Kahuta; Prominent student Malik Ashar Nadeem’s prominent position in the recent results of the Federal Board FS (C).
ہونہار طالب علم ملک عاشر ندیم کی فیڈرل بورڈ ایف ایس (سی) کے حالیہ رزلٹ میں نمائیاں پوزیشن۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2021)
ہونہار طالب علم ملک عاشر ندیم کی فیڈرل بورڈ ایف ایس (سی) کے حالیہ رزلٹ میں نمائیاں پوزیشن۔ سیاسی، سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ چھنی اعوان کے رہائشی اور مچھلی چوک کہوٹہ کے معروف تاجر ملک ندیم آفتاب کے فرزند ملک عاشر ندیم نے فیڈرل بورڈ ایف ایس (سی) کے حالیہ رزلٹ میں ٹوٹل نمبر 1100 میں سے 1070 نمبر لے کر ایف۔ جی سرسید کالج نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین۔ کالج۔ اپنے شہر اور بلخصوص اپنے علاقہ چھنی اعوان کا نام روشن کیاکہوٹہ کی سماجی شخصیات،راجہ الطاف حسین، سردار آمین ثاقب،سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی، راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،حاجی عبد الرشید، سعید افضل چوہان، ملک زاہد مبین،اشر ف کیانی، راجہ رومان سعید، ارسلان کیانی، راجہ شاہد اجمل، ندیم سرفراز چوہان،احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر ممبران نے تاجر ملک ندیم آفتاب اور ان کے فرزند ملک عاشر ندیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دلی دعا کی ہے
Mator, Kahuta; ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, October 1, 2021)
Prominent student Malik Ashar Nadeem’s prominent position in the recent results of the Federal Board FS (C). Congratulations from political, social personalities and relatives, With 1070 marks out of 1100, at F. G. Sir Syed College by securing a prominent position . College Kahuta social personalities, Raja Altaf Hussain, Sardar Amin Saqib, Secretary Zulfiqar Hashmi, Raja Imran Zamir, President Press Club Kahuta, General Secretary Haji Asghar Kayani, Haji Abdul Rasheed, Saeed Afzal Chauhan. Malik Zahid Mubeen, Ashraf Kayani, Raja Roman Saeed, Arsalan Kayani, Raja Shahid Ajmal, Nadeem Sarfraz Chauhan, Ehtesham Kayani, Kabir Ahmad Janjua and other members congratulated businessman Malik Nadeem Aftab and his son Malik Ashar Nadeem.
جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام 2اکتوبر بروز ہفتہ دن11بجے منشیات فروشی، چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور ساڑھے تین سالوں میں کہوٹہ کے مسائل حل نہ کرنے مہنگائی کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا
A peaceful protest will be organized by Jamaat-e-Islami Kahuta on Saturday, October 2 at 11am
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2021)
جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان شخصیت ملک عبد القیوم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام 2اکتوبر بروز ہفتہ دن11بجے منشیات فروشی، چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور ساڑھے تین سالوں میں کہوٹہ کے مسائل حل نہ کرنے مہنگائی کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس میں جماعت اسلامی کے وررکز کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کہوٹین یوتھ اور دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے تا کہ اس پر امن احتجاجی مظاہرہ کے ذریعے ہم اعلیٰ حکام تک یہ بات باور کروائیں کہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پولیس کی ملی بھگت سے جو منشیات کے بڑے بڑے اڈے قائم ہیں انکے خلاف اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں غیر قانونی اسلحہ قتل چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اگر نوجوان نسل کو بچانا ہے تو ہم سبکو مل کر آواز بلند کرنا ہو گی ورنہ ہر گھر سے چرسی پوڈری نکلیں گے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بلا تفریق تمام احباب کو اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے نمائندوں کے ضمیروں کو جھنجوڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل ہوں احتجاج مچھلی چوک سے لیکر کلر چوک تک نکالا جائیگا۔
قائد تحریک انصاف عمران خان عوام سے کیے تمام وعدئے پورے کرے گئی, راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی آف کلیال
All promises made to the people by PTI leader Imran Khan will be fulfilled
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر2021)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی آف کلیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان عوام سے کیے تمام وعدئے پورے کرے گئی کہوٹہ کی تعمیر و ترقی پی ٹی آئی قیادت کا مشن ہے انشاء اللہ وہ تمام کام کرے گیں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے بڑھے لیڈروں کو کٹہرے میں لا کھڑ ا کیا ہمارا لیڈر ایک نیک، ایماندار، دلیر اور محب وطن ہے انہوں نے نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے نے بے دردی سے اس ملک کو لوٹا عمران خان کی حکمت عملی کو دنیا سرایتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز پر دینے اور ریاست مدینہ کی طرف بڑھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب ب نے قانون پاس کیا کہ پہلی سے لیکر پنچویں کلاس تک قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم لازمی قرار دی گئی انھوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں جلد تمام مسائل حل ہونگے انشااللہ عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریں گے۔