Kallar Syedan; About 22 people beat up member monitoring team PTI Tehsil Kallar Syedan Ch Kamran-ul-Haq over land dispute.
جگہ کے تنازع پر 22 کے قریب افراد نے ممبر مانیٹرنگ ٹیم پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں چوہدری کامران الحق کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—جگہ کے تنازع پر 22 کے قریب افراد نے ممبر مانیٹرنگ ٹیم پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں چوہدری کامران الحق کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ چوہدری کامران الحق سکنہ پنڈ میرگالہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز پونے چار بجے کے قریب اپنے ملازم احسن علی اپنے کھیت کی طرف جا رہا تھا۔ہم دونوں پنے موٹر سائیکل پر تھے جب ہم ڈاکٹر خرم کے فارم پر پہنچے تو اچانک گھات لگائے مسمیان راشد سکنہ میر گالہ مسلح پسٹل 30 بور، طیب شاہ مسلح کلاشنکوف،عثمان شاہ مسلح پسٹل، راجہ زیب مسلح کلاشنکوف شمس شاہ مسلح ڈنڈا،عاصم شاہ مسلح آہنی راڈ، افضال مسلح آہنی راڈ،عثمان مسلح آہنی راڈ،طارق محمود مسلح پسٹل،اسلم مسلح کلہاڑی اور 10/12 افراد نامعلوم مسلح ہائے ڈنڈے اور کلہاڑی آ گئے۔راشد شاہ نے ہلکارا مارا کہ آج کامران بچ کر نہ جائے اس کو جان سے مار دو۔طیب شاہ نے وار کلاشنکوف بٹ کیا جو مجھے سر پر بائیں طرف لگا اور میں زخمی ہو کر گر گیا۔مجھ گرے ہوئے کو دیگر افراد نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com correspondent, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 14, 2021) — About 22 people in a land dispute tortured Member Monitoring Team PTI Tehsil Kallar Syedan Chaudhry Kamran ul Haq and beat him up. Chaudhry Kamran-ul-Haq, a resident of Pind Mirgala, told the police that he was on his way to his farm Ahsan Ali’s farm at around 4.30 pm yesterday, when Rashid resident of Mir Gala armed with pistol 30 bore, Tayyab Shah armed Kalashnikov, Usman Shah armed pistol, Raja Zeb armed Kalashnikov Shams Shah armed stick, Asim Shah armed with iron rod, Afzal armed with iron rod, Usman armed with iron rod, Tariq Mahmood armed with pistol , Aslam armed with axe and 10/12 unidentified armed men came with sticks and axes. Rashid Shah shouted he should not survive today. I was injured and fell down. Other people started beating me with sticks and fired from the air and fled from the spot.
راجہ محمد عقاب کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے گئی ان کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ سے ہے
Raja Mohammad Oqab has been promoted to the rank of SP. He belongs to Jaswala village
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں تعنیات ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے گئی ان کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ سے ہے صابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن فیاض،الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،کونسلر بلدیہ راجہ ظفر محمود،سابق سٹی نائب ناظم زین العابدین عباس،مسعود بھٹی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے راجہ محمد عقاب کو ایس پی کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد دی یے
مسلم لیگ (ضیا) کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی محمد انوار الحق نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو
Former PML-N central leader Muhammad Anwar-ul-Haq spoke to media in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—مسلم لیگ (ضیا) کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ سیاستدان خطے کے حالات کا درست تجزیہ کریں ہم کسی بھی غفلت اور لاپرواہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔پی ٹی آئی کی حکومت اداروں سے میچ کھیلنے سے گریز کرے کچھ فائدہ نہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ض)تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد بھی موجود تھے۔محمد انوار الحق نے کہا کہ سیاستدانوں کی جانب سے اداروں پر تنقید بلاجواز ہے یہ جب کچھ ڈیلیور نہیں کر پاتے تو اداروں پر برستے ہیں انہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال غیر واضح ہے افغانستان کا استحکام ہم سب کے لیئے اشد ضروری ہے ہمیں عالمی سازشوں اور خطے کے سنگین حالات پر کڑی نگاہ رکھنا ہو گی مشرقی سمت بھارت کی موجودگی میں افغانستان میں نیوٹرل لوگوں کا اقتدار میں ہونا ضروری ہے۔ہمارے سیاستدانوں باالخصوص بلال بھٹو اور مریم نواز کو خطے اور عالمی سیاست کا کوئی علم ہی نہیں شہباز شریف مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے قبل بھارت سے تجارت پر زور دیتے ہیں جس سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان لائن میں لگ کر مدد کے طلب گار رہتے ہیں اور پھر اقتدار میں آ کر لانے والوں کو آنکھیں دکھاتے ہیں نوازشریف کے بعد موجودہ حکومت بھی یہی غلطی دہرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں نے ہمیشہ ملکی ترقی خوشحالی اور جمہوریت کی مظبوطی کے لیئے اپنا کردار ادا کیا مگر جہاں سیاستدانوں کے مفاد خطرے میں پڑ جائیں تو انہیں جمہوریت خطرے میں دکھائی دینے لگتی ہے یہ خود کو حکمرانی کے لیئے اہل تو ثابت کریں قدرتی افات ہوں سیلاب آ جائے پولیو کے قطرے پلانے ہوں مردم شماری کرنی ہو تو یہ سب کام یہ خود کریں فوج سے کیوں کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح مقتدر قوتوں سے میچ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے اسے اس سے حاصل کچھ نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو بزدار جیسا وزیراعلی دے کر پنجاب سے زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تو میرے والد جنرل ضیاالحق نے بنائی تھی ان کی اپنی عمر بھی نوازشریف کو لگنے کی دعا اللہ نے قبول کر لی تھی انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی ادارہ ملک میں جمہوریت کے خلاف نہیں جمہوریت کو نقصان ہمیشہ سیاستدان اپنے عمل سے پہنچاتے ہیں انہیں قومی سلامتی کے امور میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک بھر میں مسلم لیگ ضیا کو منظم کرنے کے لیئے دورے کر رہے ہیں بعد ازاں انہوں نے عبدالرشید خلجی کے وفات پر ان کے گھر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
Police crack down on drug dealers
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران ملک ساجد محمود سکنہ کنوہا کے قبضے سے 400 گرام چرس جبکہ شاہد محمود سکنہ کنوہا کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔
نبیلہ جمیل نے کیڈ ٹ کالج ججہ میں ایف ایس سی پری میڈیکل میں 1100میں سے 999نمبر لے کر نمایا ں پوزیشن حاصل کی
Nabila Jamil has secured a prominent position in Cadet College Jaja in FSC Pre-Medical with 999 marks out of 1100 marks.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)— کلر سیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں سے تعلق رکھنے والے گوجرخان میں تعنیات گرداور چوہدری جمیل اختر کی دختر نبیلہ جمیل نے کیڈ ٹ کالج ججہ میں ایف ایس سی پری میڈیکل میں 1100میں سے 999نمبر لے کر نمایا ں پوزیشن حاصل کی ہے۔
معروف سماجی کارکن عبدالرشید خلجی انتقال کر گئے
Leading social activist Abdul Rashid Khilji passed away
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—کلرسیداں شہر کے معروف سماجی کارکن عبدالرشید خلجی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلراسپورٹس گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چیئرمین راجہ شیر بہادر،شیخ حسن ریاض،شیخ خورشید احمد،ماسٹر ارشاد،چوہدری عاصم گجر،یاسر سعید بھٹی،زین العابدین عباس،اکرام الحق قریشی،محمد یونس بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی
تقریب قل کے سلسلے میں دعائیہ تقریب
Dua e Qul
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)— مسجد غوثیہ ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تقریب قل کے سلسلے میں دعائیہ تقریب جلسہ کی صورت اختیار کر گئی، تقریب میں معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی، علامہ عزیز الدین کوکب نے محسن پاکستان پر روشنی ڈالی۔تقریب کا اہتمام راجہ محمد ضیارب نے کیا تھا۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 14اکتوبر2021)—یوسی کنوھا کے سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز،اٹلی میں مقیم عنصر عزیز اور برطانیہ میں مقیم امجد مغل کی والدہ محترمہ کے تقریب قل کلرسیداں کے قریب گاؤں سہوٹ حیال میں ہوئی۔جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ عامر مظہر،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ ندیم احمد،چوہدری ناصر تاج، راجہ ممتاز، قمر ایاز،راجہ گلستان خان،آصف محمود کیانی،چوہدری اخلاق حسین، چوہدری توقیر اسلم،محسن نوید سیٹھی،نمبردار عنصر،مسعود بھٹی،راجہ محمد ثقلین،عثمان مانی،شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ معروف روحانی پیشوا دربار مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر ساجد الرحمان نے دعا کروائی۔