DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Grand Processions of Millad Un Nabi taken out in Pothwar region along with rest of the country

پوٹھوار ریجن کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں عید میلاد النبی کی شاندار تقریبات کا انعقاد

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 19اکتوبر2021)—میلاد النبی کا عالیشان جلوس،درودیوار لبیک لبیک یا رسول اللہ،تاجدار ختم نبوت،آمد مصطفے مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھے۔تفصیلات کے مطابق مضافاتی علاقوں منگلورہ،جسوالہ،سروھا،چکمرزا،لونی مشراں،لونی جندراں،لونی سلیال،بھلاکھر،میرا سنگال،درکالی شیر شاہی،کمبیلی صادق،ڈریال،منگال،مک،ڈھوک بھٹیاں اور دیگر علاقوں کے جلوس مرید چوک پہنچے جہاں سے مرکزی جلوس سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ازرم حمید سیالوی،سید حامد شاہ،مفتی زاھد یوسف،عاطف اعجاز بٹ،حاجی جاوید اختر اور دیگر کی قیادت میں روانہ ہوا شرکا جلوس پر متعدد مقامات پر گلپاشی کی،مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور نیاز کی تقسیم کی جارہی تھی،شرکائے جلوس سرکاری پابندی کی زنجیریں توڑ کر پرزور انداز میں لبیک لبیک یا رسول اللہ،تاجدار ختم نبوت کے نعرے لگائے گئے شرکا جلوس چوآروڈ،مین بازار،مغل بازار سے ہوئے کلر اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچے جہاں لنگر تقسیم کیا یادریے کہ دس ربیع الاول کو انتظامیہ نے منعقدہ ایک اجلاس میں میلاد کے جلوسوں میں لبیک لبیک یا رسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگانے سے سختی سے منع کردیا تھا مگر میلاد کے جلوس میں شریک ہزاروں لوگوں نے سب سے زیادہ نعرے بھی لبیک لچیک یا رسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے مار کے حکومتی حکم کو ہوا میں تحلیل کر دیاگیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 19اکتوبر2021)—تحصیل کلرسیداں میں میلاد النبی ص کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام دارالعلوم العباس سرصوبہ شاہ سے نکالا گیا جس کی قیادت حاجی محمد شریف،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،ماسٹر یامین عادل، راجہ محمد ضیارب،محمد نثار بھٹی اور دیگر علمائے کرام نے کی جبکہ ڈھوک ہائے بنگیال،سنگال،گہدر،میرا بھٹیاں،نمبل،سکرانہ،منیاندہ،انچوھا،پنڈورہ حیال،پنڈورہ ہردو،دھانگلی،الف چوک،موہڑہ لنگڑیال،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،سہوٹ بنگیال،سہوٹ حیال،سہالہ ٹکال،ماہلی،پلام،مقدم،موہڑہ ہیراں،جنوبی کھناہدہ اور دیگر کے جلوس بھی اس مرکزی جلوس میں شریک ہوئے شرکا جلوس بڑے پرجوش انداز میں لبیک لبیک یا رسول اللہ،نبی کا جھنڈا اونچا رہے گا،سیدی مرشدی یا نبی اور دیگر لگاتے ہوئے ڈڈیال روڈ،موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،چوآ خالصہ لاری اڈہ پہنچے جہاں موجود سینکڑوں لوگوں نے ان پر گلپاشی کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا بعد ازاں شرکا درودوسلام کا ورد کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری،میلاد چوک سے ہوتے ہوئے دوبیرن روڈ پر واقع دارالعلوم انوارالقران پہنچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا جلوس میں بچے بڑوں کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں،کے علاوہ لجچال حیدری نیزہ باز گروپ کے بارہ گھڑ سواروں نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں دوبیرن کلاں،سکوٹ،دھمالی،چوکپنڈوری،شاہ باغ سے بھی میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 19اکتوبر2021)—حسب روایت امسال بھی قصبہ ساگری سے میلاد النبی ص کا جلوس نکالا گیا جس کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا شرکا جلوس کلر روڈ،سردار مارکیٹ اور حسنال سے ہوتے ہوئے واپس مرکزی جامعہ مسجد ساگری پینچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا جلوس کی قیادت مسلم لیگی رہنما چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،چیئرمین راجہ شہزاد یونس اور مقامی علمائے اکرام نے کی

Show More

Related Articles

Back to top button