Kallar Syedan; The biggest Milad-un-Nabi procession of Tehsil Kallar Syedan will be taken out from Sir sooba shah
تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا میلادالنبی ﷺجلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا جائے گا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 18اکتوبر2021)—آمد مصطفی مرحبا مرحبا،آج بروز منگل کلرسیداں اور گردونواح میں میلادالنبی ﷺکے درجنوں جلوس نکالے جائیں گے۔تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جس میں علاقہ بھر کی دو درجن سے زائد میلاد کمیٹیوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔شرکا جلوس دھانگلی روڈ،موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،لاری اڈہ،مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری میلاد چوک سے ہوتے ہوئے دوبیرن روڈ پر مدرسہ انوارالقرآن پہنچیں گے جہاں جلسہ میلاد النبی ﷺمنعقد ہوگا۔کلرسیداں میں میلاد کا مرکزی جلوس مرید چوک سے روانہ ہوگا شرکا جلوس چوآ روڈ،مین بازار،مغل بازار سے ہوتے ہوئے کلر سیداں اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے اس کے علاوہ دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوک پنڈوری،شاہ باغ سے بھی میلاد کے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔
Kalrasidan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18 October 2021) Dozens of processions of Milad-un-Nabi will be taken out in and around Kallar Syedan on Tuesday. More than two dozen members of Milad Committees from all over the region will also participate in the procession. The main procession of Milad-e-Nabi will reach from Mureed Chowk. Large Milad processions will also be taken out from Doberan Kallan, Sakot, Chowk Pandori and Shah Bagh. The largest procession of Tehsil Kallar Syedann will be taken out from Sir sooba Shah under the auspices of Sirat Committee Choa Khalsa.
جاری نوٹیفکیشن میں پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے بحال
In the ongoing notification, local bodies across Punjab have been restored
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 18اکتوبر2021)—پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد منگل کی شام جاری نوٹیفکیشن میں پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے نوٹیفکیشن میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جاری 2019 کے نوٹیفکیشن کو بھی واپس لے لیا گیا
منشیات کے مقدمہ میں مجرم غلام ربانی کو چار سال،چھ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی
Ghulam Rabbani was sentenced to four years, six months imprisonment and a fine of Rs 20,000 in a drug case
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 18اکتوبر2021)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم غلام ربانی کو چار سال،چھ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مجرم کو تھانہ کلر سیداں پولیس نے 1500گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کیا گیاجس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی۔
کلر سیداں میں ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا کر لی گئی
Another married woman was abducted in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 18اکتوبر2021)—کلر سیداں میں ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا کر لی گئی، بشیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری شادی شدہ بیٹی (س)15 اکتوبر کو ہمارے ہاں آئی ہوئی تھی اور گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اپنی بیٹی تسکین کے ہمراہ قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیئے گئی اور واپس نہ آئی مجھے میرے کزن نے بتایا کہ قبرستان پر گرے کلر کی کلٹس گاڑی کھڑی تھی اور میری بیٹی کے خسر نے بھی بتایا کہ یہ گاڑی ہمارے گھر تقریبا دو ماہ پہلے بھی آئی تھی جو کہ میری بہو کے جاننے والے تھے اور اس کے ساتھ اس کی بہن بھی آئی تھی اور آج ان لوگوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔کلر سیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
میلاد کمیٹی چوک پنڈوری کے زیر انتظام مقابلہ برائے حُسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا
Milad Committee Chowk Pandori organized a competition for beautiful recitation and Naat
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 18اکتوبر2021)—خاکساران مدینہ میلاد کمیٹی چوک پنڈوری کے زیر انتظام مقابلہ برائے حُسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے 50 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ مقابلہ قرات میں محمد جواد علی نے اول، حسن ہارون نے دوسری اور حجت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ نعت کے گروپAمیں محمد خلیل اللہ اور عمر حیات نے اول،محمد معاویہ نے دوئم،محمد سراج الدین نے سوئم جبکہ گروپ B میں محمد جواد علی اور یاسراول، حافظ محسن علی دوئم اور معیز ندیم سوئم رہے