DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Three convicts in gang rape and murder case sentenced to death twice

گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں 03مجرمان کو 02/02مرتبہ سزائے موت

راوات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)— گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں 03مجرمان کو 02/02مرتبہ سزائے موت 05/05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، ملزمان کو معزز عدالت کے جج خالد محمود چیمہ ASJ ٹیکسلا نے سزا سنائ، سزا پانے والے مجرمان میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں,ملزمان نے ٹیکسلا کے علاقے میں ستمبر2020میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا، خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے کسی کے گھر کام کرنے کے لیے جا رہی تھی،ستمبر2020میں خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او محمداحسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور تفتیش کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں لیڈی پولیس افسر سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی، راولپنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے میں مدد ملی،سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے انویسٹی گیشن و لیگل ٹیم کو شاباش سفاک درندوں کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے،

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 October 2021) – In the case of gang rape and murder, 03 convicts were sentenced to death 02/02 times and fined Rs. 05/05 lakh. The convicts include Nisar Khan, Umar Shehzad and Naeem Sajjad. The accused strangled and killed a woman in the Taxila area in September 2020 after a gang rape. She was on her way to work from her home. In September 2020, a case of indiscriminate killing of a woman was registered at Taxila police station. Special team including lady police officer was formed under the leadership of SSP Investigation. Rawalpindi police using modern technology and human intelligence arrested the accused and challaned them with solid evidence.

Show More

Related Articles

Back to top button