AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Mirpur, AJK; Ch M Ashraf polling agent M Hafeez Advocate tortured by supporters of Ch Yasir Sultan

چوہدری یاسر سلطان کے حامیوں کی جانب سے چوہدری محمد اشرف کے پولنگ ایجنٹ محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر تشدد

میرپور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، 14اکتوبر2021) برٹش کشمیری کمیونٹی کا میرپور میں محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر تشدد پر تشویش کا اظہار۔ میرپور آزاد کشمیر میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-3 کے ضمنی الیکشن کے دن غیر سرکاری نتیجہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار چوہدری یاسر سلطان کے حامیوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف کے پولنگ ایجنٹ محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر تشدد ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیری کمیونٹی میں سے ان کے جاننے والے احباب، عزیز و اقارب، رشتہ دار برادری اور پارٹی کارکنان نے محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر سیاسی مخالفین کی جانب سے گاڑی سے اتار کر سرعام مارپیٹ کرنے اور انکے ناک کی ہڈی توڑنے کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر کے ارباب اختیار، اعلیٰ حکام، SSP میرپور راجہ عرفان سلیم اور متعلقہ تھانہ کے انچاج سے FIR میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Mirpur (Pothwar.com, 14 October 2021) The British Kashmiri community expressed concern over the violence against Muhammad Hafeez Advocate in Mirpur. Supporters of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) candidate Chaudhry Yasir Sultan cast their votes for PPP candidate Chaudhry Muhammad Ashraf after unofficial results on the day of by-election of Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly constituency LA-3 in Mirpur Azad Kashmir. Violence against Agent Muhammad Hafeez Advocate is a tragic incident. Friends, relatives, relatives and party workers from the British Kashmiri community in the UK have strongly condemned the public beating of Muhammad Hafeez Advocate by political opponents and breaking his nose.

Show More

Related Articles

Back to top button