London; Funeral prayers of Dr. A Q Khan was offered in absentia in Slough
سلاؤ، انگلینڈ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم) کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی
لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،18اکتوبر2021)—سلاؤ، انگلینڈ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم) کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔ سلاؤ، برکشائر، انگلینڈ UK کی جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ میں بروز جمعہ کو بعد از نماز جمعہ محسن پاکستان سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم) کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ خطیب و امام جامع مسجد الشیخ عبدالعزیز آف صومالیہ نے امامت کی۔ نماز جنازہ غائبانہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 ء کو 85 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پا گئے تھے۔ انکی نمازہ جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں سپُرد خاک کر دیا گیا۔ پاکستانی قوم کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرا صدمہ، دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ جنت میں جگہ دے۔
London; London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 18 October 2021) * Funeral prayers of Dr. Abdul Qadeer Khan (late) were offered in absentia in Slough. Funeral prayers of scientist Dr. Abdul Qadeer Khan (late) were offered in absentia after Friday prayers on Friday at Jamia Masjid and Islamic Center, Stoke Poges Lane, Slough,. Khatib and Imam of the Grand Mosque Sheikh Abdulaziz of Somalia led the prayers. Thousands of Muslims from attended the funeral prayers in absentia.
ساؤتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ S.E.S.C.L جس نے ڈویژن ٹورنامنٹ 2021 ء جیت لیا۔
South East Sunday Cricket League S.E.S.C.L won the Division Tournament 2021
لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،18اکتوبر2021)— سلاؤ کی کرکٹ ٹیموں میں سے ایک بہترین ٹیم۔ سلاؤ برکشائر کاؤنٹی انگلینڈ (یوکے) کی کرکٹ ٹیموں میں سے ایک بہترین کرکٹ ٹیم۔ ساؤتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ S.E.S.C.L جس نے ڈویژن ٹورنامنٹ 2021 ء جیت لیا۔ مدینہ کرکٹ کلبM.C.C کے کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم میں بڑے ہونہار کھلاڑی ہیں۔ محمد فریاد ٹیم کپتان ہیں۔ جن کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیلی۔ کامیابی پر کمیونٹی نے دی مبارکباد