DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Intermediate Results 2021 Kallar Syedan student have secured two positions in the Rawalpindi Board

پنجاب کالج کلرسیداں کا اعزاز،راولپنڈی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ نتائج 2021 کے مطابق پنجاب کالج کلرسیداں نے راولپنڈی بورڈ میں دوپوزیشنیں اپنے نام کیں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)—پنجاب کالج کلرسیداں کا اعزاز،راولپنڈی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ نتائج 2021 کے مطابق پنجاب کالج کلرسیداں نے راولپنڈی بورڈ میں دوپوزیشنیں اپنے نام کیں۔پنجاب کالج کلر سیداں کی ہونہار طالبہ تحصیلہ ظہور نے راولپنڈی بورڈ میں پری انجینرنگ گروپ میں 1098 نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج کلر سیداں کی ہونہار طالبہ در نجف نے1094نمبر لے کر راولپنڈی بورڈ میں پری میڈیکل گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ تمام طلباء و طالبات نے شاندار رزلٹ دے کر شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔والدین اور اہل علاقہ نے کالج انتظامیہ کو اعزاز برقرار رکھنے پر مبارکباد پیش کی اور تمام طلبہ و طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 October 2021) Punjab College Kallar Syedan Student of Tehsil Kallar Syedan Theseela Zahoor secured first position in Rawalpindi Board in Pre-Engineering Group with 1098 marks. Promising student of Punjab College Kallar Syedan ​​Dar Najaf secured fourth position in Pre-Medical Group in Rawalpindi Board with 1094 marks. The students gave excellent results and showed excellent academic performance. Parents and residents of the area congratulated the college administration for maintaining the honors and wished all the best to all the students.

سید واجد علی شاہ کی تقریب قل

Dua e qul observed for late Syed Wajid Ali Shah

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)—اہلسنت کے معروف عالم دین مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا ہے کہ دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کے لیئے اہلیبیت سے محبت شرط ایمان ہے اس کے سوا نجات کی امید رکھنا خور کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں تحریک منہاج القرآن کے رہنما سید زبیر علی شاہ کے بھائی سید واجد علی شاہ کی تقریب قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز،عابد زاھدی کے علاوہ شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،شیخ خورشید احمد،صوں یدار غلام جیلانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا کہ نبی ﷺ کے بعد مولا علی ؑسب سے افضل ہیں وقت کے حکمران ہمیشہ اہلیبیت سے خوفزدہ رہے یہی وجہ ہے کہ اہلیبیت کے لوگ پے در ہے شہید کیئے گئے یا انہیں قیدی بنا کر جیلوں میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ مولا علیؑ نے سترہ برس کی عمر میں دنیا کے سب سے بڑے پہلوان کافر کا سر قلم کرکے دنیا شجاعت میں ایسی تاریخ رقم کی جسے کوئی آج تک چیلنج نہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ نجات کے تمام راستے اہلیبیت سے محبت سے مشروط ہیں ماضی میں ایک گھناؤنی سازش کے تحت ملت اسلامیہ کو وقت کے حکمرانوں نے اہلیبیت سے دور رکھا ایسا کرنے والے کل بھی ناکام تھے اج بھی نامراد ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملت اسلامیہ اس سازش کو پہچانے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جناب رسول ص کے بعد سب سے افضل حضرت علی ؑہیں۔

ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دے پر پولیس کی دوڑیں لگا دیں

False reports of a robbery of more than Rs 1.5 crore

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دے پر پولیس کی دوڑیں لگا دیں۔گزشتہ رات گئے صباء نامی خاتون نے 15 پر اطلاع دی کہ دس کے قریب افراد اس کے گھر میں گھس آئے ہیں اور گھر میں موجود ریفریجریٹرمیں رکھی ایک کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ادھر ایس ایچ اوقیصر محمود ستی کا کہنا ہے کہ 15پر جھوٹی کال کر کے پولیس کا وقت ضائع کرنے پر صباء اور اس کے شوہر پرویز کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

حافظ سعید خرم نے کیڈٹ کالج فتح جنگ میں آئی سی ایس کے امتحانات میں 1100میں سے 970نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی

Hafiz Saeed Khurram of Morra langaryal achieved a prominent position in Cadet College Fateh Jang with 970 marks out of 1100 in ICS examinations.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)—پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ جاوید اختر لنگڑیال کے پوتے حافظ سعید خرم نے کیڈٹ کالج فتح جنگ میں آئی سی ایس کے امتحانات میں 1100میں سے 970نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

احمد علی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100میں سے 1080 نمبرز حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی

Ahmed Ali achieved a prominent position in the annual matriculation examinations by obtaining 1080 marks out of 1100

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کے فرزند اور مقامی صحافی اکرام الحق قریشی کے بھتیجے احمد علی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100میں سے 1080 نمبرز حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

ملک محمد صادق مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں

Late Malik Muhammad Sadiq’s wife passed away

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 16اکتوبر2021)—مسلم لیگ کی مرکزی عاملہ کے رکن ملک محمد صادق مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ واہ میں ادا کی گئی جس میں بلدیہ کلرسیداں کے رکن شیخ حسن ریاض،شیخ سلیمان شمسی،الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی تدفین ڈیرہ بخشیاں میں ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button