London; Food and petrol crisis in UK, thousands of vehicles lined up at petrol pumps
برطانیہ میں خوراک اور پیٹرول کا بحران,ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پیٹرول پمپوں پر قطاروں میں دیکھی جا رہی ہیں
لندن۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ, 28ستمبر2021ء)۔۔۔بریگزٹ اور کورونا بحران کے باعث جنم لینے والی افرادی قوت نے جہاں برطانوی حکومت اور کاروباری طبقے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں وہیں گیس اور پیٹرول ڈیزل کے بحران افراتفری کا ماحول پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے بریگزٹ کے بعد وسیع پیمانے پر یورپی ڈرائیوروں کی اپنے ممالک واپسی کے بعد برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی قلت سر چڑھ کر بول رہی ہے وہیں کورونا بحران نے جلتی پر تیل کا کام کیا مجموعی طو رپر برطانیہ کو ایک تقریبا ایک لاکھ لاری ڈرائیوروں کی قلت ہے لاری ڈرائیوروں کی شدید قلت نے سپلائی چین کو بری طرح مفلوج کیا ہے پیٹرول‘ ڈیزل اور گیس کے بحران کے باعث ملک کے گنجان علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پیٹرول پمپوں پر قطاروں میں دیکھی جا رہی ہیں بدترین حالات میں بہترین حکمت عملی کامظاہرہ کرنے اور بحران پر قابو پانے کیلئے فوج سے بھی مدد لینے کی تجویز زیر غور آ گئی ہے ,برطانیہ میں خوراک‘ اور ایندھن کی قلت سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے سپر مارکیٹوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت سے صارفین بھی سخت پریشان ہیں ,موجودہ بحرانی صورتحال میں افرادی قوت کی قلت پوری کرنے کیلئے برطانیہ کو 2ملین سے زائد ورکروں کی ضرورت ہے جس میں55ہزار سے زائد کیئر سٹاف‘ تقریبا37ہزار شیف‘ 33ہزار کے قریب سیلز اسسٹنٹ‘ ٹیچرز‘ اور دیگر اداروں میں سٹاف کی بھرتی کیلئے برطانیہ بھر میں اشتہارات کی بھر مار ہے لاکھوں نوکریاں موجود ہیں مگر کرنیوالوں کوئی نہیں نظر آ رہا کیونکہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے شہریوں کے لیے متعارف کرائے جانیوالے قوانین انکے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں روڈ ہالج ایسوسی ایشن کے تخمینہ کے مطابق برطانیہ میں مجموعی طور پر صرف 1لاکھ ڈرائیوروں کی قلت ہے بریگزٹ اور کورونا بحران کی وجہ سے برطانیہ میں سب سے زیادہ یہی شعبہ متاثر ہوا ہے
LONDON ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 28 September 2021) – The manpower created by the Brexit and Corona crisis has created serious problems for the British government and the business community, while the gas and petrol and diesel crisis has created chaos. Brexit is creating shortage of lorry drivers in the UK after the widespread return of European drivers to their home countries after Brexit, while the Corona crisis has added fuel to the fire. The UK has a shortage of nearly 100,000 lorry drivers. A severe shortage of lorry drivers has severely paralyzed the supply chain. The petrol, diesel and gas crisis has seen thousands of vehicles queuing at petrol pumps in densely populated areas of the country. In the worst case scenario, a proposal to consider the best strategy and to enlist the help of the military to overcome the crisis has been considered. Food and fuel shortages in the UK are becoming a serious problem. Consumers are also worried about the shortage, the current crisis The UK currently needs more than 2 million workers to fill its manpower shortage, including more than 55,000 care staff, about 37,000 chefs, about 33,000 sales assistants, teachers and other agencies across the UK to fill the vacancies. There are millions of jobs, but no one seems to be doing it because the laws introduced for EU citizens after Brexit are creating problems for them. The Brexit and Corona crises has hit the UK hardest.