Kahuta; Brother and sister shot dead near Kahuta Jammia Masjid
کہوٹہ شہر محلہ مرکزی جامع مسجد کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات۔ نوجوان نے فائرنگ کر کے سگے بہن،بھائی کو قتل کر کے خود کو گولی مار دی۔
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر 09اکتوبر2021)—کہوٹہ شہر محلہ مرکزی جامع مسجد کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات۔ نوجوان نے فائرنگ کر کے سگے بہن،بھائی کو قتل کر کے خود کو گولی مار دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے چند میٹر کے فاصلے پر مرکزی جامع مسجد کے قریب نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کر کے 2سگے بہن بھائی کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ نے بتایا کہ نوجوان گھر کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ کر کے نوجوان لڑکی اور اس کے 14سالہ بھائی کو قتل کر نے کے بعد خود کو گولی مار ڈالی ریسکیو 1122اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔تینوں نعشوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کو پہنچا دیا گیا۔جہاں سینکڑوں شہری جمع ہوگئے۔
بہن بھائی کو قتل کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔نوجوان کا تعلق دریوٹ وارث کہوٹہ سے ہے اور نام نعیم عباس ولد محمد عباس ہے
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 09 October 2021) A youth (Named as Naeem Abbass of Daryot Waris) shot and killed sister and brother and shot himself. According to details, a Naeem Abbass opened fire near the main mosque a few meters away from Kahuta police station, killing two siblings. DSP Kahuta said the youth entered the house and shot himself after killing the young girl and her 14-year-old brother. Rescue 1122 and police rushed to the spot. The three bodies were taken to Tehsil Headquarters Hospital. Was delivered to where hundreds of citizens gathered.