Rawat; Zaffar Iqbal given life sentence for murder of his wife in honour killing
غیر ت کے نام پر اندھا قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا
راوات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—معزز عدالت کے جج افضل مجوکہ ASJنے مجرم ظفر اقبال کو قتل کے جرم میں عمر قید معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم نے غیر ت نام کے پرسابقہ اہلیہ شاہین بی بی کوٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا،قتل کے بعد مجرم نے نعش کے ٹکڑے کرکے نالہ لئی کے قریب کچرے میں چھپا دئیے تھے، 16-03-2021کوسول لائنز پولیس کو مقتولہ شاہین بی بی کا سر مریڑ حسن نالہ لئی پل کے پاس ملا جس پر پولیس کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،سر ملنے کے بعد پولیس نے اپنی طرف سے تلاش شروع کی تو مقتولہ کی نعش کے ٹکڑے نالہ لئی پل کے پاس سے ملے، پولیس نے فرانزک شواہد کے ذریعے خاتون کی شناخت کرکے تفتیش کو آگے بڑھایا،تفتیش کے دوران مقتولہ کے سابقہ شوہر ظفر اقبال نے دوران تفتیش قتل کااعتراف کیا،ملزم ظفر اقبال کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمہ کی موثر پیروی کی گئی،موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کے پیش نظر ملزم کو معزز عدالت نے 06ماہ کے قلیل عرصہ میں سماعت کے بعد عمر قید اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،سی پی اومحمد احسن یونس مجرمان کو سزا ملنے سے شہریوں کا قانون پر اعتماد بڑھتاہے،سی پی اومحمد احسن یونس
Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 October 2021) * Honourable Court Judge Afzal Majoka ASJ sentenced convict Zafar Iqbal to life imprisonment with Rs5 Lakh fine. Zafar Iqbal stabbed to death his wife, After the murder, the culprit cut the body into pieces and hid it in the garbage near Nala Lai. A case was registered against him under the provisions of murder in the complaint filed by the police. After finding the head, the police started searching ,During the interrogation, the ex-husband of the victim Zafar Iqbal confessed to the murder during the interrogation. The accused Zafar Iqbal was challaned with solid evidence and the case was effectively pursued. The court sentenced him to life imprisonment and a fine of Rs.5 Lakh. CPO Mohammad Ahsan Younis said Conviction of criminals increases citizens’ confidence in law: