DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The old members of the peace committee of Kahuta tehsil removed from the committee

امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے پرانے ممبران کو بلا وجہ کمیٹی سے فارغ کر دیاگیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,عمران ضمیر ،13اکتوبر 2021)— امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے پرانے ممبران کو بلا وجہ کمیٹی سے فارغ کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی زیر صدارت امن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں کہوٹہ کی معروف سماجی ومذہبی شخصیت کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف اور دیگر ممبران جو کہ عرصہ بیس سال سے امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے اجلاسوں میں با قاعدگی سے شرکت کرتے چلے آرہے ہیں کو بلا وجہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مدعو نہ کیا گیا۔ جس پر کہوٹہ کے شہریو ں سیاسی و سماجی شخصیات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 13 October 2021) — Old members of the peace committee of Kahuta tehsil have been removed from the committee without any reason. Kahuta Peace Committee chaired by Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan called on prominent social and religious personality of Kahuta Councillor Haji Malik Abdul Rauf and other members who have been regularly attending the meetings of Kahuta Peace Committee for more than 20 years. The reason was that he was not invited to the meeting held yesterday. Political and social personalities of Kahuta have strongly protested against this and requested the Chief Minister Punjab and the concerned authorities including the Commissioner and Deputy Commissioner Rawalpindi to take immediate notice.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے کہوٹہ شہر مسا ئلستان بن گیا

Kahuta city becomes a mess due to inattention of Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and administration

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,عمران ضمیر ،13اکتوبر 2021)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے کہوٹہ شہر مسا ئلستان بن گیا۔ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ متحرک۔ جبکہ سٹریٹ لائٹس کی مد میں (25) لاکھ کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود 70%شہری آبادی تاریکی میں ڈوب گئی۔ سٹریٹ لائٹس نہ ہو نے کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز، چوریاں، ڈکیتیاں بڑھنے لگیں۔ جبکہ عشاء اور فجر کی نما ز ادا کرنے والے بزرگ بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔کہوٹہ شہر آدھے سے زائد آبادی واٹر سپلائی سے محروم ہے۔ جبکہ دکانداروں نے آٹا، چینی، سبزی، پھل اور اشیاء خودونوش کے من مانے ریٹس لگا رکھے ہیں۔ دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران سردار مسعود، عمران، توقیر، کاشف، کعب اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہو ٹہ کے شہریوں کو کوئی پر سان حال نہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button