Kallar Syedan; Salam Teachers Day Seminar was held at Gov Girls High School Nala Muslimana South
سلام ٹیچرز ڈے سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں جنوبی تحصیل کلرسیداں میں منعقد ہوا
پنڈبینسو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، ارسلان بھٹی،7اکتوبر2021)—سماجی تنظیم لوکل ایجوکیشنل اینڈ ڈیولپمنٹل آرگنائزیشن (لیڈو) یوسی منیاندہ کے زیر اہتمام سلام ٹیچرز ڈے سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں جنوبی تحصیل کلرسیداں میں منعقد ہوا۔ تقریب میں اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے ممتاز ماہرِ تعلیم اور سکالر ڈاکٹر محمد نصیر کیانی، ڈاکٹر خالد محمود کیانی، داؤد اختر کیانی، چیئرمین لیڈو سید مخدوم علی شاہ، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ طاہر محمود، قاضی محمد عمران، راجہ اوورنگزیب، سید حامد علی شاہ، راجہ شاہد مبارک، سید عباس علی شاہ، حاجی محمد یونس، ارشد محمود بھٹی، عبدالرؤف وینس، عدنان عباس بھٹی، ناصر خورشید رومی، راجہ محمد شبیر، ماسٹر محمود، کیپٹن(ر) منظور حسین چوہدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے عہدے کی تکریم کو بیان کیا اور کہا کہ ہماری نسلوں کی ترقی اساتذہ کی محنت پر منحصر ہے۔ کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اساتذہ کی محنت اور لگن شامل نہ ہو۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر راجہ زاہد، ہیڈماسٹر کامران بھٹی، چوہدری ایاز گجر، ڈاکٹر ربنواز، راجہ الطاف، طاہرحمید،خالدعزیز، محمد یاسین، قاسم شاہ، راجہ فیاض سکندر، شفیق بھٹی، اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ اہلِ علاقہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
Pind Bainso ( Pothwar.com, Arsalan Bhatti, 7 October 2021) * Salam Teachers’ Day Seminar organized by Social Organization Local Educational and Development Organization (Ledo) UC Manyanda was held at Government Girls High School Nala Muslimana South. The services of the teachers were appreciated and tributes were paid to them. Prominent educationist and scholar Dr. Muhammad Naseer Kayani, Dr. Khalid Mehmood Kayani, Dawood Akhtar Kayani, Chairman Lido Syed Makhdoom Ali Shah, Punjab Teachers Union leaders Raja Tahir Mehmood, Qazi Muhammad Imran, Raja Aurangzeb, Syed Hamid Ali Shah, Raja Shahid Mubarak, Syed Abbas Ali Shah, Haji Muhammad Younis, Arshad Mehmood Bhatti, Abdul Rauf Vaince, Adnan Abbas Bhatti, Nasir Khurshid Rumi, Raja Muhammad Shabbir, Master Mehmood, Capt (R) Manzoor Hussain Chaudhry and others addressed the teachers’ posts. He said that the development of our generation depends on the hard work of teachers. No nation can develop without the hard work and dedication of teachers. On this occasion, Headmaster Raja Zahid, Headmaster Kamran Bhatti, Chaudhry Ayaz Gujjar, Dr. Rabinwaz, Raja Altaf, Tahir Hameed, Khalid Aziz, Muhammad Yaseen, Qasim Shah, Raja Fayyaz Sikandar, Shafiq Bhatti, a large number of teachers and representatives of the locals also attended.
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ”سلام ٹیچرز ڈے” کی خوبصورت تقریب کا انعقاد۔
District Education Authority, Rawalpindi District organizes a beautiful “Salaam Teachers’ Day”.
پنڈبینسو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، ارسلان بھٹی،7اکتوبر2021)—مورخہ 5 اکتوبر 2021 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو افیسر محمد اعظم کاشف کی سربراہی میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریب میں شیخ راشد شفیق(ایم این اے) صوبائی اسمبلی پنجاب کے ممبران میجر لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، چودھری جاوید کوثر، چودھری ساجد محمود کے ساتھ محمد علی (ڈپٹی کمشنر راولپنڈی) نے شرکت کی۔ اساتذہ کرام کی عظمت و خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی اس تقریب کی میزبانی ضلعی تعلیمی افسران چودھری محمد سعید، راجہ امجد اقبال، میڈم عفت نسیم اور مختلف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کر رھے تھے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض مدرس ممتاز احمد عباسی نے انجام دئیے۔ تقریب میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک ھوئی۔ تقریب میں طالبات کی طرف سے اساتذہ کرام کی عظمت اور عزت کو واضح کرنے کے لئے خاکوں، ٹیبلو اور گیتوں نے سماں باندھ دیا۔ جس کی حاضرین نے دِل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے اظہارِ خیال کرتے ھوئے مُلک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عروج و زوال میں اساتذہ کے کرادر کو بنیادی کردار قرار دیا۔ اساتذہ کرام نئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا اہم اور نازک فریضہ جس احسن انداز میں سرانجام دے رھے ھیں۔ وہ لائقِ تحسین ھے۔ مقررین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کی طرف سے اساتذہ کرام کی بھرپور انداز میں عزت افزائی کو خوش آئند قرار مثبت اور قابلِ تقلید روایت قرار دیا۔ اس موقع پرمقررین نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کرام کو عملی طور پر عزت اور سہولت دینے کے لئے تمام اساتذہ کے بچے اور بچیوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں (یونیورسٹی کی سطح تک) مفت تعلیم فراہم کرنے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں (یونیورسٹی کی سطح تک) فیس میں کم از کم 50 فیصد رعایت دینے کا قانون بنایا جائے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے عزت افزائی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کا شُکریہ ادا کرتے ھوئے پوری دلجمعی اور لگن سے تعلیم و تربیت کی اہم ترین ذمہ داری ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔