Kallar Syedan; A seminar on World Heart Day was organized at THQ Hospital Kallar Syedan
یوم امراض قلب کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29ستمبر2021ء)—یوم امراض قلب کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی،ڈاکٹر طارق محمود، سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدیجہ شکیل،ڈاکٹر محمد انور اور ڈاکٹر توقیر مقصود نے خطاب کیا۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29ستمبر کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق مکمل اگاہی اور اس سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہر سال تقریبا دو لاکھ کے قریب دل کے امراض کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدیجہ شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی،غیر صحت مند غذااور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔دل کے امراض سے بچنے کیلئے تمباکو نوشی ترک کی جائے،روزانہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے استعمال سے پرہیز کیا جائے تو ہم دل کی بیماریوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر طارق محمود نے خطاب میں کہا کہ روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارہ جائے تواس جان لیوا بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر اگائی واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 29, 2021) * A seminar on Cardiology Day was organized at THQ Hospital Kallar Syedan in which Medical Specialist Dr. Asif Mujtaba, Dr. Tariq Mahmood, Skin Specialist Dr. Khadija Shakeel, Dr. Muhammad Anwar and Dr. Tauqeer Maqsood addressed the gathering. Medical Specialist Dr. Asif Mujtaba while addressing on the occasion said that World Heart Day is celebrated all over the world on 29th September. He said that millions of people in the world die every year due to heart diseases while in Pakistan about two lakh people suffer from heart diseases every year. Dr. Khadija Shakeel, a skin specialist, said that smoking, unhealthy diet and lack of physical activity are among the major causes of heart disease. Smoking should be stopped to avoid heart disease. Use fruits and vegetables daily and use more than a teaspoon of salt throughout the day. If left unchecked, we can get rid of heart diseases forever. Dr. Tariq Mahmood in his speech said that if at least half an hour is spent in physical activities daily, then one can be saved from the deadly disease. A walk was also organized in which doctors and paramedical staff held placards and banners.
حافظہ فاطمہ بنت اسد نے ایف ایس سی کے سالانہ انتخابات میں 1100میں سے 1041نمبرز حاصل کر کے اے پی ایس روات پر ی میڈیکل میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی
Hafiza Fatima bint Asad secured 1041 marks out of 1100 in FSC annual elections and secured second position in APS Rawat Medical
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29ستمبر2021ء)—نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی دختر حافظہ فاطمہ بنت اسد نے ایف ایس سی کے سالانہ انتخابات میں 1100میں سے 1041نمبرز حاصل کر کے اے پی ایس روات پر ی میڈیکل میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔طالبہ نے اپنی اس احسن کاکردگی کو اپنے والدین کے نام کیا ہے۔
جیب سے موبائل فون چور کر لیا ,زاہد محمود ولد محمد اسلم سکنہ کنوہا
Mobile phone stolen by pick pocket from Zahid Mahmood of Kanoha
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29ستمبر2021ء)—دوران خریداری نامعلوم جیب تراش نے ایک شخص کو قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا۔زاہد محمود ولد محمد اسلم سکنہ کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز کلر سیداں شہر میں خریداری میں مصروف تھا جبکہ میں نے موبائل فون اپنی جیب میں ڈال رکھا تھا جسے نامعلوم ملزم نے رش کے دوران ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے میری جیب سے موبائل فون چور کر لیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
منشیات فروش تبریز اختر سکنہ تریل کے قبضہ سے 50 عدد شراب کی بوتلیں برآمد
50 bottles of liquor recovered from the possession of drug dealer Tabriz Akhtar of village Tarail
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29ستمبر2021ء)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے دوران گشت منشیات فروش تبریز اختر سکنہ تریل کے قبضہ سے 50 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29ستمبر2021ء)—پریس کلب کلر سیداں کے چیئر مین دلنواز فیصل خان کے ماموں اشتیاق حسین ہری پور ہزارہ میں انتقال کر گئے، پریس کلب کلر سیداں کے صدر شیخ قمر الاسلام،جنرل سیکرٹری جواد مجید اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا ہے۔