Kallar Syedan: Shamim Bhatti, a resident of Mohra Dhayal, fell under his own tractor and died
موہڑہ دھیال کے رہائشی شمیم بھٹی اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،5اکتوبر2021)—50سالہ شخص اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔کلر سیداں کے نواحی موہڑہ دھیال کے رہائشی شمیم بھٹی اپنی ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے قریب ہی واقع ایک جگہ سے اپنی ملکیتی لکڑ کاٹ کر ٹرالی میں لوڈ کر کے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں چڑھائی چڑھتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا اور وہ ٹریکٹر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔ متوفی کو گزشتہ رات موہڑہ دھیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 5 October 2021) A 50-year-old man died after falling under his own tractor. The owner was cutting wood and loading it in a trolley on his way home when the tractor overturned uncontrollably and he was severely injured when he came under the tractor. He was rushed to THQ Hospital Kallar Syedan in critical condition where he succumbed to his injuries. The deceased was buried in Mohra Dhayal last night.
شاہد خاقان عباسی کی کلرسیداں آمد پر ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ شیخ عبدالقدوس
Shahid Khaqan Abbasi will receive a warm welcome on his arrival in Kallar Syedan; Sheikh Abdul Qadoos
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،5اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے لوگ آئندہ جمعہ کو اپنے قائد اور میاں نوازشریف کے وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کی کلرسیداں آمد پر ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں بلدیہ کلرسیداں کے وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس سمیت پندرہ کونسلروں جنید بھٹی،صوفی ضابر حسین،حاجی محمد اسحاق،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،صوبیدار ظفراقبال،اشتیاق حسین صدیقی،آصف منہاس کے علاوہ زین العابدین عباس،قاضی خالد ڈریال،ارسلان قریشی،شیخ حسن فیاض،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت نے جیلوں میں جاکر حکومتی انتقام اور تشدد کو برداشت کرکے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،قربانیاں دینے والوں میں شاہد خاقان عباسی نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ن سے ش کی امیدیں لگانے والے اپنی جماعت کی خیر منائیں ہم کل کی طرح آج بھی میاں نوازشریف اور ان کے بیانیئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی غلاظتیں پی ٹی آئی میں جمع ہو چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ بااثر قوتوں کے دباؤ کے باوجود بھی مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکیں۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ شاہد عباسی چٹان کی طرح میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ملک کے طول وعرض میں تبدیلی کا نشہ مہنگائی نے اتار دیا ہے اب ہر شخص مسلم لیگ ن اور نوازشریف کو ہی نجات دھندہ سمجھتا ہے۔عبدالوحید جنجوعہ نے کہا کہ لیگی کارکن ہوا کے دوش پر وفاداریاں نہیں بدلتے ہیں تقریب سے شیخ حسن ریاض،چوہدری رمضان،شیخ توقیر،مولوی الطاف, طارق تاج، مسز تنویر شیرازی اور دیگر نے خطاب کیا۔
پولیس نے سول جج کلر سیداں کی ہدایت پر مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کروانے پر مقدمہ درج کر لیا
Police register case for filing fake bail order
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،5اکتوبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے سول جج کلر سیداں کی ہدایت پر مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کروانے پر مقدمہ درج کر لیا۔اویس جمیل ریڈر بعدالت محمد عابد اعوان،سول جج درجہ اول کلر سیداں نے بیان کیا کہ درخواست اجرا ڈگری بعنوان مہوش تنویر بنام الطاف حسین، مورخہ 03 جون 2021،دن قریب 12بجے،بیلف محمد شہزاد نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جس پر ملزم کی جانب سے رقم مبلغ پچاس ہزار روپے ادا کی گئی اور بقیہ زر ڈگری کیلئے ضمانت نامہ کروانے کا حکم جاری ہوا۔ ضامن قلب عباس شاہ نے ضمانت نامہ داخل کروایا اور اقرار کیا کہ وہ دو دن کے اندر فرد ملکیت داخل کروا دے گا کیونکہ پٹواری ہڑتال پر ہیں،اس کی یقین دہانی پر اسے وقت دے دیا گیا اور مدیون ڈگری کو رہا کر دیا گیا مگر مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود فرد ملکیت داخل نہ کروایا جا سکا۔عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ضمامن کی کوئی جائیداد نہ ہے۔ضمامن نے مدیوں کے ساتھ ساز باز کر کے عدالت کی کارروائی کو نقصان پہنچانے اور مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
بدفعلی کرنے کی کوشش, پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Failed attempted abuse , police registered a case
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،5اکتوبر2021)—ایک خاتون (ذ)نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں کی رہائشی ہوں۔میرادس سالہ بیٹا جو کہ طالب علم ہے گزشتہ روز غوثیہ محلہ میں گولیاں کھیل رہا تھا تو مسمی محمد بلال کو بدفعلی کی نیت سے ورغلا پھسلا کر محلے کیساتھ کھلی زمینوں میں لے گیا اور اس کیساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔میں بھی گلی میں موجود تھی اور جب میں نے اپنے بیٹے کے رونے کے شور شرابے کی آواز سنی تو موقع پر پہنچ گئی تو میرے پہنچنے پر محمد بلال نے مجھے دیکھتے ہی بچے کو چھوڑ دیا۔میں اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ گھر لے آئی جس کے بعد بیٹے سے ساری بات مجھے بتادی کہ بلال نے سو روپے کا نوٹ دے کر غلط کام کی ترغیب دے رہا تھا لیکن میں نے شور مچاکر اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
محمد حسیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دعوت ولیمہ کی تقریب کھناہدہ میں ہوئی
Wallima ceremony of M Habib in village Khandah
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،5اکتوبر2021)—یونین کونسل دوبیرن کلاں کے وائس چیئر مین ٹھیکیدار محمد بشارت کے بھتیجے اور ملک لیاقت علی کے بیٹے محمد حسیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دعوت ولیمہ کی تقریب کھناہدہ میں ہوئی جس میں چیئر مین یوسیز راجہ ندیم احمد، راجہ پرویز اختر قادری،شاہد اکبر گجر، علی افسر بھٹی، قاضی امجد محبوب، آصف نورانی، چوہدری محمد فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔