Kahuta; Condolence reference held in memory of late Justice (retd) Raja Sabir at Bar Association Kahuta
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ میں جسٹس (ر) راجہ صابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 28ستمبر2021)
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ میں جسٹس (ر) راجہ صابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد زیر صدارت رصدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ اجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ منعقد کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن کہوٹہ قمر زمان ایڈووکیٹ نے ادا کیے تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکول،ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ،سول جج محمد زبیر، سول جج سردار عظمت حیات،فرزند راجہ محمد صابر راجہ ہاشم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق وزیر قانون مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، و جملہ اراکین و ممبران بار ایسو سی ایشن کہوٹہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس (ر) راجہ محمد صابر مرحوم برصغیر پاک و ہند کے نامور قانون دان راجہ محمد انور کے برادرِ نسبتی و شاگرد رشید تھے انھوں نے ہمیشہ مظلوم کے لیے جدوجہد کی بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کی تعمیر و ترقی اور اسکی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہے وکالت کا میدان ہو یا نظام عدل دلیرانہ انداز اور میرٹ پر کام کیا انھوں نے کہوٹہ کا نام پورے پاکستان میں روشن کیا بار ایسو سی ایشن کہوٹہ ہو، وکلات کا میدان کا عدلیہ میں جو خدمات انکی ہیں انکو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ہمیں اور بلخصوص نوجوان وکلاء کو چاہیے کہ ایسے رول ماڈلز کو فالو کریں اخر میں جسٹس (ر) صابر مرحوم و دیگر مرحومین کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 28 September 2021)
A condolence reference in memory of late Justice (Retd) Raja Sabir was held at Bar Association Kahuta under the chairmanship of President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Hussain Advocate. Duties of Stage Secretary General Secretary Bar Association Kahuta Qamar Zaman Advocate District and Sessions Judge Aqil Hassan Chauhan, District and Sessions Judge Chakul, Additional Sessions Judge Abdul Qayyum Bhatta, Civil Judge Muhammad Zubair, Civil Judge Sardar Azmat Hayat, son of Raja Muhammad Sabir Raja Hashim Advocate Supreme Court, former Law Minister Mehreen Anwar were present on the occasion. Raja Advocate Supreme Court and all the members of Bar Association Kahuta were present on the occasion. He played a role for the development and improvement of Kahuta Association. Whether it was the field of advocacy or the justice system, he worked bravely and on merit. The brightest bar association in Pakistan is Kahuta, the service of the field of advocacy in the judiciary No matter how much tribute is paid to them, we and especially the young lawyers should follow such role models. Finally, a special prayer was offered for the elevation of the late Justice (R) Sabir and other deceased.
راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی جنجور کے مقام پر چیلنج شوٹنگ والی بال شو میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت
Raja Sakhawat Ali Advocate Participates as Special Guest in Challenge Shooting Volleyball Show Match at Janjur
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 28ستمبر2021)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات و نشر یات مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی جنجور کے مقام پر چیلنج شوٹنگ والی بال شو میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت۔اور اور دوئم آنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا گیا۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات و نشر یات مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے۔ اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے۔
ممبران صوبائی، قومی اور سینٹ اسمبلی قومی خزانے سے سالانہ اربوں روپے ماہانہ تنخوائیں
Members of the Provincial, National and Senate Assemblies receive billions of rupees a year from the national treasury
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 28ستمبر2021)
ممبران صوبائی، قومی اور سینٹ اسمبلی قومی خزانے سے سالانہ اربوں روپے ماہانہ تنخوائیں، ٹی اے ڈی اے، رہائش، ٹرانسپورٹ، ہوائی ٹکٹ و دیگر مراحات کی مد میں وصول کر رہے ہیں یہ ممبران کروڑوں روپے مراحات کے حوض ملک و قوم کی خدمت کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں پاکستان کے ہزاروں منتخب اسمبلی ممبران پر غریب سفید پوش عوام کے خون پسینے کی کمائی کا ایک بڑا حصہ قومی خزانے سے خرچ ہو جاتا ہے پھر بھی پاکستان کی عوام انصاف روٹی کپڑا اور مکان سے محروم ہیں ممبران اسمبلی کی سالانا حاضری رپورٹ عوام اور ملک کی سلامتی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کیلیے کی جانے والی قانون سازی کا جائزہ لیں تو کارکردگی نہ ہونے کے برابر نظر آئے گی اس کے برعکس یونین کونسل میں منتخب عوامی نمائندوں کونسلرز ناظمین چیئرمین وائس چیئرمین حضرات کی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ یہ منتخب عوامی نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت عوام علاقہ کی حقیقی خدمت کیلیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں جن کے دروازے عوام علاقہ کیلیے کبھی بند نہیں ہوتے بلدیاتی نمائندے عوام کی خوشی غمی سمیت ہر تہوار میں حوصلہ افزائی کیلیے شرکت کرتے نظر آتے ہیں عوام علاقہ کو جب بھی کوئی مسلہ درپیش ہو بلدیاتی نمائندے ہی سب سے پہلے پہنچنا اپنا فرض سمجھتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو اس خدمت کے حوض کوئی وظیفہ اجرت ٹی اے ڈی اے کچھ نہیں ملتا وہ اپنی مدد آپ کے تحت فرائض سرانجام دیتے ہیں بلدیاتی نمائندے عوام علاقہ کی حوصلہ افزائی اور مدد امداد میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے ہیں
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، سنیٹر راجہ ظفر الحق، سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، صوبائی وزیرقانون راجہ محمد بشارت سمیت راولپنڈی کی متعدد معروف سیاسی شخصیات نے اپنی عملی سیاست کا آغاز بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے کر کیا، میری چند دن قبل علاقہ کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری نوجوان شخصیت راجہ عامر مظہر چیئرمین یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے ملاقات ہوئی راجہ عامر مظہر کا تعلق یوسی ہوتھلہ کے معروف گاوّں عثمان پور کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے پچپن اپنے گاوّں میں گزرا پھر تعلیم حاصل کرنے اور کاروبائی مصروفیت کی وجہ سے راولپنڈی بحریہ ٹاوّن رہائش اختیار کر لی راجہ عامر مظہر ضلع راولپنڈی کی معروف بزرگ سیاسی شخصیت سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کے فرزند ہیں راجہ عامر مظہر نے 24 سال کی عمر میں اپنی عملی سیاست کا آغاز 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار ناظم یونین کونسل ہوتھلہ کیلیے میدان سیاست میں اتر کر کیا پھر ضلع کونسل راولپنڈی کے انتخابات میں سپیشل سیٹ پر اپنے آپ کو امیدوار ممبر ضلع کونسل پیش کیا والد راجہ مظہر حسین کا اثرورسوخ اور اپنی قابلیت کے بل بوتے پر نوجوان راجہ عامر مظہر ضلع بھر سے منتخب نمائندوں کا مطلوبہ ووٹ حاصل کر کے سپیشل سیٹ پر ممبر ضلع کونسل راولپنڈی منتخب ہوئے اور ضلع بھر میں خدمت کے فرائض سرانجام دیے 2015 کے بلدیاتی انتخاب میں راجہ عامر مظہر نے چیئرمین یوسی ہوتھلہ کے انتخاب کیلیے اپنے آپ کو پھر پیش کیا تو عوام علاقہ نے ان کی سابقہ کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے سات سو ووٹ کی لیڈ سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ منتخب کر لیا، راجہ عامر مظہر امیدوار چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی کے انتخاب میں بھی سامنے آئے مگر عوام کی بد قسمتی کہیں یا حکومت کی نااہلی اس وقت حکومت راولپنڈی میں ضلع کونسل کے انتخابات منعقد ہی نہ کروا سکی جس وجہ سے ضلع راولپنڈی کی عوام اور نمائندے آج بھی مسائل کا شکار نظر آتے ہیں، وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف کا تحصیل کہوٹہ نڑھ کے مقام پر دورہ ہوا تو انہوں نے تمام اس حلقہ کے تمام چیئرمین حضرات سے ترقیاتی منصوبے طلب کیے جس پر چیئرمین راجہ عامر مظہر نے بھی علاقہ میں سوئی گیس، فراہمی بجلی صاف پانی تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن اعلیٰ تعلیم کیلیے یونیورسٹی کا قیام تعمیرات روڈز گلیات اور سہالہ اوور ہیڈ بریج، کہوٹہ پنڈی روڈ کی کشادگی کیلیے فنڈز جاری کرنے کیلیے تحریراً تجاویز پیش کی اور علاقائی مسائل سامنے رکھے جس پر وزیراعظم پاکستان نے تمام منصوبے منظور فرما کر عملی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی چیئرمین راجہ عامر مظہر کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے نڑھ آمد کے موقع پر تعارفی ملاقات کروائی گئی ملاقات کے دوران راجہ عامر مظہر نے ترقیاتی پروگرام منظور کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین راجہ عامر مظہر نے اپنے علاقہ میں مسائل کے حل کیلیے سابق صدر پاکستان مرحوم ممنون حسین سے ہمراہ وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل صدر ہاوّس اسلام آباد طویل ملاقات بھی کی، راجہ عامر مظہر ممبر چیمبر کامرس آف اسلام آباد اور ممبر چیمبر کامرس آف ضلع بہاولپور کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں دیگر تاجر تنظیموں کی ذمہ داری بھی نبھا چکے مگر بزنس سے زیادہ توجہ وہ اپنی عوام حلقہ پر دیتے ہیں علاقہ میں متعدد مخالفین گروپس میں صلح بھی کروا چکے راجہ عامر مظہر آمدہ بلدیاتی انتخاب میں تحصیل ناظم کہوٹہ کی نشت پر الیکشن میں حصہ لیں گے تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کی سیاسی شخصیات، اور متعدد یوسی چیئرمین وائس چیئرمین حضرات چیئرمین راجہ عامر مظہر کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام علاقہ آپ کو ممبر صوبائی اسمبلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ راجہ عامر کسی سیاسی پارٹی کی غلط پالیسی کسی ادارے کی عوام کے ساتھ ناانصافی کو برداشت نہیں کرتے ان کے خلاف ڈٹ جاتے ہیں چاہے جتنا بھی نقصان اٹھانا پڑئے لیکن چیئرمین راجہ عامر مظہر ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچے مستقبل قریب میں یہ بات واضع ہو جائے گی کہ وہ صوبائی اسمبلی کی ممبر شپ کیلیے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں یا اپنی سیاست کا دائرہ ضلعی سطح تک ہی محدود رہنے دیتے ہیں اس کا فیصلہ مستقبل قریب میں عوام کے سامنے آ جائے گا مگر اس خبر کو لیکر کچھ سیاسی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ راجہ عامر مظہر کا صوبائی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کئی سیاسی شخصیات کے مستقبل کو داغدار کر سکتا ہے چیئرمین راجہ عامر مظہرکو3سیاسی پارٹیوں کے زمہ دران صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے کی بھی پیش کش کر چکے ہیں تاحال ابھی تک انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیالیکن حلقے کے مسائل کے دیکھتے عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن لڑیں کیونکہ حلقہ پی پی سیون کے مسائل 70سالوں میں جوں کے توں ہیں چیئرمین راجہ عامر مظہر کا صوبائی سیاست میں کودنا حلقہ کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتاہے۔