Kallar Syedan; Islamabad-London flight delayed by 24 hours, hundreds of passengers stranded at New Islamabad Airport all day
اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں چوبیس گھنٹوں کی تاخیر،سینکڑوں مسافر سارا دن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوار
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں چوبیس گھنٹوں کی تاخیر،سینکڑوں مسافر سارا دن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے کوئی ان کا پرسان احوال نہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 9785 کو جمعہ کے روز صبح 9 بجے ہیتھرو لندن کے لیئے اڑان بھرنی تھی راولپنڈی ریجن اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سمندر پار پاکستانی برطانیہ جانے کے لیئے رات کے پچھلے پہر اپنے گھروں سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے صبح سات بجے کے قریب بورڈنگ شروع ہوئی اور سینکڑوں مسافرجن میں خواتین و حضرات کے علاوہ معمر افراد کمسن بچے اور بیمار لوگ بھی شامل تھے یہ لوگ گھنٹوں ڈیپارچر انتظارگاہ میں جہاز پر سوار ہونے کے منتظر رہے مگر انتظامیہ ان کی پشیمانی سے لاتعلق رہی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں اور جہاز مقررہ وقت پر لندن لے لیئے روانہ نہ ہو سکا پھر اس کے بارہ بجے روانگی کی نوید سنائی گئی پھر بتایا گیا کہ فلائٹ دن دوبجے روانہ ہوگی مگر پھر بھی ایسا ممکن نہ ہوسکا انتظار گاہ میں موجود مسافر باالخصوص بچوں کو اس موقع پر شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا سہ پہر تین بجے ان مسافروں کو ائرپورٹ پر آمد کے آٹھ گھنٹوں بعد ایک ایک برگر اور ڈرنک سے تواضع کی گئی جس کے بعد فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیز پر لیئے گئے جہاز میں فنی خرابی کے باعث روانگی ممکن نہ ہوسکی اس طرح سینکڑوں مسافر پی آئی اے کی باکمال سروس کے ہاتھوں خوار ہوئے اس پرواز سے لندن جانے والے کلرسیداں اور آزادکشمیر کے مسافروں نے پی آئی اے کی انتظامیہ کے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا سمندر پار پاکستانیوں سے رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔کلرسیداں سے تعلق رکھنے والی ایک مسافر خاتون نے کہا کہ وہ ایک کمسن بچے اور ایک بیمار بیٹی کے ساتھ سفر کررہی تھی اسے تقریبا دس گھنٹے اسلام آباد ائرپورٹ پر بسر کرنا پڑے۔وہ پی آئی اے سے انتہائی درجہ مایوس ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ کبھی بھی اس سروس کو استعمال نہیں کریں گی۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے پی آئی اے اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01 October 2021) — 24 hours delay at flight from Islamabad to London, hundreds of passengers were humiliated at New Islamabad Airport all day without any information about the flight. According to details, PIA flight 9785 was scheduled to take off for Heathrow London on Friday at 9 am. The boarding started at around 7 am and hundreds of passengers, including women and men, the elderly, minors and the sick, waited for hours at the departure lounge to board the plane, the plane could not leave for London on time. It was announced that it would leave at 12 o’clock. The passengers, especially the children, were severely harassed on the occasion. At three o’clock in the afternoon, eight hours after their arrival at the airport, the passengers were treated to a burger and a drink, after which the flight was cancelled. Departure due to technical malfunction in the leased ship Hundreds of passengers were disgraced at the hands of PIA’s service. Passengers from Kallar Syedan and Azad Kashmir on their way to London protested against the misconduct of the PIA administration. The attitude towards Pakistanis is highly reprehensible. A female passenger from Kallar Syedan said that she was traveling with a minor child and a sick daughter. She had to spend about ten hours at the Islamabad airport. Disappointed, she said she would never use the service again. She also demanded that Prime Minister Imran Khan take stern action against the PIA Islamabad administration.
بجلی گیس پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرنے والے نیا پاکستان تشکیل دینے کے دعوے دار ہیں۔
They are claiming to create a new Pakistan by increasing the prices of electricity, gas and petrol, Shahid Khaqan Abbassi
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزہراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہر ہفتے بجلی گیس پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرنے والے نیا پاکستان تشکیل دینے کے دعوے دار ہیں۔جس میں غریب نادار لوگوں کو مہنگائی کے ہاتھوں مار دیا جائے گا تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے آج ملک میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافے کا موجب بنے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کو کلرسیداں کے بلدیاتی چیئرمینوں راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں ملکی پالیسیاں آئی ایم ایف چلا رہا ہے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشیت کی تباہی میں مصروف ہیں ہر روز عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے ہر ہفتے بجلی گیس پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کر کے غریبوں کی کمر توڑی جا رہی ہے۔آٹا چینی چور اور تمام مافیاز حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے بھول چکے ہیں اور یہ ایک ایجنڈے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ملک ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ترقی کا پہیہ رک چکا ہے سی پیک کو جان بوجھ کر سستی کا شکار بنایا گیا۔کلرسیداں کے وفد نے انہیں کلرسیداں میں تنظیمی جلسہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی،مسلم لیگ ن کا جلسہ 8 اکتوبر بروز جمعہ کلرسیداں میں ہو گا۔
ڈھوک سید دیوان شاہ موہڑہ وینس کنوہا میں گلی کا افتتاح
Inauguration of street in Dhok Syed Dewan Shah Mohra Vaince, Kanoha
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔رکن پنجاب اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں۔علاقہ کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات ہیں اور بنیادی مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھونگا،مہنگائی زیادہ ہے مگر اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،اچھے دن ضرور آئیں گے عوام صبر سے کام لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک سید دیوان شاہ موہڑہ وینس کنوہا میں گلی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ایم پی اے نہیں بلکہ ایک خادم کی حیثیت سے بلاتفریق علاقہ میں اپنی خدمت کے نشانات چھوڑ رہا ہوں،پنجاب میں واحد ایم پی اے ہوں جس نے دیگر ارکان اسمبلی کے مقابلے میں سب سے زیادہ فنڈز حاصل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سیاست کرنا آسان مگر خدمت کرنا ایک مشکل کام ہے مگر اس کے باوجود میں نے خدمت کے جذبے کو ترجیح دی ہے اور اس میں دلی سکون حاصل کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر میں تاخیر کی اصلی وجہ ایم اینڈ آر کے محکمے کا ہائی ویز میں ضم ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کلرتا دھانگلی روڈ کو کارپٹ کیا جائے،فنڈز کیلئے کوشش جاری ہے انشاء اللہ فنڈز حاصل کر کے رہونگا۔
جناح ہال میں ڈنیگی سمینار
Dengue seminar at Jinnah Hall
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ ڈنیگی لاروا کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے انسداد ڈنیگی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال میں ڈنیگی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن محکمہ صحت چوہدری عبدالغفار سپروائزر عثمان اعوان سمیت ڈنیگی سنیڑی پیٹرول ورکر موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈنیگی کی ٹیمیں گھر گھر جا کر چیک کریں گئی اور بلخصوص ماربل بلاک فیکٹری کو چیک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام مانٹرنک ٹیموں کی نگرانی کی جائے اور جو ورکر کام نہیں کرے گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور ڈنیگی اسپرے کا بھی آغاز کیا جا رہا ہیں جو پوری تحصیل میں ہو گا۔