DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; In the name of change, the constituency of PP-7 people has been betrayed

عوامی خدمت اور تبدیلی کے نام پر حلقہ پی پی سیون کی عوام کے ساتھ دھوکہ

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6اکتوبر2021)
عوامی خدمت اور تبدیلی کے نام پر حلقہ پی پی سیون کی عوام کے ساتھ دھوکہ۔حلقے کی عوام کا خادم بن کر بے لوث خدمت اور تبدیلی کے نام پر ووٹیں حاصل کر نے غائب حلقہ پی پی سیون کی عوام بے یارو مدد گار عوام کا کوئی پر سان حال نہیں۔ ساڑھے تین سال گزر نے کے باوجود ممبران اسمبلی اپنے حلقے کی عوام کو سوائے “لالی پاپ”کے کوئی بھی میگا پروجیکٹ ناں دے سکے۔کہوٹہ کلر سیداں کی عوام کو یونیور سٹی اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا دیکھایا گیا تاحال تعبیر ناں ہو سکاحلقے کی عوام علاقہ کا آئندہ عام الیکشن میں حقیقی تبدیلی لانے کا عزم۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ وہ تحصیل ہے جس کے نام سے دشمن ممالک بھی ڈرتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ یہاں کی عوام کو منتخب نمائندوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ہر دور میں یہاں کی عوام کوالیکشن میں صرف لار ے لپے لگائے ہیں الیکشن 2018میں حلقے پی پی سیون کی عوام کو ایک مرتبہ پھر ہاتھ ہو گیا عوام نے عوامی خدمت اور تبدیلی کے نام پر ووٹیں دیں مگر تاحال کوئی بھی ایسا پروجیکٹ ناں لا سکے جس کو وہ عوامی خدمت سے تشبیع دے سکیں ایم سی کہوٹہ اور کلر سیداں کے کروڑوں روپے فنڈر تھے مگر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کھوہ کھاتے چلے گے ہیں کمیشن مافیااور ٹھکیداروں نے ملی بھگت سے حکومتی خزانے کا چونا لگا دیا ہے کہوٹہ کی شہر کی آبادی آج بھی اٹر سپلائی اورسٹریٹ لائیٹ سے محروم ہیں سابقہ ممبران اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ محمد علی کے دور کے کیے گے ترقیاتی تاحال اپنی جگہ موجود ہیں گلیاں بھی اور سٹر کیں بھی مگر موجود ہ دور میں بننے والی گلیاں اور سٹر کیں ڈیڈھ دو سال میں ہی ٹو ٹ گئی ہیں عوامی حلقوں نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لاہیں وہ اپنی ووٹ ان عوامی نمائندوں کو دیں گے جن حقیقی معنوں میں عوام کے “خادم “ہوں گے۔

Mator, Kahuta: (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 6 October 2021)
In the name of public service and change, the people of the constituency have been betrayed Despite the passage of three and a half years, the members of the Assembly could not name any mega project to the people of their constituency. The people voted in the name of public service and change, but so far no one has been able to bring such a project. Commission mafia and contractors have conspired to squander government exchequer.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی آ گئی

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan’s public relations campaign intensified

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6اکتوبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی آ گئی۔ایک ہی دن میں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی معتدد ویونین کونسلوں کا دورہ، مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھر وں میں حاضری دی لواحقین سے اظہار تعزیت اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ ماسٹر محمد زبیر،مجیب اللہ ستی، عدیل افضل،نوید ستی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ کے ہمرا ہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی معتدد ویونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورئے کے موقع پرکہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سہیل ستی کے کزن جو نڑھ کے رہائشی تھے اور وہاں فوت ہو گے تھے ان کی وفات پر سہیل ستی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یونین کونسل دوبیرن کے علاقہ موری والے ملک واجد کے ماموں، محمد سہیل کے والد محترم، محمد سلیمان اور محمد آفتاب کے بھائی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کہوٹہ شہر میں شیخ عابد آف کویت کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سہیالی عمر خان والے محمد آمین کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کالیاں سہلیاں کے مقام پر PPP کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد ایوب کی ہمشیرہ محترمہ اور چوہدری محمد ظہیر کی پھوپھی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،موہڑہ دھیال یوسی کنوہا میں شمیم بھٹی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی موہڑہ دھیال یوسی کنوہا کے رہائشی 50 سالہ شمیم بھٹی گذشتہ روز اپنے ٹریکٹر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گے تھے جو زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے جبکہ موہڑہ لنگڑیال یوسی کنوہا میں غفور صاحب کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس موقع پر وہ حلقے کے کثیر تعداد میں اپنے ووٹروں، سپورٹرو ں سے بھی ملاقات کی۔

پیر صاحب آف کلیام شریف سائیں شبان فرید سرکار کی نوید اختر کے گھر آمد

Sai Shaban Farid of Kalyam Sharif darbar visits residence of Naveed Akhtar

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6اکتوبر2021)
پیر صاحب آف کلیام شریف سائیں شبان فرید سرکار کی نوید اختر کے گھر آمد۔ راجہ عمران مینوں آف مویڑہ لنگڑیال، سید ثقلین حسین شاہ، جمیل احمد دیگر افراد سے ملاقات۔ذکر اللہ، مقام مصطفی ﷺ اور شان اولیائے بیان کی ذکر اذکار ہوا اور خصوصی دعا کی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز خطہ پوٹھوار کی معروف روحانی شخصیت پیر صاحب آف کلیام شریف سائیں شبان فرید سرکار معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوید اختر کی خصوصی دعوت پر ان کے گھرپہنچے جہاں پر اس سے حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف مویڑہ لنگڑیال، سید ثقلین حسین شاہ، جمیل احمد دیگر افرادنے ملاقات کی اس موقع پر پیر آف کلیام شریف سائیں شعبان فرید سرکار نے اپنے خوبصورت انداز سے دوستوں کے دلوں کو رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وصلم کی محبت اور ولی اللہ کی محبت سے ہمکنار کیاذکر اللہ، مقام مصطفی ﷺ اور شان اولیائے بیان کی ذکر اذکار ہوا اور خصوصی دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

سیکرٹری فہیم کھٹڑ اور سیکرٹری رحیم کھٹڑ کی والدہ محترمہ کو سپر د خاک کر دیا گیا

The mother of Secretary Fahim Khattar and Secretary Rahim Khattar passed away

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6اکتوبر2021)
سیکرٹری فہیم کھٹڑ اور سیکرٹری رحیم کھٹڑ کی والدہ محترمہ کو سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق حاجی محمد آمین کھٹڑ کی اہلیہ محترمہ، سیکرٹری فہیم کھٹڑ اور سیکرٹری رحیم کھٹڑ کی والدہ محترمہ،شاہد کھٹڑایڈوکیٹ،پروفیسر آصف کھٹڑاور وسیم عارف کھٹڑ کی چچی جان،ندیم عارف کھٹڑ ایڈوکیٹ کی ساس صاحبہ، حوالدار سعید کھٹڑ اورخلیل کھٹڑ کی بھابھی جان گذشتہ روز وفات پا گیں تھیں ان کی نماز جنازہ ملینیم ہال کے قریب ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں صدر الفتح گروف آصف ربانی قریشی،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، حاجی ملک عبد الروف،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سیکرٹری اطلاعات راجہ سخاوت ایڈوکیٹ،سنیئر صحافی ملک عامر محمود،صحافی و کالم نگار ساجد جنجوعہ،سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،سردار واصف منیجر میز ان بینک کہوٹہ،خاور ستی محکمہ واپڈا، راجہ قدرت اللہ محکمہ نادرہ،محمد آفتاب محکمہ نادرہ،سیکرٹری ذوالفقا ر ہاشمی، سیکرٹری تصور حسین، سیکرٹری امجد حسین، سیکرٹری آفتاب حسین،سیکرٹری سید شہزاد شاہ، سیکرٹری واجد ستی، کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،اینکرپرسن ارسلان کیانی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button