Kallar Syedan; Mansion in Bagla Rajgann broken in and burgled
کلر سیداں کے نواحی علاقہ بگلا راجگان میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور کوٹھی کے تالے توڑ کر سامان چوری کر کے لے گئے
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور کوٹھی کے تالے توڑ کر ٹوٹیاں، شاور سیٹ اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ راجہ حسن اختر بگلا راجگان نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی ہے کہ بند کوٹھی کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے پانچ عدد واش رومز کی ٹوٹیاں،شاور سیٹ اورکچن میں نصب سٹیل کی ٹوٹیاں چوری کر لی ہیں۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 7, 2021) – In an incident of theft in the vicinity of Kallar Syedan;, an unidentified thief broke the locks of the house and stole shower sets and other belongings. Raja Hassan Akhtar Bagla Rajgan has requested in Kallar Syedan police station that by breaking the locks of the locked room, unknown accused have stolen five washroom pieces, shower set and steel pieces installed in the kitchen along with rest of household items.
کلر سیداں میں دو افراد کے موبائل فونز چوری کر لئے گئے
Mobile phones of two persons were stolen in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)— کلر سیداں میں دو افراد کے موبائل فونز چوری کر لئے گئے۔حمزہ عاصم نے پولیس کو بیان دیا کہ میں موبائل فونز کا کاروبار کرتا ہوں اور ایک عدد موبائل شاپ رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ روز ایک بجے کے قریب،ایک نامعلوم شخص میری دکان پر آیا جس نے ماسک پہن رکھا تھا نے مجھ سے ہیڈز فون مانگے جس کو میں نے وائٹ کلر کے ہیڈز فون دیکھائے تو اس نے مجھے کہا کہ بلیک کلر کے ہیڈز فون دیکھائیں اور میں نے ہیڈز فون تلاش کرنا شروع کر دہئے اور اس دوران ملزم نے میرا ذاتی موبائل فون کھسکا کر اپنی جیب میں ڈال لیااور دکان سے نکل گیا۔میں نے گوگل سے ملزم کی لوکیشن نکالی جو آخری لوکیشن ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے نزدیک کی سامنے آئی۔دریں اثناء نامعلوم ملزم نے حارث بن ساجد کا موبائل فونز شاپ سے 34 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔
ملکیتی اور مقبوضہ اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے ہراساں کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against eight persons for forcible occupation of land and harassment by firing in the air.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)—ملکیتی اور مقبوضہ اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے ہراساں کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔راشد علی نواز نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا میں گزشتہ شب ساڑھے 8 بجے کے قریب اپنی اراضی پر تعمیرات کروا رہا تھا کہ مسمی ماجد اور حافظ قدیر ہمراہ چھ کس نامعلوم جو کہ نقاب پوش تھے موقع پر آ گئے اور مجھے گالم گلوچ کرنی شروع کر دی اور ساتھ ہی رپیٹر گن سے ماجد نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ دیگر نامعلوم اشخاص بھی مسلح تھے اور ماجد کیساتھ للکارتے رہے۔حافظ قدیر جو کہ امام مسجد بھی ہے کی ایما ء پر مسمی ماجد نے فائرنگ کی۔
پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
Police arrest wanted fugitive in murder case
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)—پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم ذیشان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے ارشد محمود کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی شہزاد احمد کی مدعیت میں ستمبر 2108تھانہ روات میں درج کیاگیاتھا،مجرم ذیشان قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا،ایس پی صدر کامران عامر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
خدمت مرکز کے دفاتر کے قیام کیلئے ٹیومیٹرک مشین اور دیگر سامان تھانہ کلر سیداں کے فرنٹ ڈیسک میں پہنچادیا گیا
Equipment delivered to newly set up front desk
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)— خدمت مرکز کے دفاتر کے قیام کیلئے ٹیومیٹرک مشین اور دیگر سامان تھانہ کلر سیداں کے فرنٹ ڈیسک میں پہنچادیا گیا ہے۔تنصیب کے بعد سی پی او راولپنڈی اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں آنے والی ٹیومیٹرک مشین سے بیرون ملک جانے اوراندرون ملک ملازمت کیلئے تصدیق،کرائے داری اندراج،مقدمے کا اندراج کیلئے آنے والے سائلین کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام جملہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سائل اپنے موبائل فون کے نمبر کا اندراج کرے گا جس کے بعد اس سے 14آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور آپشن کے انتخاب کے بعد اسے ٹوکن جاری کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن یوسی بشندوٹ،غزن اباد اور گف کا ایک مشترکہ اجلاس
A joint meeting of PML-N UC Bashundot, Ghazniabad and Guff
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،7اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن یوسی بشندوٹ،غزن اباد اور گف کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ شام منعقد ہوا جس میں چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،وائس چیئرمین غزن اباد ظفرعباس مغل،وائس چیئرمین یوسی گف راجہ افتخار،مسلم لیگ ن بشندوٹ کے صدر چوہدری محمد حنیف،ماسٹر عبدالمجید صدر یوسی غزن اباد اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اج بعد نمازجمعہ سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ روات امد پر چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی،شاہ باغ میں طفرعباس مغل اور ماسٹر عبدالمجید،چوکپنڈوری میں محمد زبیر کیانی،راجہ افتخار بھولا شاھد خاقان عباسی کا استقبال کریں گے جبکہ کلرسیداں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،چیئرمین دوبیرن راجہ ندیم احمد،وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل،یوتھ رہنما ارسلان قریشی، شیخ حسن فیاض سابق وزیراعظم کو خوش امدید کہیں گے اور انہیں موٹرسائیکلوں کی ریلی میں کلرسیداں لایا جایا گا جہاں وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ تعزیت کے لیئے سہوٹ میں نمبردار اسد عزیز سے ان کی والدہ اور گاؤں ماہلی میں چیئرمین کنوھا راجہ پرویز اختر قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے اور دھمالی میں راجہ طلال خلیل کے گھر بھی جائیں گے۔