Kahuta; Former President Bar Association Kahuta Khawar Riaz Qadri appointed the President of Pakistan Naat Council
تحصیل کہوٹہ کا بڑا اعزاز ممتاز قانون دان سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری کو پاکستان نعت کونسل کا تا حیات صدر بنا دیا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2021)
تحصیل کہوٹہ کا بڑا اعزاز ممتاز قانون دان سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری کو پاکستان نعت کونسل کا تا حیات صدر بنا دیا گیا ہے۔ 15 سالوں سے پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت میں انہوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ان کی مذہبی خدمات اور فروغ عشق رسول کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کی وجہ سے کہوٹہ کو یہ اعزاز ملا۔ اس حوالے سے پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز شاھین کالج کے ڈائریکٹر راجہ نعمان نصیر کی میزبانی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے بچوں نے حصہ لیا اور اس مقابلہ میں تین بچوں کو آل پاکستان مقابلہ حسن نعت کیلئے نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر سکولز کالجز کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔جبکہ مذہبی شخصیات، صحافی برادری اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر محمد ندیم آستانہ عالیہ پشاور، ڈاکٹر محمود احمد طارق، میاں عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ کی دستار بندی کی۔ اس موقع پر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان نعت کونسل نے جو زمہ داری مجھے دی ہے انشاللہ بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔ اور پاکستان کے شہروں، گلی محلوں میں نعتیہ مقابلے کرا کر بچوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فروغ عشقِ رسول کیلئے ہمیشہ کو شش کرتا رہوں گا۔ پریس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اور دیگر عہدیداروں نے خاور ریاض قادری کو دلی مبارکباد پیش کیاور کہا کہ خاور ریاض قادری سچے عاشق رسول ہیں اور ان کی سماجی، مذہبی خدمات قابلِ تعریف ہیں اس موقع پر قاری زبیر احمد چشتی کو پاکستان نعت کونسل اکیڈمی کا سربراہ مقرر کیا گیا تمام احباب نے شاھین کالج کی طرف سے میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 October 2021)
Former President Bar Association Kahuta Khawar Riaz Qadri has been made the President of Pakistan Naat Council for life. For 15 years, he has always played his role in the Hassan Naat competition organized by the Pakistan Naat Council. In this regard, a grand ceremony was organized by Pakistan Naat Council and hosted by Raja Noman Naseer, Director, Shaheen College. Children from schools and colleges took part in the event while religious personalities, journalists and other personalities participated. On this occasion, Pir Muhammad Nadeem Astana Alia Peshawar, Dr Mahmood Ahmad Tariq, Mian Abdul Qayyum Advocate inaugurated Khawar Riaz Qadri Advocate. On this occasion, Khawar Riaz Qadri Advocate said that inshallah I will fulfill the responsibility given to me by Pakistan Naat Council. And we will give children a chance to showcase their talents by holding Natia competitions in the cities and streets of Pakistan. He said that he would always strive for the promotion of Ishq-e-Rasool. Press Club President Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani and other officials congratulated Khawar Riaz Qadri and said that Khawar Riaz Qadri is a true lover of the Prophet and his social and religious services are commendable.
ہاشم کیانی کی میٹرک کے امتحان میں نمائیاں پوزیشن
Hashim Kayani’s Prominent position in matriculation examination
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2021)
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کے چھوٹے بھائی طالب علم ہاشم کیانی کی میٹرک کے امتحان میں نمائیاں پوزیشن سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کے چھوٹے بھائی فوجی فاؤنڈیشن مٹور کہوٹہ کے ہونہار طالب علم ہاشم کیانی ولد اکابر حسین کیانی (مرحوم)نے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1024 نمبر حاصل کر لے نمایاں پوزیشن حاصل کی کہوٹہ کی سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ،جابر کیانی آف کلیال ان کے بھائی ہاشم کیانی سکول ہذا کے پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
جامع مسجد مکی کہوٹہ میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد
A grand mehfil e Mustafa was held at Jamia Masjid Makki Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2021)
جامع مسجد مکی کہوٹہ میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد مولانا سعید یوسف مہتم دارالعلوم پلندری و ممبر بورڈ آ ف گورنر اسلامیک یونیورسٹی کی خصوصی آمد مدرسہ تعلیم القران میں سے23بچوں کو حفظ مکمل کرنے پر انکی دستار بندی اور اسناد تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد مکی کہوٹہ میں محفل ذکر مصطفی کا انعقاد مولانا سعید یوسف مہتم دارالعلوم پلندری و ممبر بورڈ آ ف گورنر اسلامیک یونیورسٹی کی خصوصی شرکت اس موقع پر کہوٹہ کے جید علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی مولانا سعید یوسف نے اتباع سنت کی اہمیت پر بیان کیا اور کہا کہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہماری زندگیاں رسول اللہ ﷺ کے احکامات کے مطابق ہواس موقع پر قاری عثمان عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال مدرسہ تعلیم القران میں سے23بچوں نے حفظ مکمل کیا یہ سب ہمارے سٹاف اساتذہ اور علمائے کرام کی محنتوں کے ساتھ میری والدہ کی دعائیں ہیں انھوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا مدرسہ تعلیم القران جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر کا سب سے بڑا اور قدیمی رفاعی دینی مدرسہ ہے جس کی بنیاد 1924میں رکھی گئی اس وقت مختلف شعبہ جات میں آڑھائی سو سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں مدرسے کا معیار انتہائی بہترین ہے جس میں بچوں کو رہائش سمیت تمام تر دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں کشادہ عمارت بہترین علمائے کرام اساتذہ کی زیر نگرانی بہترین انداز میں ادارہ اپنی خدمات ادا کیے ہوئے ہے مولانا سعید یوسف نے ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دین کی شمع کو روشن کرنے اور اپنے والد محترم جنہوں نے یہ پودا لگایا انکے مشن کو جاری رکھنے پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایسے بہترین دینی ادارے جہاں تمام تر سہولیات بھی ہیں پڑھائی کا نظام بھی اچھا ہ ایسے ادارے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں دینی مدارس اسلام کا قلعہ ہے اہل علاقہ کا کام ہے دینی مدارس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا کریں محفل میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی اور پرسنپل انڈس کالج پروفیسر آصف غوری نے بھی شرکت کی جن کے صاحبزادگان کو حفاظ مکمل کرنے پر سند دی گئی جبکہ مدرسہ کے23بچوں نے حفظ مکمل کیا جنکی دستار بندی اور اسناد تقسیم کی گئیں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور قاری عثمان عثمانی کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
مختار احمد کلیامی اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے اشترک سے12 روزہ میلا د النبی ﷺ سے خطاب
Mukhtar Ahmad Kaliami and Senior Journalist Asghar Hussain Kayani Address Milad-un-Nabi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2021)
آج کے اس پر فتن دور میں حضور پاک ﷺ کے میلاک کی محافل سجانا اور اُنکی سیرت پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے حضوڑ ﷺ کی آمد سے دنیا میں اندھیرا ختم ہوا اور روشنی پھیلی حضور ﷺ کی پیروی اور انکے احکامات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا و آخرت میں بھلائی حاصل کر سکتا ہے آپ ﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ربیع الاول کے ماہ میں ایسی محافل سجاتے ہیں خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ربیع الاول کے ماہ میں ایسی محافل سجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلال ٹینٹ سروس کہوٹہ جس کے اونر مختار احمد کلیامی اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے اشترک سے12 روزہ میلا د النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئیسجادہ نشین دربار عالے کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ خصوصی نعت سجادہ نشین دربار عالیہ شکریال شریف ساحبزادہ اسد حسنین چشتی نے پیش کی میلاد النبی کانفرس میں نقابت کے فرائض عمر فاروق نظامی نے ادا کیے، نعت خوان ذیشان نواز قادری و دیگر نے حضور ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر بڑی تعداد میں عشقان مصطفیٰ نے شرکت کی اور مختار احمد کلیامی،انکے صاحبزداگان بلال مختار، عبداللہ طلال، منیب مختار،ا صغر حسین کیانی،نقیب و میزبان محفل ارسلان کیانی، اختشام کیانی کو گزشتہ کئی سالوں سے ربیع الاول کے دوران 12روزہ میلاد کانفرنس کے انعقاد پر انکو مبارک باد پیش کی صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کی آمد پر مختار احمد کلیامی نے حاظرین میں انگوٹھیاں تقسیم کی اور انکا شاندار استقبال کیا۔