DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; JI Youth District Rawalpindi President Malik Imran’s Press Conference on Peaceful Protests and police FIR

جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمران کی پریس کانفرنس , پر امن احتجاج کرنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کا بہانہ بنا کر جھوٹی اور من گھڑت اف آئی آر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اکتوبر2021)
جماعت اسلامی کہوٹہ زیر اہتمام منشیات فروشی چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کرنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کا بہانہ بنا کر جھوٹی اور من گھڑت اید آئی آر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف کاٹنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں یہ پاکستان کے آئین کے خلاف ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اگر دس اکتوبر تک مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی پہلے مرحلے پر کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور پھر بھی اگر سی پی اور اور کمشنر راولپنڈی نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف کاروائی نہ کی تو پھر جماعت اسلامی جے آئی یوتھ مری روڈ بلاک کریگی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک دانش،قاضی مبین میڈیا انچارج، ضلعی راہنما راؤ سلیمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جبکہ اس موقع پر جے آئی یوتھ کہوٹہ کے صدر مبشر ستی، جنرل سیکرٹرٹی عرفان ہاشمی،ایم سی صدر ایزا خٹک، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے140دن دھرنا دیا ساؤنڈ استعمال کیا آئے روز PTIمسلم لیگ ن و دیگر سیاسی جماعتیں ہر شہر اور جگہ جلسے جلوس کرتی ہیں مگر جماعت اسلامی نے منشیات فروشی، مہنگائی اور جرائم کے خلاف احتجاج کیا جو ہر فرد کا مسلہ ہے جس پر جھوٹہ من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا جسکی مذمت کرتے ہیں اور وارننگ دیتے ہیں کہ اگر 10اکتوبر تک مقدمہ واپس نہ لیا تو ہم اپنے پروگرام کے تحت احتجاج کریں گے انھوں نے سی پی اور احسن یونس سے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, October 7, 2021)
After FIR was registered by Kahuta police against the protest which Jamaat-e-Islami Kahuta organized a peaceful protest against the rising incidence of drug theft, robbery and inflation. in the press conference police were told If the case is not withdrawn by October 10, Jamaat-e-Islami will stage a protest in Kahuta in the first phase and will block Murree Road if it does not take action against Kahuta police station.

صداقت علی عباسی نے پارٹی کے نظر یاتی کارکنان اور عمران خان کے حقیقی سپاہیوں کو کھڈئے لائن لگا دیا ہے

Sadaqat Ali Abbasi has overlooked party’s ideological workers and Imran Khan’s real soldiers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اکتوبر2021)
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے پارٹی کے نظر یاتی کارکنان اور عمران خان کے حقیقی سپاہیوں کو کھڈئے لائن لگا دیا ہے مخلص ورکروں کو چھوڑ کر مفاد پر ست ٹو لے کو نوازہ جا رہا ہے جس کا عمران خان اور پارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے الیکشن میں حلقے کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے بھول گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے صداقت عباسی نے قائد تحریک انصاف وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر لوگوں سے ووٹ لیے الیکشن میں انہوں نے عوام سے وعدئے کیے کہ میں الیکشن جیت گیا تویونیورسٹی، ہسپتال،سہیالہ آور ہیڈ برج اور دیگر کام کروں گا مگر آج اس علاقے کے عوام صحت تعلیم اور دیگر سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات، ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں قبضہ گروپ متحرک، چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ان سب چیزوں کو ٹھیک کرنا منتخب نمائندوں کا کام ہے وزیراعظم عمران خان مخلص جرات مند لیڈر ہیں، وہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں لیکن جب منتخب نمائندے کام نہیں کریں گے،نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں ورکروں کو نظرانداز کریں تو ہم جیسے کارکن عوام، پارٹی اور علاقے کے لیے کلمہ حق کی آواز بلند کریں گے۔

کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار

The city of Kahuta is full of encroachments

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اکتوبر2021)
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے باہر سے لوگوں نے آکر سوزوکیوں رکشوں اور رہڑیاں پر سامان لگا کر پورے شہر کو بلاک کر دیا ہے جبکہ بعض تاجروں نے اپنے تھڑے کرائے پر دیے ہیں جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے کی وجہ سے بھی ٹریفک جام رہتی ہے کئی مرتبہ چیف آفیسر ایم سی کو کہنے کے باوجود کوئی عمل نہ ہوا گھنٹوں ٹریفک جام رہی ہے ایم سی اہلکاران اور اے اسی آفس کہوٹہ اہلکاروں کے خلاف بعض دوکاندار بے جا تنگ کرنے کی شکایات ہیں کہ وہ شہر سے رھڑیوں اور تھڑئے وغیرہ ختم کر نے کے بجائے ہم کو تنگ کرتے ہیں اور تجاوزات کی مد میں جرمانہ بھی کرتے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر میں کھلے ہسپتالوں کی پارکنگ نہیں ہے اور تمام ہسپتال آنے والی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہونے کی وجہ ٹریفک کی روانی میں شدید مسلہ پیدا ہوتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ٹریفک انچارج سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور تجاوزات کو ختم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button