AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; Mollana Pir Habib Ur Rehman presides Dua e Qul in Dhok Rajgaan, Faiz Pur Shareef

فیض پورشریف ڈھوک راجگان میں ماسٹر راجہ ذوالفقار علی کی والدہ محترمہ کے چہلم کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اللہ دتہ بسمل02 اکتوبر2021ء)۔۔۔ آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ اللہ تبار ک وتعالی کاحکم ہے کہ ہرجاندار شے نے موت کاذائقہ چکھناہے دنیا ایک ٹیسٹ ہے خیروشر کے ساتھ آزمایاجاتاہے انسان کامختلف طریقوں سے ٹیسٹ لیاجاتاہے آزمائش کی جاتی ہے کبھی صحت دی کبھی بیمار ی دی کبھی مال دیاکبھی مال چھین لیایہ انسان کاٹیسٹ ہے کہ کیاکرتا ہے مال ملنے پرشکراداکرتاہے کہ نہیں مال ضائع ہونے پرصبر کرتاہے کہ نہیں یہ آزمائش ہے اس دنیا میں ہمیشہ کسی نے نہیں رہنا ہے دنیا کی زندگی عارضی اورناپائیدار ہے آخرت ہمیشہ کاٹھکانہ ہے دنیا کے بجائے آخرت کی فکر زیادہ ہونی چاہیے چنددن چندسانسوں کی زندگی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف ڈھوک راجگان میں ماسٹر راجہ ذوالفقار علی ماسٹر راجہ محمدافسراورراجہ محمداشرف (ر) بینک آفیسر کی والدہ محترمہ کے ختم شریف چہلم کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہو ں نے کہاکہ ماسٹر راجہ ذوالفقار علی ماسٹر راجہ محمدافسر اوران کے بھائی خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنی والدہ محترمہ کی خدمت کرنے کاموقع ملاہے وہ اولاد بڑی خوش قسمت ہوتی ہے جواپنے والدین کاصحیح معنوں میں ادب واحترام اورا ن کی خدمت کرتے ہیں اور وہ والدین بڑ ے خوش قسمت ہیں جن کی اولاد نیک اورصالح ہوتی ہے اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی محفل نعت اوردعائیہ تقریب کااہتما م کیاگیا

Chakswari (Pothwar.com, Allah Dutta Bismal 02 October 2021) Hazrat Maulana Pir Mohammad Habib-ur-Rehman Mehboobi Damat Barakat-e-Alia, Sajjada Nasheen of Faizpur Sharif, Astana has said that Allah Almighty has commanded that every living thing should taste death. The world is a test. Sometimes it is health, sometimes it is sickness, sometimes it is property. It is a test of what a person does. He is thankful for what he gets. He expressed his views in Faizpur Sharif Dhok Rajgaan on the occasion of Khatam Sharif Chehlum, the mother of Master Raja Zulfiqar Ali, Master Raja Muhammad Afsar and Raja Muhammad Ashraf (R) Bank Officer Addressing the prayer , he said that Master Raja Zulfiqar Ali, Master Raja Muhammad Afsar and his brothers are lucky to have the opportunity to serve their mother. There are those who serve their parents in the true sense of the word and respect them and those parents whose children are good and virtuous are very fortunate.

Show More

Related Articles

Back to top button