DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Chief Petty Officer of Pakistan Navy Qaiser Nazir namaz e janaza held with military honours

پاک نیوی کے چیف پیٹی آفیسر قیصر نذیر ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئے , درکالی شیرشاہی ڈھوک کشمیریاں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 12اکتوبر2021)— پاک نیوی کے چیف پیٹی آفیسر قیصر نذیر ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی شیرشاہی ڈھوک کشمیریاں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی پی ٹی آئی کے رہنما و رکن بلدیہ کلر سیداں ساجد محمود بٹ کے ماموں زاد بھائی تھے۔35 سالہ متوفی کراچی میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ڈینگی بخار ہو گیا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے۔متوفی کی اہلیہ دس سال قبل انتقال کر گئی تھیں اور اب سوگوران میں صرف 14 سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothward.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 12 October 2021) — Chief Petty Officer of Pakistan Navy Qaiser Nazir passed away due to dengue virus. The deceased was a cousin of PTI leader and member Baldia Kallar Syedan ​​Sajid Mehmood Butt. The 35-year-old deceased was performing his professional duties in Karachi when he contracted dengue fever and was shifted to a hospital. He was given treatment but after undergoing treatment for a few days, he passed away. namaz e janaza was held with military honours.

محسن پاکستان ڈاکٹر اے کیو خان کی ترجمانی کسی بڑے اعزاز سے کم نہ تھی۔ چوہدری خورشید زمان

Dr. AQ Khan praised by Chaudhry Khurshid Zaman

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 12اکتوبر2021)—محسن پاکستان ڈاکٹر اے کیو خان کے ترجمان سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ بھارت نے ایٹم بنانے والے عبدالاسلام کو مسلمان ہونے کے باوجود بھارتی صدر بنایا جبکہ پاکستان کے محسن کش حکمرانوں نے انہیں امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے پوٹھوار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویزمشرف نے ملک کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا امریکہ طیارہ انہیں لے جانے کے لیئے چک لالہ ایئربیس پر پہنچ چکا تھا کہ جنرل پرویزمشرف نے اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو فون کرکے کہا کہ اپ کابینہ کے دستیاب ارکان کا اجلاس طلب کرکے ان سے ڈاکٹر اے کیو خان کو امریکہ حوالے کرنے کی منظوری لیں مگر انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کی پاداش میں انہیں گھر بھیج دیا گیا بھارت نے ایٹمی سیاستدان ڈاکٹر عبدالکلام کو ملک کا صدر بنایا مگر ہم نے اپنے ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر اے کیو خان کی تذلیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی،انہیں قیدی بنا کر رکھا جن لوگوں نے اغیار کی خوشنودگی کے لیئے ڈاکٹر اے کیو خان کو رسوا کیا وہ خدا کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے مرحوم ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ہمارے سیاستدان خود غرض ہیں یہ ان کی بیماری پر بھی لاتعلق رہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے سوا کسی صوبے یا وفاق کی کسی بڑی شخصیت کا نمازہ جنازہ میں شریک نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اسلام اباد میں ان کے گھر سے سو گز دوری کے باوجود جنازے میں شرکت کی بجائے گوجرخان کے ایک میلے میں شریک ہوئے انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان کے سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط اور اس کے مندرجات کی بھی تصدیق کی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ 2003 سے ڈاکٹر صاحب کے ساتھ تھے اور ان کا شمار بھی ان کی فیملی میں ہوتا تھا جس پر انہیں بے حد فخر ہے محسن پاکستان کی ترجمانی کسی بڑے اعزاز سے کم نہ تھی۔

تحصیل کلرسیداں کے صدر بھی اپنی حیثیت پہچانتے ہوئے اپنے عہدے اور پارٹی سے وفاداری کرتے ہوئے ایم پی اے اور ایم این اے کا ماوتھ پیس بننے کے بجائے عمران خان کا ماوتھ پیس بنتے

The President of Tehsil Kallar Syedan, should have become the mouthpiece of Imran Khan instead of the mouthpiece of MPA and MNA

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 12اکتوبر2021)—پاکستان تحرک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وہ منتخب نمائندے اخلاقی گراوٹ کے کس درجے پر فائز ہیں جو پارٹی سے وفاداری کے بلند بانگ دعوے کر کے ٹکٹ حاصل کرتے ہیں، پارٹی تنظیم جن کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیتی ہے، منتخب ہونے کے بعد اپنے آپ کو اعلیٰ و ارفع سمجھتے ہوئے اسی تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ بیٹھنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر مل بھی لیں تو احسان عظیم گردانتے ہیں۔انہوں نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اصل دشمن وہی لوگ ہیں جنہوں نے منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے منشور کو پس پشت ڈالا، اپنے لیڈر کے ویژن سے انحراف کرتے ہوئے خود کو بڑا لیڈر سمجھنا شروع کر دیا۔ ایسے بہروپیئے ایک بار تو دھوکہ دے سکتے ہیں بار بار نہیں۔یہ مت بھولیں کہ پارٹی ورکرز کے ساتھ ان کے روا رکھے گئے رویئے پر ان سے باز پرس ہوگی اور انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔کہوٹہ کیکارکن خوش قسمت ہیں کہ انہیں راجہ خورشید ستی، راجہ الطاف، تضارف ستی جیسے بلند اقامت لوگ میسر ہیں جو آج نامساعد حالات کے باوجود پارٹی کے ویژن پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہیں۔کاش تحصیل کلرسیداں کے صدر بھی اپنی حیثیت پہچانتے ہوئے اپنے عہدے اور پارٹی سے وفاداری کرتے ہوئے ایم پی اے اور ایم این اے کا ماوتھ پیس بننے کے بجائے عمران خان کا ماوتھ پیس بنتے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اشیا ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے پی ٹی آئی تنظیم اور منتخب نمائندوں کو ایک میکنزم بنانا چاہیے جس کے تحت حالات کو کنٹرول کیا جاسکے لیکن وہ تو صرف زمینوں پر قبضے، سالے بہنوئی، مامے چاچے اور ماجے گامے کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں بوائز الیمینٹری کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

A function was held at Boys Elementary Kallar Syedan on Saturday in connection with Shaan Rehmat-ul-Ulameen.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 12اکتوبر2021)—ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں بوائز الیمینٹری کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول سہوٹ بدہال کی سہر خورشید نے پہلی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے غیور جبار نے دوسری جبکہ پرائمری سکول کلر بدہال کی علیزہ امانت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح حسن قرات کے مقابلوں میں ہائی سکول دوبیرن کلاں کے کامران شبیر،ہائی سکول منگلورہ کے شیخ حیدر علی اور ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے عبدالباسط نے باالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔مقابلہ نعت خوانی میں ہائی سکول دوبیرن کلاں کے کامران شبیر پہلے نمبر پر رہے،ہائی سکول منگلورہ کے محمد عبداللہ نے دوسری،ہائی سکول دانگلی کے محمد قدیر نے تیسری جبکہ ہائی سکول نلہ مسلماناں کے مصطفی شکیل نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی اور ثوبیہ خورشید بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

سید واجد علی شاہ مقامی عدالت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Syed Wajid Ali Shah died of a heart attack in the local court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوارڈٖاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 12اکتوبر2021)—ادارہ منہاج القرآن کے سرگرم رہنما ماہرتعلیم سید زبیر علی شاہ کے بھائی سید واجد علی شاہ مقامی عدالت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے نماز جنازہ کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں مفتی محمد اکبر اویسی،سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ض کے صدر شیخ خورشید احمد،قاری محمد اجمل قادری،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ،سید سیماب حیدر نقوی،شیخ حسن فیاض،سید حامد علی شاہ،مولانا مفتی زاہد یوسف،راجہ ازرم حمید سیالوی،نمبردار اسد عزیز،حاجی طارق تاج،راجہ شاہد پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button