Kallar Syedan; Syed Shams Al Hassan Shah charged for beating a woman at women’s only section of Majlis
چہلم کی مجلس میں پانی پلاتی خاتون کی پٹائی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
کلرسیداں : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,اکرام الحق قریشی ،13اکتوبر 2021)—چہلم کی مجلس میں پانی پلاتی خاتون کی پٹائی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،روبینہ مسعود سکنہ حیدری کالونی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ بسلسلہ چہلم سید الشہداء امام بارگاہ دربار حسینی چوآخالصہ عورتوں کو پانی پلا رہی تھی جہاں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع تھا۔قریب دن ایک بجے سید شمس شاہ عورتوں کی طرف آ ٹپکا میں اسے بتایا کہ اس جانب مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے تو اس نے مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے اور مجھ سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔مجھے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور وہاں موجود عورتوں نے بیچ بچاؤ کر کے میری جان بخشی کروائی۔کلرسیداں پولیس نے سید شمس الحسن شاہ سکنہ چوآ خالصہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Kallar Syedann: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 October 2021) — A case has been registered against a man for beating a woman giving drinks at Chehlum. Al-Shuhada Imambargah Darbar Hussaini Choa Khalsa. The beaten woman was giving water to women where men were not allowed to enter, Syed Shams Al Hassan Shah was asked not to enter women section on which he started shouting and using vulgar words and started punching the woman. The woman told she was beaten with kicks and punches and the women present there rescued me and saved my life. Kallar Syedan police have registered a case against Syed Shams Al Hassan Shah and are investigating.
شادی شدہ خاتون گھر سے لاپتہ،دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات تین لاکھ کی نقدی بھی غائب
Married woman missing, gold jewellery worth Rs 1 million, cash worth Rs 3 lakh also missing
کلرسیداں : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,اکرام الحق قریشی ،13اکتوبر 2021)—شادی شدہ خاتون گھر سے لاپتہ،دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات تین لاکھ کی نقدی بھی غائب تھی کلرسیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔شاہد محمود نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں شام پانچ بجے کے قریب گھر واپس آیا تو مین گیٹ کا کھلا ہوا تھا۔اندر جا کر دیکھا تو گھر کے سارے دروازے کھلے ہوئے تھے اور ایک بکسے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس میں موجود طلائی زیورات بوزن دس تولے اور تین لاکھ روپے کی نقدی غائب پائی گئی۔میری بیوی مسماۃ (گ ف)گھر سے غائب تھی۔میں نے اس کے موبائل پر رابطہ کیا تو اس کا موبائل فون بند ملا۔ادھر ادھر تلاش و جانچ پڑتال کی مگر بیوی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔حمزہ یاسین سے مذکورہ واقعہ کا ذکر کیا تو مسمی نے بتایا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تمہارے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا اور گھر کے باہر ایک عدد پراڈو گاڑی کھڑی تھی۔اسی دوران اندر سے چار افراد باہر نکلے جن کے ساتھ ایک لڑکی تھی اور اس گاڑی میں بیٹھ گئے۔مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیوی کو مسمی شیخ وقار سکنہ چکوال نے ہمراہ تین افراد زبردستی گن پوائنٹ پر زنا و حرام کاری کی غرض سے میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔