Kallar Syedan; Three-day Urs celebrations of Baba Bahadur Shah Qalandar in Choa Khalsa
چوآخالصہ میں جاری بابا بہادر شاہ قلندر کے عرس کی تین روزہ تقریبات
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 17اکتوبر2021)—چوآخالصہ میں جاری بابا بہادر شاہ قلندر کے عرس کی تین روزہ تقریبات آج اختتام پذیر ہو جائیں گی۔شام چار بجے محفل کرت و نعت ہو گی جس میں قاری سعد اللہ شاکر اور دیگر شرکت کریں گے۔سجادہ نشین دربار عالیہ سید راحت علی شاہ اختتامی دعا کرے گے۔
Kallar Syedan; The three-day celebrations of Baba Bahadur Shah Qalandar’s Urs will end today. Sajjada Nasheen Darbar Alia Syed Rahat Ali Shah will offer closing prayers.
ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان ہی کے نہیں بلکہ دنیا اسلام کے ہیرو تھے,الحاج اسلم بانی
Dr. AQ Khan was a hero not only of Pakistan but of the world of Islam, Alhaj Aslam Bani
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 17اکتوبر2021)—کلرسیداں کے بزرگ مسلم لیگی رہنما اور محسن پاکستان ڈاکٹر اے کیو خان کے معتمد ساتھی الحاج اسلم بانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب پاکستان ہی کے نہیں بلکہ دنیا اسلام کے ہیرو تھے مگر حکمرانوں نے ان سے وفا نہ کی حکومت نے تدفین میں عجلت کا مظاہرہ کرکے جنازے میں شرکت کے خواہشمند لاکھوں لوگوں سے ذیادتی کی ہے۔انہوں نے اپنی رھائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہر جمعہ کو ان کی خیریت دریافت کرتے تھے انہوں نے مجھے کلرسیداں میں رھائش پزیر کرسچیئن آبادی کے لیئے چرچ اور قبرستان کے لیئے جگہ مختص کرنے کا کہا تھا اور وہ خود چرچ کا سنگ بنیاد رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے وفات سے دوایام قبل مجھے فون کرکے بدھ کے روز اپنی رھائشگاہ پر ملاقات کے لیئے مدعو کررکھا تھا۔اسلم بانی کا کہنا تھا کہ مرحوم ہمیشہ رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے اور دوستوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔ہمارے حکمرانوں نے ڈاکٹر اے کیو خان سے ہمیشہ زیادتی کی جس کا انہیں شدید دکھ تھا۔ اسلم بانی نے کہا کہ حکومت نے عجلت میں ان کی تدفین کی انہیں دوتین ایام کے بعد فیصل مسجد کے قریب سپرد خاک کیا جانا چاہیئے تھا انہیں ایک عام قبرستان میں سپرد خاک کرکے ان کی توہین کی گئی۔
چوہدری جمال مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima of Ch Jamal Masood celebrated
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 17اکتوبر2021)—معروف کاروباری چوہدری مسعود اختر کے فرزند،چوہدری ذیشان مسعود کے بھائی چوہدری جمال مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری محمد اعظم،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،جاسم کنول،ارسلان قریشی،شیخ خورشید احمد،ملک عنصر خان،تنویر شیرازی،محمد احسان،ملک ندیم،اظہر محمود بھٹی،مسعود بھثی،راجہ ساجد ذوالفقار اور دیگر نے شرکت کی۔
ردا صغیر قریشی نے میٹرک کے امتحانات میں 1088نمبر لے کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی
Rida Saghir Qureshi has secured a prominent position in Government Girls High School Kallar Syedan with 1088 marks in Matriculation Examinations.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 17اکتوبر2021)—صدر ایپکا کلرسیداں بابو صغیر احمد قریشی کی صاحبزادی ردا صغیر قریشی نے میٹرک کے امتحانات میں 1088نمبر لے کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔