages of Kallar Syedan; and Kahuta. , Samathi, Skid Rajgan, Mamdot Awan, Kali Ka Bagh, 7 km road will be constructed up to Mator Galla at a cost of 102 million said MPA Raja Saghir Ahmed. Chairman Bhalakhar Raja Safdar Kayani, Raja Majeed, Raja Israr Advocate and others were also present on the occasion.
چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تاجر سے پانچ لاکھ روپے کے قریب نقدی لوٹ لی
In Chauk Pindori robbery, three unidentified robbers robbed a businessman of around Rs 500,000 in cash at gunpoint
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)— کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تاجر سے پانچ لاکھ روپے کے قریب نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ واردات بدھ کی صبح پانچ بجے کے قریب چوکپنڈوری میں پیش آئی جہاں محمد اسلام نامی دکاندار راولپنڈی جانے کیلئے گھر سے موٹر سائیکل پر اپنی دکان پر آیا اور موٹر سائیکل کھڑا کر کے کچھ کاغذات لینے کیلئے دکان کا تالا کھول کر جونہی اپنی دکان میں داخل ہوا تو اسی لمحے ایک مسلح ملزم بھی اندر آ گیا اور اسلحہ کی نوک پر تمام رقم چھین لی اور دکان کے باہر کھڑے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن فیاض،شیخ ندیم احمد،چوہدری توصیف شیراز آف بھلاکھر نے راولپنڈی میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت
Haji Akhlaq Hussain, President PML-N Kallar City, Sheikh Hassan Fayyaz, Sheikh Nadeem Ahmed, Ch Tauseef Shiraz of Bhalakhar, President PML-N Youth Wing Kallar participated in the PML-N protest in Rawalpindi.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن فیاض،شیخ ندیم احمد،چوہدری توصیف شیراز آف بھلاکھر نے راولپنڈی میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور بعدازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنماوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نا انصاف جماعت ثابت ہوئی جس کے وزرا کی کرپشن کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب یہ حال ہے کہ عوام اب تین کی بجائے دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ایک تو مہنگائی دوسرا حکومتی نااہلی ہے. ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے. میاں نواز شریف نے اس ملک کو دہشت گردی, مہنگائی, بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی اور ملک ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوگیا تھا مگر جب سے یہ نااہل حکمران ملک پر مسلط ہوئے تب سے ملک مہنگائی کی جانب ہر دن ایک قدم آگے بڑھتا ہے اور ملک کا وزیراعظم عوام کو صرف اپنی خیالی و خوابی تقریروں سے خوش کرنے میں لگا ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج سے حکمرانوں کی رخصتی کی گھنٹی بج چکی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے عوام کو بھی احتجاج کے لئے باہر نکلنا پڑے گا
سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس
Case related to rehabilitation of local bodies in the Supreme Court
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لی ,لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات بھی طلب چیف سیکرٹری پنجاب،سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب۔کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی, پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں، چیف جسٹس صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا، وکیل درخواست گزار سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا تحقیقات کرکے معاملے کی تہ تک جائیں گے، عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ملبہ وزیراعلی پنجاب پر ڈال دیا سیکرٹری صاحب کے تحریری جواب میں ہے کہ وزیراعلی کو سمری بھیجی تھی، جسٹس مظہر عالم میاں خیل۔جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، چیف جسٹسں
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا دورہ کلر سیداں
Deputy Commissioner Rawalpindi Muhammad Ali’s visit to Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا دورہ کلر سیداں، انہوں نے کلر سیداں کی تاریخی عمارت بیدی محل اور پھلینہ ڈیم کا دورہ کیا۔وہ بنیادی مرکز صحت پھلینہ بھی گئے جس سے قبل انہوں نے آراضی ریکار ڈ سینٹر کلر سیداں کا دورہ کیا۔وہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے مریضوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان،تحصیلدار محمود احمد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کلر سیداں بازار کا بھی دورہ کیا انہوں نے بشندوٹ میں ڈیجیٹل گرداوری کی بھی جانچ پڑتال کی۔
قوم کو حقائق سے آگاہ کریں اور عام انتخابات کا اعلان کردیں,عاصم مختار مغل
Inform the nation of the facts and announce general elections, Asim Mukhtar Mughal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے رہنما عاصم۔مختار مغل نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو حقائق سے آگاہ کریں اور عام انتخابات کا اعلان کردیں انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی کابینہ اور وزرا ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر عوام کے گلے پر چھری چلا رھے ہیں ۔
قوم فاقہ کشی پر مجبور ھو گئی ھے ۔روز مرہ کھانے پینے کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ھو چکی ہیں ۔غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ھے ۔طاقت ور اور امیر طبقہ دن بدن امیر اور غریب خود کشیوں پر مجبور ھو گیا ھے ۔آٹا گھی ۔دال چاول چینی کو غریب ترسنے لگ گیا ھے ۔آپ کونسی مدینہ کی ریاست بنا رھے ہیں جس میں لوگ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خود بھی موت کو گلے لگا رھے ہیں ۔ملک تین سالوں میں معاشی لحاظ سے بھی خاطر خواہ آگے نہ بڑھ سکا ۔بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ۔بیرون قرضوں میں اضافہ ۔بے روزگاری میں اضافہ ۔ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئیں کہ غریب علاج نہیں کرا سکتا کرپشن عروج پر ہے تو عوام موت کی دہلیز پر ہیں۔آپ ایماندار ہیں لیکن حکومت کو چلانا آپ اکیلے کے بس کی بات نہیں ۔آپ کے ارد گھر مردار کھانے والی گدھ ہیں جن کو عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ آپ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں اور عام انتخابات کا اعلان کردیں ۔