DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Kallar Syedan; Two Pakistanis die one from Doberan Kallan in boat accident on their way to Italy from Libya

مستقبل سنوارنے کی تمنا لیئے دو پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—مستقبل سنوارنے کی تمنا لیئے دو پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ایک کا تعلق دوبیرن کلاں اور دوسرے کا ازادکشمیر سے تھا۔تفصیلات کےمطابق دوبیرن کلاں کے دوکاندار ارشد محمود کا بیٹا محمد وسیم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنا مستقبل سنوارنے لیبیا سے اٹلی جانے کے لیئے کشتی میں سوار ہوا تھا کہ تیونس کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہو گئی دیگر مسافر لائف جیکٹ کی مدد سے بچ گئے جبکہ دو بد نصیب پاکستان جن کے پاس لائف جیکٹ نہ تھی وہ دونوں سمندر کی نذر ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق ازادکشمیر سے اور دوسرے کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں دوبیرن کلاں سے تھا جس کا نام محمد وسیم معلوم ہوا ہے

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 20, 2021) * Two Pakistanis died in a boat accident on their way to Italy from Libya. One belonged to Doberan Kallan and the other from Azad Kashmir. Muhammad Waseem, son of Arshad Mehmood, a shopkeeper, was boarding a boat from Libya to Italy with his friends when the boat sank near Tunisia. Other passengers escaped with the help of life jackets while two were unlucky. Both Pakistani, who did not have a life jacket, both fell victim to the sea.

حقانی ی پبلک سکول سموٹ کے طالب علم فیضان جمیل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 986نمبر
حاصل کرکے مدرسہ میں اول پوزیشن حاصل کی

Faizan Jamil, a student at Haqqani Public School Smot achieved first position

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—حقانی پبلک سکول سموٹ کے طالب علم فیضان جمیل ولد محمد جمیل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 986نمبرحاصل کرکے مدرسہ میں اول پوزیشن حاصل

دارارقم کلرسیداں کی ہونہار طالبہ کشمالہ احمد نے1100 میں سے1100 نمبر لے کر ٹاپ کیا

Kashmala Ahmed, a promising student of Dar Arqam Kallar Syedan, topped with 1100 marks out of 1100 marks.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 20اکتوبر2021)—دارارقم کلرسیداں کی ہونہار طالبہ کشمالہ احمد نے1100 میں سے1100 نمبر لے کر ٹاپ کیا جبکہ نیشنل ماڈل سکول کلرسیداں کی ہونہار طالبہ ثمن ظہیر نے 1100میں سے 1094نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ النور ونگز کی طالبہ مریم نے 1100میں سے1093نمبر لیکر نمایاں رہیں کامیابی کے بعد مزکورہ طالبات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ ہماری کامیابی اللہ کے فضل کرم والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کی مرہون منت ہے جن کی بدولت ہمیں اتنی بڑی کامیابی نصیب ہوٸی ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ مستقبل قریب میں بھی اس سے بہتر کارکردگی کے لیے کوشاں رہیں گی


Show More

Related Articles

Back to top button