DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A Teenage boy’s limbs burnt by overhead electric lines

بجلی کی تاروں کو چھونے سے 14سالہ بچے کا بازوں اور دیگر اعضاء جل گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2021)
بجلی کی تاروں کو چھونے سے 14سالہ بچے کا بازوں اور دیگر اعضاء جل گئے۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بواہز ہائی سکو ل کے قریب رہنے والابچہ جو چھت پر کھیل رہا تھا کہ کہ اچانک اسکا ہاتھ چھت کے بہت قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گیا۔جس کی وجہ سے اس کا بازواور جس کے دیگراعضا ء جل گے بچے کو سیریس حالت میں پنڈی شفٹ کیا گیا اور اب ڈاکٹرز بچے کا بازو کاٹنے پر غور کر رہے ہیں یاد رہے بار بار واپڈا کہوٹہ کو بتایا گیا کہ شہریوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے لیکن واپڈا ٹس سے مس نہ ہوا کرنٹ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی شہریوں کے جان و مال کا بھاری نقصان ہو چکا ہے لیکن محکمہ واپڈا کے ایس ای، ایکسین اور ایس ڈی او واپڈا اور دیگر کو کوئی فرق پڑھتا سیفٹی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گیا جس کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی شہری حادثے کا شکار ہوکر یاتو اپنی جان و مال گنوا یا پھر زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو جاتا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, October 9, 2021)
A 14-year-old boy’s arms and other limbs were burnt when he touched the power lines. As a result, his arm and other limbs were burnt. The child was shifted to Pindi in a serious condition and now doctors are considering amputating the child’s arm. Safety should be ensured but this is not the first case of electrocution which has not affected WAPDA. Even before this there has been heavy loss of life and property of the citizens. No safety measures have been taken due to which every day one or the other citizen gets into an accident and either loses his life or property or becomes disabled for life.

گزشتہ روز قتل ہونے والے سگے بہن بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral prayers were offered for the siblings who were murdered yesterday

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2021)
گزشتہ روز قتل ہونے والے سگے بہن بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پیر سید ابرار حسین شاہ آستانہ عالیہ بکھر شریف سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عوام علاقہ کی بھرپور شرکت۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے معروف تاجر ندیم بٹ کی بیٹی اور بیٹے کا نماز جنازہ سخی سبزواری دربار میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پیر سید ابرار حسین شاہ آستانہ عالیہ بکھر شریف،پیر سیدعامر حسین شاہ، سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سید مناظر حسین شاہ بخاری،ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمدعارف قریشی، معروف سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری شمس جندران،ٹھکیدار قمر عباسی، نوجوان سیاسی شخصیات راشد مبارک عباسی، جابر کیانی آف کلیال بلدیاتی نمائندوں چیئرمینوں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت نماز جنازہ پیر سید ابرار حسین شاہ نے پڑھائی ننھے بچے نعیم ندیم کی موت سے کہوٹہ کہ فضا سوگوار ہو گئی یاد رہے کہ ندیم بٹ کے گھر داخل ہو کر نعیم ساکن دڑیوٹ وارث نے انکی بیٹی بعمر 20 سال بیٹی اور انکے بیٹے عمر 13 سال کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی تھانہ کہوٹہ میں ندیم بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

منتخب ممبران کی فنڈز تقسیم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ بری طرع نکام ہو گئی

The meeting held regarding the distribution of funds of the elected members failed miserably

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2021)
منتخب ممبران کی فنڈز تقسیم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ بری طرع نکام ہو گئی منتخب نمائندگان کی میٹنگ تحصیل تنظیموں کی عدم شرکت عوام کو لالی پاپ دینے کے لیے فرضی میٹنگ عملی کام صفر تحصیل کہوٹہ صحت تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں منتحب نمائندگان کی میٹنگ بڑی طرح ناکام ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی عہدیدار PTI مجیب اللہ ستی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اگر بات کی جائے تو فنڈز تقسیم میٹنگ بغیر مشاورت فنڈز کی تقسیم عہدیداران کی عدم شرکت اختلافات کھل کر سامنے آ گیاس سے قبل بھی کئی مرتبہ میٹنگز ہو چکی ہیں لیکن کہوٹہ کا حال تا حال نہ بدل سکا سہولیات کا فقدان ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button