Kallar Syedan; Implementation of Single National Curriculum in all private and public educational institutions and religious madrassas
تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں سنگل نیشنل کریکلم کا نفاذ اور ناظرہ قرآ ن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا،
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)— تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں سنگل نیشنل کریکلم کا نفاذ اور ناظرہ قرآ ن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کلر سیداں کی جانب سے جاری مراسلے میں گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن کی ہدایت کے مطابق تمام تعلیم اداروں میں سنگل نیشنل کریکلم کا نفاذ اورناظرہ قرآن پاک کی تعلیم کو تعلیمی سال برائے 2021-22سے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ لہذا تمام تعلیمی ادارے سنگل نیشنل کریکلم اور ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ سکول ایجوکیشن کی طرف سے چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Kallar Syedann ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 October 2021) – Implementation of Single National Curriculum in all private and government educational institutions and religious madrassas and teaching of Holy Quran has been made compulsory, strict legal will be taken in case of violation. In a letter issued by Deputy District Education Officer, Tehsil Kallar Syedan, as per the direction of Government of Punjab School Education, implementation of Single National Curriculum in all educational institutions and teaching of Holy Quran has been made compulsory from the academic year 2021-22. here fore, all educational institutions should ensure implementation of single national curriculum and recitation of Holy Quran. Checking teams have been formed by the school education and legal action will be taken in case of violation.
لوئر ٹوپہ(مری) سے کلرسیداں (چوکپنڈوری) کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا چار ارب سے زیادہ رقم کا ٹینڈر جاری کر دیا۔صداقت علی عباسی
Tender for construction of Kohsar Tourism Highway from Lower Topa (Murree) to Kallar Syedan (Chowk Pandori) worth more than Rs 4 billion has been issued. Sadaqat Ali Abbasi
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ لوئر ٹوپہ(مری) سے کلرسیداں (چوکپنڈوری) کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا چار ارب سے زیادہ رقم کا ٹینڈر جاری کر دیا۔یہ منصوبہ اڑھائی سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا وفاقی بجٹ22 – 2021 کے پی ایس ڈی پی میں چار ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور جاری مالی سال کے لیے ایک ارب 75 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باب کھلیں گے۔کوہسار ٹورازم ہائی وے لوئر ٹوپہ مری سے شروع ہو کر میلاد چوک کوٹلی ستیاں،پنج پیر راکس،نرڑھ،پنجاڑ،خان گڑھ،بیور،نارہ،مٹور سے ہوتی ہوئی کلرسیداں کے قریب چوکپنڈوری میں راولپنڈی روڈ سے منسلک کر دی جائے گی جس سے کلر سیداں، کہوٹہ، مری اور کوٹلی ستیاں کے نئے سیاحتی مقامات اجاگر ہونگے اور علاقے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحتی انڈسٹری کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ موقع کھلیں گے۔ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیر و شمالی علاقہ جات کو جانے والی ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا اور یہ سڑک سیاحتی کوریڈور کا کردار ادا کرے گا۔
چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
The case was registered against Ahsan Tariq of Morra Dhayal after the check was dishonoured
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد شہران نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں میں سونے کاروبار کرتا ہوں۔تقریبا دو برس قبل مسمی احسان طارق سکنہ موہڑہ دھیال نے میری دکان سے سونے کی خریداری کی اور کہا کہ میرے پاس اس وقت رقم نہیں جب ہو گی تو دے دونگا۔پہلے تو وہ رقم دینے سے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور اب اس نے ایک عدد چیک مالیتی ایک لاکھ روپے دیا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے سے ڈس آنر ہو گیا ہے۔مذکورہ شخص نے میری دکان سے ادھار سونا خریدا جو دوسری دکان میں فروخت کر کے رقم نقد وصول کر لی۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بیگ سے قیمتی موبائل فون چوری
mobile phone stolen from the hand bag of Shamila Younis
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—شمائلہ یونس نے بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنا شناختی کارڈ بنوانے کلر سیداں نادرا آفس گئی۔واپسی پر ٹیوٹا ہائی ایس پر بیٹھ کر گھر جا رہی تھی کہ دوران سفر میرے بیگ سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا۔چوکپنڈوری سٹاپ پر اتری اور فون کرنے کیلئے جب بیگ میں ہاتھ ڈالا تو اس میں موبائل فون نہیں تھا۔مجھے کنڈیکٹر پر شک ہے کہ اس نے دوران سفر میرا موبائل فون چوری کر لیا ہے۔دریں اثناء نامعلوم جیب تراش نے کلر سیداں کے رہائشی کی جیب کا صفایا کر کے اسے 80 ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔
ڈھکن چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث مرزا عباس سکنہ ڈھیری مرزیاں
Mirza Abbas, a resident of Dheri Marzian, was involved in the theft street lids
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)— محمد شبیر سکنہ منگوٹ مندرہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ عرصہ 11 سال سے ڈی ایچ اے میں بطور سپر وائزر کام کر رہاہوں۔گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ اسی دوران ایک مشکوک شخص مین ہول کے ڈھکن اٹھائے ہوئے جا رہا تھاجس کو میں نے سکیورٹی گارڈ کی مدد سے قابو کر لیاجس کا بعد میں نام و پتہ مرزا عباس سکنہ ڈھیری مرزیاں کلر سیداں معلوم ہو۔یہ گزشتہ کئی عرصے سے ڈھکن چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔مین ہول کے ڈھکن کی قیمت پانچ ہزار روپے ہے جبکہ وہ اسے سات سو روپے کے حساب سے فروخت کرتا ہے
گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں فرنیچر کی شدید قلت
Severe shortage of furniture in Government Boys Elementary School Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں فرنیچر کی شدید قلت کے باعث بیشتر کلاسوں کے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔تحصیل کلر سیداں میں یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں کے بچوں کی تعداد ساڑھے چھ سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ مزید بچوں کا داخلہ جاری ہے۔سکول کے سینئر ٹیچر حامد بھٹی نے بتایا کہ کلاس دوئم میں سو کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جس کی وجہ سے آدھے سے زیادہ بچوں کو برآمدے میں بیٹھا کر تعلیم دی جاتی ہے۔سکول کو ایلیمنٹری کا درجہ حاصل ہوئے چھ برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایلیمنٹری کلاسز کے بچوں کے اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اساتذہ نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے پرائمری حصے کی بلڈنگ میں ہی تعلیم کا نظام جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نرسری کلاسز کے بچوں کو چٹائیوں پر جبکہ کلاس چہارم کے آدھے سے زیادہ بچوں کو بنچز کی سہولت میسر نہیں اور جہاں سہولت موجود ہے وہاں ایک بنچ پر چار سے پانچ بچوں کو بٹھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایلیمنٹری ونگ کیلئے تین اضافی کمروں اور ایک عدد دفتر کی اشدضرورت ہے۔بچوں کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف اساتذہ کم پڑ گئے ہیں بلکہ بچوں کے بیٹھنے کیلئے بنچ بھی ناکافی ہیں۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے رابطہ پر بتایا کہ گلی کوچوں میں قائم نجی سکولز بند ہونے کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مرکز میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی میں ہماری معاونت کریں تا کہ بچوں کیلئے تعلیمی حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔
ایمبولنس ڈرائیوروں کو گزشتہ چار میں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی
Ambulance drivers have not been paid in the last four years
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—مربوط پروگرام برائے ماں و نوزائیدہ بچے کی صحت و غذائی پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دینے والے ایمبولنس ڈرائیوروں کو گزشتہ چار میں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔ایمبولنس کے ڈرائیورنے میڈیا کو بتایا کہ ہم سے ڈبل شفٹوں میں کام لیا جاتا ہے اور انتہائی محنت اور فرض شناسی سے فرائض سرانجام دینے کے باوجود ہمیں ہماری محنت کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے رابطہ پر بتایا کہ ایمبولنس کے ڈرائیوروں کو تنخواہیں ادا کرنا ایک نجی کمپنی کی ذمہ داری ہے اور اس پروگرام کے تحت کام کرنے والے ڈرائیوروں اور اسٹاف کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں۔
نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں
On Friday prayers, special prayers were offered in the mosques for Dr. Abdul Qadir.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 15اکتوبر2021)—نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں مسجد بلال میں نمازجمعہ کے فوری بعد ان کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی