Kallar Syedan; Road Safety Education Awareness Campaign Launched in Tehsil Kallar Syedan
تحصیل کلر سیداں میں روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 3اکتوبر2021)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انسانی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کیلئے پبلک سروس اور سلو مونگ گاڑیوں پر رفلیکٹنگ سٹیکر زلگائے گئے۔پولیس کا فوکس روڈ سیفٹی ایجوکیشن ہے اور اس مقصد کیلئے ٹریفک پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان نے میڈیا کو بتایا کہ شاہراؤں پر حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ منظم ٹریفک اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک بے ضابطگیوں پر 1144گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار لاکھ 97 ہزار 350 روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا جبکہ پی پی سی 279 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دس گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کر کے گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 3 October 2021) — On the direction of Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal and DSP Traffic Rural Junaid Mohsin Khan, an awareness campaign on road safety education has been launched in Kallar Syedan Tehsil. Reflective stickers have been affixed on public service and slow-moving vehicles to protect human lives and prevent accidents. The focus of the police is road safety education and the traffic police is using all its resources for this purpose. ۔ In-charge Traffic Police Kallar Syedan Inspectors Qazi Saeed Rasool and Imran Nawab Khan told media that prevention of accidents on highways and protection of precious lives is our top priority. He said that non-implementation of organized traffic and traffic rules could lead to accidents. He said that last month, challaned 1144 vehicles for traffic irregularities and collected a total fine of Rs.4 Lakh While taking action under PPC 279, cases have been registered against ten vehicle owners and the vehicles have been stopped at the police station.
دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود 90 سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم گرفتار نہ ہو سکا
Two months later, the accused in the murder of a 90-year-old man in Mamyam could not be arrested
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 3اکتوبر2021)—-، دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود 90 سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ملزم کے باپ نے ضمانت کروا لی جس کے بعد وہ ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار راجہ منزل سکنہ ممیام ڈھوک جبر نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا 2 اگست کو اس کے والد راجہ محمد آصف کو جائیداد کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے قتل کر دیا تھااور پولیس ملزمان کو گرفتارکر نے میں مسلسل ناکام ہے اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزاد دلوانے کی اپیل کی ہے۔
نوخابہ رانی نے ایف ایس سی پری میڈیکل فیڈرل بورز میں 1100میں سے 1074نمبرز حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی
Nokhaba Rani of Saroha achieved a prominent position in FSC Pre-Medical Federal Boards by getting 1074 marks out of 1100 marks
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 3اکتوبر2021)—بحریہ کالج کارساز کراچی میں سب لیفٹیننٹ ضمیر اختر کی دختر نوخابہ رانی نے ایف ایس سی پری میڈیکل فیڈرل بورز میں 1100میں سے 1074نمبرز حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی،طالبہ کا تعلق کلر سیداں کی نواحی بستی سروہا سے ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 3اکتوبر2021)— سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سینیٹر پیر صابر حسین شاہ،ارکان اسمبلی چوھدری ساجد محمود،چوھدری جاوید کوثر،رانا شعیب ادریس،ڈاکٹر نجف گل،چوھدری اکمل،چوھدی ناصر نمبردار،چوھدری ساجد منیر چیئرمن سرگودھا،چوھدری الیاس وِرک،سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،ایس پی راجا حسن اختر،کرنل جاوید منیر نارو،راجا امیر اکبر ایڈووکیٹ،راجاایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،کالم نگارشاعر و ادیب طاہر یاسین طاہر نے دربار عالیہ جلالیہ حصال شریف کے سجادہ نشین سید مسکین بخاری، مخدوم سید محمود علی شاہ بخاری و صاحبزادگان سے صاحبزادہ سید توصیف شاہ بخاری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی، 3اکتوبر2021)—سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کے جوانسالہ بھانجے اور صوبیدار یوسف عباسی کے صاحبزادے احمد جمال عباسی کی وفات پراظہار تعزیت مرحوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، طاہر محمود ستی مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن کے جنرل سیکرٹری،سابق کونسلر ورہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ راجہ فرخ ایوب، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،عارف محمود عباسی، ناصر محمود عباسی اور شعیب عباسی بھی موجود ہیں۔