Kallar Syedan; Children of two educational institutions of Kallar Syedan hospitalised
کلر سیداں کے دو تعلیمی اداروں کے بچے پیٹ میں کیڑے مار گولیاں کھانے سے حالت غیر ہوجانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں جاری ڈی وارمنگ مہم کے دوران کلر سیداں کے دو تعلیمی اداروں کے بچے پیٹ میں کیڑے مار گولیاں کھانے سے حالت غیر ہوجانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے جہاں انہیں تین سے چار گھنٹے تک زیر علاج رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں ساتویں کلاس کے طالب علم حمزہ نعیم اورشایان سمیت بوائز ہائی سکول کنوہا میں چار بچوں کی طبیعت غیر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ادھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایا کہ ایلیمنٹری سکول کلر سیداں اور بواہز ہائی سکول کنوہا کے مجموعی طور پر چھ سے سات بچوں کی حالت بگڑ جانے پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کیا گیا تھا۔
Kallar Syedan;( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 28, 2021) School children were rushed to Kallar Saydan Hospital where they were treated for three to four hours and sent home. Meanwhile, Deputy District Education Officer Kallar Syedan Dawood Akhtar Kayani said that a total of six to seven children of Elementary School Kallar Syedan and Boys High School Kanoha were shifted to THQ Hospital Kallar Syedan after their condition deteriorated, it is believed that students had eaten poison pills during a the warming campaigns held at the schools.
ڈی وارمنگ مہم کے دوران دوسرے روز بھی کلر سیداں میں طلبا و طالبات کی حالت بگڑتی رہی
Four girls further effected by poisonous pills at girls high school, Kallariyan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)— ڈی وارمنگ مہم کے دوران دوسرے روز بھی کلر سیداں میں طلبا و طالبات کی حالت بگڑتی رہی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں کی چار بچیوں کی گولیاں کھانے سے حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں بنیادی مرکز صحت بھکڑال منتقل کر دیا گیا جہاں تین گھنٹے تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں والدین کے ہمراہ گھربھیج دیا گیا۔بنیادی مراکز صحت میں بیشتر ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے والدین کو میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے کا مشورہ دیا گیا۔سکول ہیڈ مسٹریس دیباستارہ نے بتایا کہ منگل کے روز ساتویں کلاس کی 10 بچیوں کو گولیاں کھلائی گئیں جن میں سے چار بچیاں سروج فاطمہ،مہوش رؤف،ذویا ایمان اور حلیمہ کامران کی حالت بگڑ گئی۔انہیں پیٹ اور سر میں شدید قسم کی دردیں شروع ہو گئیں، چکر آنے لگے اور متلی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے سکول کی باقی بچیاں بھی خوف زدہ ہو گئیں۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایاہے کہ محکمہ صحت پیٹ کے دورد کو معمولی نہ سمجھے اگر محکمہ صحت نے اس ایشو پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی تو کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت کے اوپر عائد ہو گی۔دریں اثناء گزشتہ روز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں،بوائز ہائی سکول کنوہا اور سر صوبہ شاہ میں دس کے قریب بچوں کی حالت خراب ہونے کے بعد ان تعلیمی اداروں میں ڈی وارمنگ مہم کو روک دیا گیا ہے۔
شاہراہ کلر دانگلی روڈ خستہ حالی کا شکار ہے،پانچ کروڑ سے زائد کی رقم پانی کی طرح بہا دی گئی۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
Kallar Dhuangali Road is in dilapidated condition, more than Rs 50 million has been wasted. Former PM Raja Pervez Ashraf
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان کو ملانے والی اہم شاہراہ کلر دانگلی روڈ خستہ حالی کا شکار ہے،پانچ کروڑ سے زائد کی رقم پانی کی طرح بہا دی گئی۔اسمبلی میں تین دفعہ اس اہم مسلے پر آواز اٹھا چکا ہوں اور سپیکر قومی اسمبلی نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔میری کوشش جاری ہے کہ اس اہم شاہراہ پر فوری کام شروع ہو سکے، اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو یہ روڈ کب کی تعمیر بھی ہو چکی ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں تحصیل کلر سیداں کے علاقے کاہلیاں سہالیاں سمیت دور افتادہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے جاری فنڈز کیخلاف مقامی مخالفین نے درخواست بازی شروع کر دی تھی کہ چھوٹے علاقوں میں اربوں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں لہذا انہیں روکا جائے جس کی وجہ سے اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان نے ترقیاتی منصوبوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت پی ٹی آئی کی ہے وسائل اور خزانہ بھی انہی کے پاس ہے،انہیں تو تین برسوں میں بہت کچھ کردینا چاہئے تھا مگر افسوس انہوں نے عوام کو صرف سبز باغ ہی دیکھائے جس کی وجہ سے عوام میں آج سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 8 ماہ کی وزارت عظمی میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے مگر یہ ساڑھے تین برسوں میں کچھ نہ کر سکے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنا ظرف نہیں کہ وہ اپوزیشن کو فنڈز جاری کر ے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ پسماندگی میں ڈوبا ہوا ہے اور لوگ ہمیں شکوہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ علاقائی فنڈز ہوتے ہیں اسے روکنے کا مقصد علاقہ کے عوام وسائل سے دور رکھنا ہے جو عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے، تمام حالات عوام کے سامنے ہیں۔پٹرول،گیس اور بجلی کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو گیا ہے،پیسے کی کوئی قدر نہیں رہی مہنگائی اور بے روزگاری عوام کو سانپ بن کر ڈس رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریاں دینے کی بجائے قلم کی ایک ہی جنبش سے 18 ہزار خانداروں کو بے روزگار کر دیا ہے۔ہمارے دور میں بجلی 5 روپے فی یونٹ تھی جو اب بڑھ کر 30 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔سکول کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہا صرف ٹی وی چینلز پربیٹھ کر اپوزیشن پارٹیوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کے علاوہ ان کی کوئی کارکردگی نہیں۔عوام کو چاہئے کہ اب دو سال بعد جب وہ ووٹ مانگنے آئیں تو ان کی کارکردگی ان کے سامنے رکھی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل اسلام آباد کی ہدایت پر کے پی کے کے چار اضلاع تورغر،باجوڑ،مہند اور خیبر کے ایگریکلچر آفسران اور کاشتکاروں نے کلر سیداں کے گاؤں مہیرہ سنگال میں نمبردار راجہ ذوالفقار علی کے 30کنال پر مشتمل فارمز کا دورہ کیا
On the direction of Director General Federal Water Management Cell Islamabad, agriculture officers and farmers from four districts visited the 30 kanal farms of numbered Raja Zulfiqar Ali in Mahira Sangal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)— ڈائریکٹر جنرل فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل اسلام آباد کی ہدایت پر کے پی کے کے چار اضلاع تورغر،باجوڑ،مہند اور خیبر کے ایگریکلچر آفسران اور کاشتکاروں نے کلر سیداں کے گاؤں مہیرہ سنگال میں نمبردار راجہ ذوالفقار علی کے 30کنال پر مشتمل فارمز کا دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹس کے تحت کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کے تحت نظام آبپاشی کی تنصیبات کے حوالے سے عملی طور پر معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر واٹر ریسورسز انجینئرکے پی کے فضل عمران نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کے پی کے کی عوام واٹر ریسورسز میں کمی کے باعث ڈرپ اریگیشن نظام کو اپنانے میں مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ڈرپ اریگیشن کے نظام کو اپنانے اور اس کی افادیت کو جاننے کیلئے ہم نے ضلع راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں میں قائم مختلف فارمز میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلڈ اریگیشن کے باعث پانی کے شدید کمی کے شکار ملک کا 80 فیصدسے زائد پانی زراعت میں استعمال ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آبپاشی کے بجائے ڈرپ اریگیشن کے استعمال سے کسان 95فیصد پانی کو بچا سکتا ہے اور فرٹیلائزر کے استعمال میں کمی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ تربیت حاصل کرنے کے بعد فارمرز اور آفسران اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ڈرپ اریگیشن کی طرز میں آبپاشی کے نظام کو اپنا سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی تحصیل کلر سیداں ملک وارث نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے کل لاگت کا 60 فیصدمہیا کر رہی ہے جبکہ باقی کا 40 فیصد کاشتکار خود ادا کرتا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثارتنویر شیرازی نے میاں شہباز شریف اور دیگر پارٹی قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں
Former Member National Assembly Ms. Nisar Tanveer Shirazi met with Mian Shahbaz Sharif and other party leaders
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)— سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثارتنویر شیرازی نے گزشتہ روز راولپنڈی میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے کنونشن میں خواتین کے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور دیگر پارٹی قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
چوہدری عرفان گجر کی دختر عرفا عمران نے فیڈرل بورڈ میں آئی کام میں 1084نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
Irfa Imran, daughter of Ch Irfan Gujjar, got the first position in the Federal Board with 1084 marks in iCom.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)— وائس چیئر مین یوسی کنوہا چوہدری شاہد اکبر گجر کی بھتیجی اور چوہدری عرفان گجر کی دختر عرفا عمران نے فیڈرل بورڈ میں آئی کام میں 1084نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کی خوشدامن،انتقال کر گئیں
Mother in law of PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mahmood passed away
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کی خوشدامن،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد خالد،سابق ناظم یوسی سموٹ چوہدری محمد ایوب کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ سموٹ کے گاؤں کاہلیاں میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چیئرمین محمد زبیر کیانی،چئیر مین چوہدری ناصر تاج، نمبردار اسد عزیز،نصیر اختر بھٹی،حاجی شوکت علی،چوہدری توقیراسلم، تنویرشیرازی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،نعیم کیانی،چوہدری سلیمان،چوہدری محبوب حسین لس،چوہدری محمد سعید ڈاورہ،شیخ حسن فیاض،چیئرمین راجہ محمد طارق،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری مصدق تھاتھی،چوہدری اورنگزیب جبر،راجہ فیاض بلیام،چوہدری فاروق،شیخ محمد اخلاق،شیخ محمد شہزاد،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ سلطان عباس انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک راجگان سہوٹ میں ادا کی گئی
Raja Sultan Abbas passed away. Funeral prayers were offered at Dhok Rajgan Sahot
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—موضع سہوٹ بگیال کے کونسلر راجہ غلام نقی کے چچا راجہ سلطان عباس انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک راجگان سہوٹ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،راجہ خرم پرویز،بیرسٹر شاہ رخ،ڈاکٹرطاہر قریشی،بابر مصطفی پٹواری،سردار صلاح الدین احمد،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،صوفی بشیر خان نے گاوں سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28ستمبر2021ء)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد اشفاق مغل، پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈی ایس پی سیکیورٹی راجہ محمد عقاب،راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ، سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم،چوہدری توقیراسلم، حاجی شوکت علی، ملک عنصر خان، چوہدری غلام ربانی،راشد عباسی اور دیگر نے گاؤں سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔