DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Maulana Mufti Makhdoom Al-Hassan Shah Masoodi laid the foundation stone of Madrassa and Jamia Masjid in Kalyam Mor near Rawat.

مولانا مفتی مخدوم الحسن شاہ مسعودی، قاضی شفیق الرحمیٰن نے روات کے قریب کلیام موڑ پر دارالعلوم حدیقتہ العتیق مدرسہ اور جامع مسجد انعام کا سنگ بنیاد رکھا

روات: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،18اکتوبر2021)—آج ایک عظیم درسگاہ کا افتتاح ہو رہا ہے۔ اس سے آنے الی نسلوں کو فائدہ ہو گا۔ اسکی برکت سے ہر گھر پر رحمت کا نزول ہوگا۔ اسکے ثمرات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے ہمیں اس تحریک کا حصہ بننا چاہیے قیامت کے روز جب سورج سوا نیزے پر ہوگا کوئی سایہ نہ ہوگا ہر شخصت اپنے اعمال کی وجہ سے پسینے میں ڈوبا ہوگا سات خوش نصیب عرش کے سائے میں ہونگے جن میں سے ایک ایسا شخص بھی ہوگا جسکا دل مسجد سے لگا ہوگا ہمارا مال مسجد میں سرف ہوگا تو ہماری بخشش ہو گی ہم یہاں ویزے پر ہیں ہمارے والد حضرت آدم ہیں ہمارا آبائی ٹھکانہ جنت ہے والدین کے سامنے اُونچا سانس بھی نہیں لینا چاہیے جو نماز نہیں پڑھتا وہ جرائم پیشہ ہے بے نمازی کو مسلمانوں کے قبرستان میں نہ دفنایا جائے جو نماز نہیں پڑھتا نیک لوگوں کی دعاؤں میں شامل نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی مخدوم الحسن شاہ مسعودی، قاضی شفیق الرحمیٰن نے روات کے قریب کلیام موڑ پر دارالعلوم حدیقتہ العتیق مدرسہ اور جامع مسجد انعام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد عتیق الرحمٰن مہتمم ادارہ ہذا کی کاوشوں سے تین کنال کے رقبے پر مسجد اور مدرسے کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر مولانا عتیق الرحمٰن نے کہا کہ عرصہ 13سال سے جامع مسجد المقبول روات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں اور بچوں کو معاشرے کا کار آمد انسان بنانے کیلئے تربیت اور اخلاق حسنہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے بچوں کو ناظرہ، درجہ حفظ مڈل تک اور درس نظامی و دیگر اسلامی تعلیمات دی جاتی ہیں 120سے زاہد طلبا اور 17افراد پر مشتمل اساتذہ مصروف عمل ہیں بڑی کوششوں سے میجر عمران نے یہ تین کنال جگہ والدین کے ایصال ثواب کے لیے عطیہ کی جسکی مالیت80لاکھ ہے محمد ساجد و دیگر افراد علماء کرام نے بھرپور ساتھ دیا اللہ کا شکر ہے کہ آج اسکا سنگ بنیاد رکھا گیا انھوں نے مسجد و مدرسہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ مخیر حضرات تعاون کریں انشااللہ یہ ایک تحریک ہے یہ علاقہ اولیائے کرام کا ہے انشااللہ ہم یہاں ایک کانقاہ بھی قائم کریں گے اس موقع پر مولانا عتیق الرحمٰن کو المقبول ویلفئیر ٹرسٹ کا صدر بھی نامزد کیا گیا کہوٹہ و دیگر علاقوں سے بھی علمائے کرام نے شرکت کی۔

Rawat: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 18 October 2021) * Maulana Mufti Makhdoom Al-Hassan Shah Masoodi, Qazi Shafiqul-ur-Rehman expressed were guest of honours at Dar-ul-Uloom Hadiqatah near Rawat. Addressing the ground breaking ceremony of Al-Atiq Madrasa and Jamia Masjid-e-Inam, Maulana Muhammad Atiq-ur-Rehman, the superintendent of the institute, laid the foundation stone of the mosque and madrasa on an area of ​​three kanals. With great efforts, Major Imran donated these three kanals of land worth Rs. 8 million to his parents aisal e aswab. Muhammad Sajid and other scholars gave their full support.

Show More

Related Articles

Back to top button