Rawat; RPO Rawalpindi Imran Ahmar inspects Police Station Pirwadhai
آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا تھانہ پیرودہائی اور ایس ڈی پی او سٹی دفتر کا دورہ، ریکارڈ،حوالات، فرنٹ ڈیسک اور روزمرہ امور کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ،
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،08اکتوبر2021)—آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا تھانہ پیرودہائی اور ایس ڈی پی او سٹی دفتر کا دورہ، ریکارڈ،حوالات، فرنٹ ڈیسک اور روزمرہ امور کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ جات کے دورے جاری رہیں گے۔ عمران احمر۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق راولپنڈی ریجن کے تھانہ جات او ر دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی نے تھانہ پیرودہائی اور ایس ڈی پی او دفترسٹی کا دورہ کیا، آر پی او راولپنڈی نے تھانہ پیرودہائی دورے کے دوران تھانہ کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا،آر پی او نے موقعہ پر موجود ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او پیرودہائی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ محکمہ پولیس کا بنیادی یونٹ ہے جہاں عوام الناس کی کسی بھی ضرورت کے وقت پہلی رسائی ہوتی ہے، پولیس افسران عوام الناس کو فوری انصاف اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک بہترین اعتماد کی فضاء قائم ہو سکے، تھانہ پیرودہائی کے دورے کے بعد آر پی او راولپنڈی نے ایس ڈی پی او دفتر سٹی کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے ایس ڈی پی او سٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بطورسپروائزی افسر آپ مختلف اوقات میں اپنے متعلقہ تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں اور سروس ڈیلیوری کے معیار میں مزید بہتری کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 08 October 2021) * RPO Rawalpindi Imran Ahmar Police Station visited Pirwadhai police station and SDPO City Office , records, referrals, front desk and a detailed review of the performance of daily affairs were checked. IG As per the orders of Punjab, visits to police stations will continue to improve service delivery and review the performance of police officers.