Kallar Syedan; The local administration should open their ears and hear me or I know how to straighten them, MPA Raja Saghir Ahmed
مقامی انتظامیہ ان کا کہنا نہیں مانتی، مگر اب وہ کان کھول کر سن لیں کہ انہیں سیدھا کرنا بھی اچھی طرح جانتا ہوں۔راجہ صغیر احمد
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11اکتوبر2021)— صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ وابستگی ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔اگر عمران خان نے انہیں ٹکٹ دیا تو وہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر لڑیں گے۔انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ مقامی انتظامیہ ان کا کہنا نہیں مانتی، مگر اب وہ کان کھول کر سن لیں کہ انہیں سیدھا کرنا بھی اچھی طرح جانتا ہوں۔ساڑھے تین برس تک برداشت کیا،میری شرافت کو کمزوری کا نام نہ دیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ 2018 کے انتخابات میں جن لوگوں نے میری سپورٹ کی ان کو فنڈز دینا میری مجبوری ہے مگر پی ٹی آئی کیساتھ غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔میں بزدل ایم پی اے نہیں میری شرافت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ترقیاتی کام کروا رہا ہوں اور انشاء اللہ علاقہ کی پسماندگی ختم کر کے دم لونگا۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 October 2021) — Provincial Parliamentary Secretary for Prisons Raja Sagheer Ahmed has said that affiliation with PML-N has become a thing of the past. If given a ticket, he will contest the next election on the symbol of PTI. Addressing a function held yesterday, he admitted that the local administration did not listen to him, but now they should open their ears and listen to him. I also know very well. I endured for three and a half years, my honor should not be called a weakness. He clarified that I have to give funds to those who supported me in the 2018 elections, but with PTI. I can’t even think of treason. My nobility should not be taken advantage of said the MPA.
کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص کے ٹین ایجر نوجوان کی آٹھ سالہ لڑکی سے ذیادتی
An eight-year-old girl was raped by a teenager in Arazi Khas village
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11اکتوبر2021)—کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص کے ٹین ایجر نوجوان کی آٹھ سالہ لڑکی سے ذیادتی،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مسماۃ (ا) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ع)اپنی دس سالہ کزن مسماۃ (ح)کی دوست ہے۔دونوں بچیاں آپس میں ایک دوسرے کے گھر کھیلنے کیلئے آتی جاتی رہتی ہیں میری آٹھ سالہ بیٹی کو پندرہ سالہ فہد افضال نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی سے ذکر کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کانسٹیبل عامر ستی کا تبادلہ کلر سیداں ایچ آئی یوسیل میں کرنے کے احکامات جاری
Orders issued for transfer of Constable Amir Satti to Kallar Syedan HI UCEL
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11اکتوبر2021)—ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی غضنفر عباس نے ایچ آئی یو تھانہ کلر سیداں میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود کا تبادلہ تھانہ سٹی راولپنڈی جبکہ تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل عامر ستی کا تبادلہ کلر سیداں ایچ آئی یوسیل میں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
معروف روحانی پیشوا پیر محمد سخی سچیار پاک کے عرس کی جاری تقریب کے دوران انتقال کر گئے
Prominent spiritual leader Pir Muhammad Sakhi Sachiar passed away during Urs
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11اکتوبر2021)—چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر کے خسر صاحبزادہ سکندر حیات معروف روحانی پیشوا پیر محمد سخی سچیار پاک کے عرس کی جاری تقریب کے دوران انتقال کر گئے مرحوم کئی کتابوں کے مصنف اور معروف شاعر تھے۔نمازجنازہ دربار عالیہ سچیارپاک نوشہرہ شریف جلال پور جٹاں میں ادا کی گئی۔جس میں سجادہ نشین دربار سچیار پاک صاحبزادہ سلطان امین اختر، سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،صاحبزادہ عمران اختر،راجہ سہیل جہانگیر،مسعود بھٹی،چوہدری احسان الحق،قاضی عبدالحمید قریشی،مظفر اقبال بیگ،یاسر محمود قریشی،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،احمد نواز،رضوان محمود،محمد اشتیاق،محمد عمران اور دیگر کے علاوہ مشائخ عظام،علمائے کرام اور نعت خوان حضرات سمیت ان کے مریدین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔