DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Demonstration organized by Jamaat-e-Islami against drug trafficking and inflation

تحصیل کہوٹہ چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں منشیات فروشی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام پر امن مظاہرہ۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2021)
تحصیل کہوٹہ چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں منشیات فروشی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام پر امن مظاہرہ۔مظاہرین ریلی کی شکل میں مٹور چوک سے ہوتے ہوئے کلر چوک آئے جہاں مقررنین نے خطابات کیے اور ریلی اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی کی قیادت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی سیون راجہ تنویر احمد،نائب امیر ابرار حسین عباسی،،ممبر ایم سی کہوٹہ رہنماء جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالراؤف، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ نے کی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ میں جگہ جگہ قائم منشیات فروشی کے اڈوں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کی انھوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ہولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی عروج پر نوجوان نسل سکولوں کے بچے پوڈری بن کر گلیوں نالیوں میں پڑے ہیں منتحب نمائندے اور مقامی قیادت چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کا تحفظ کرتی ہے انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے اداروں کو برباد کر دیا کسی کو انصاف نہیں ملتا جماعت اسلامی عوا کے حقوق کے لیے کھڑی رہے گی اگر15دن تک منشیات فروشی کے اڈووں اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو خواتین سمیت ہزاروں لوگ تھانہ کا گھیراؤ کریں گے شہر کی کھنڈرات نما سڑکیں و دیگر مسائل حل کیے جائیں احتجاجی ریلی سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،اجتبیٰ ستی، مبشر ستی، ملک عبدالباسط،مولانا ظہور اعوان نقیبی،ملک عبد الوہاب، ملک عبد القیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 October 2021)
Peace Demonstration Organized by Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta against Drug Dealing and Inflation. Leading candidate for Provincial Assembly PPP Seven Raja Tanveer Ahmed, Deputy Amir Abrar Hussain Abbasi, Member MC Kahuta Leader of Jamaat-e-Islami Haji Malik Abdul Rauf, Raja Ghulam Haider Advocate in which hundreds of people participated. He strongly condemned the rising number of drug thefts and robberies in Kahuta and said that the police and the administration had failed miserably in providing security to the people. Young generation school children have become powder addicts and are lying in the streets and drains. Elected representatives and local leadership protect thieves, robbers and drug dealers. If action is not taken against drug trafficking dens and robberies, thousands of people, including women, will surround the police station. Kahuta Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Ajtabi Satti, Mubashir Satti, Malik Abdul Basit, Maulana Zahoor Awan Naqibi, Malik Abdul Wahab, Malik Abdul Qayyum and others also addressed the gathering.

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ویلکم ایکسپوتقریب کا انعقاد

Welcome Expo held at Pakistan Social Center Sharjah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2021)
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ویلکم ایکسپوتقریب کا انعقاد۔لائن فلور میڈیا اینڈ بن سیفان گروپ آف کمپنز کے چیئرمین عبدالمجید مغل کی خصوصی شر کت۔سیکرٹری پاکستان سوشل سینٹر چوہدری افتخار احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ویلکم ایکسپو2020پاکستان پویلین کے حوالے سے ایک تعارفی تقریب منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ ن یواے ای کے چیف آرگنائزر، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون لائن فلور میڈیا اینڈ بن سیفان گروپ آف کمپنز کے چیئرمین عبدالمجید مغل کی خصوصی شر کت اس موقع پر صدر خالد حسین چوہدری اور ایونٹ آرگنائزرز ٹیم کے عابد قریشی، سنیئر صحافی طارق ندیم اور ناصر مغل نے ویلکم کیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شر کت کی تقریب کا مقصد متحدہ عرب امارات کی قیادت کو کوڈ19میں پوری دنیا کے ساتھ اور خصوصی طور پر اپنے ملک میں کامیابی کے ساتھ کرونا وبا کے خاتمے کے لیے کیے گے اقدامات کے بعد ایکسپو2020کے کامیا ب انعقاد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

سونے کے زیورات ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی و دیگر لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے محمد فاروق ولد ستار ساکن محلہ ادوالہ

Burgalry commited at the residence of Mohammad Farooq son of Sattar resident of Mohalla Adwala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2021)
تحصیل کہوٹہ کی عوام چوروں، ڈاکووں کے نرغے میں۔کہوٹہ محلہ ادوالہ میں چوری کی واردات چور تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر گے 10تولے سونے کے زیورات ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی و دیگر لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے محمد فاروق ولد ستار ساکن محلہ ادوالہ نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز نارہ موڑ میں میرا بھائی فوت ہو گیا ہم سب ادھر چلے گے صبح5بجے واپس آئے تو دیکھا کہ گیٹ کے تالے اور کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ پورے گھر کا سامان بکھرا پڑا ہے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ10تولے طلائی زیورات ڈیڑھ لاکھ نقدی جو میں دوکان کا سودا لانے کے لیے رکھے تھے نہیں ہیں جبکہ چوروں نے پورے گھر کی الماڑیاں اور صندوق توڑ کر لاکھوں روپے کے کپڑے و دیگر قیمتی اشیاء بھی لے گے جسی وجہ سے میرا پورا گھر لوٹ گیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے تفتیش شروع کر دی ہے یاد رہے کہ گزشتہ چار پانچ ماہ سے کہوٹہ شہر میں موٹر سائیکل مویشی کے علاوہ درجنوں دوکانوں گھروں کو لوٹ لیا گیا جبکہ درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہو چکی ہیں مگر پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں شہری تاجر اور کہوٹہ کے رہائشی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاراجہ قمر مسعود کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی۔چوآخالصہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قمر مسعود ولد راجہ ریاست (مرحوم) کاکزن جو انگلیڈ میں فوت ہو گے تھے ان کی وفات پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ان کی رہائش گاہ چوآخالصہ میں جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button