Norway; The 7th Annual Urs Mubarak of Pir Syed Ghulam Jaffar Shah was held in Bazm Naqshband Oslo
پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے ساتویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد بزم نقشبند اوسلو میں کیا گیا
اوسلو,ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔عقیل قادر- 08 اکتوبر2021ء) —پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے ساتویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد بزم نقشبند اوسلو میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سادات کرام، مشائخ عظام، علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔ پیر سید فدا حسین شاہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ قاری رحمت الہی اور سید منصور رضا شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ علامہ نجیب ناز، معصوم رضاشاہ، قاری اسرار احمد، یاسین سعید اور عبدالمنان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔سید نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت اور شریعت کی اتباع حقیقی تصوف اور طریقت ہے۔ کچھ نام نہاد صوفی تصوف اور طریقت کا لبادہ اوڑھ کر اور شریعت کے احکامات کو نظر انداز کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کی ہوئی تھیں، یہی وجہ ہے کہ ہزار وں سال گذر جانے کے باوجود لوگ آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔ بزم نقشبند کے صدر حاجی محمد اسلم گوندل نے عرس کی تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ عرس کی تقریب کو کامیاب بنانے میں بزم نقشبند کے جن رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ان میں مظفر اکرم گوندل،حاجی محمد شاکر، چوہدری جاوید اختر گوندل، چوہدری عبدالمنیر گوندل شامل ہیں۔ تقریب میں جن اہم مہمانوں نے شرکت کی ان میں چوہدری زین، چوہدری لیاقت علی، سرپرست مسلم لیگ ن خالد نذیر بٹ، چوہدری بہادر گجر، معروف بزنس مین چوہدری محمد اشرف، مشہور تاجر شیخ طارق محمود، صاحبزادہ محمد معصوم زبیر، محمد اشفاق، اصغر علی، حاجی افتخار حسین جہلمی اور دیگر شامل ہیں۔ علامہ نصیر احمد نوری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ سعید زبیر نے درودوسلام پیش کیااورسید فراست علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔
Oslo, Norway ( Pothwar.com – Aqeel Qadir – 08 October 2021) — The 7th Annual Urs Mubarak of Pir Syed Ghulam Jaffar Shah was celebrated in Bazm Naqshband Oslo in which a large number of Sadat Karams, Mashaikh Azaam, Scholars and the general public attended.
Pir Syed Fida Hussain Shah presided over the function while Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari was the chief guest. Qari Rehmat Elahi and Syed Mansoor Raza Shah started the ceremony by reciting the Holy Quran.
Allama Najeeb Naz, Masoom Reza Shah, Qari Israr Ahmad, Yaseen Saeed and Abdul Manan offered prayers at the Holy Prophet’s shrine.
Some so-called Sufis are deceiving the people by disguising themselves as Sufism and Tareeqah and ignoring the rules of Shariah. He further said that the true saints had dedicated their lives for the betterment of humanity, which is why people still remember them even after a thousand years.
Bazm Naqshband President Haji Muhammad Aslam Gondal thanked the audience for attending the Urs ceremony.
The leaders of Bazm Naqshband who played an important role in making the Urs celebrations a success include Muzaffar Akram Gondal, Haji Muhammad Shakir, Chaudhry Javed Akhtar Gondal and Chaudhry Abdul Munir Gondal.
Among the important guests who attended the function were Chaudhry Zain, Chaudhry Liaquat Ali, Patron PML-N Khalid Nazir Butt, Chaudhry Bahadur Gujjar, prominent businessman Chaudhry Muhammad Ashraf, famous businessman Sheikh Tariq Mahmood, Sahibzada Muhammad Masoom Zubair, Muhammad Ashfaq. Asghar Ali, Haji Iftikhar Hussain Jhelmi and others.
Allama Naseer Ahmad Noori performed the duties of Niqabat while Saeed Zubair offered Durood-e-Salam and Syed Faras Ali Shah Bukhari offered special prayers.