Kahuta; Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Chairman holds on the Performance Award Ceremony
غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی جانب سے دو سال پورے ہونے پر ایک پر وقار حسن کارکردگی ایوارڈ تقریب
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عمران ضمیر،27ستمبر2021) — پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما سابق وزیر مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف ربانی قریشی نے بھی اس پسماندہ علاقے میں غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لا کر فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر قائم کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے آج دو سال پورے ہونے پر اس تقریب کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا کہ اپنے جذبے حوصلے والدین کی دعاؤں اور اللہ کے فضل سے اسکو چلایا اور اب یہ پودا ایک تن آور درخت بن چکا ہے جس سے نہ صرف کہوٹہ کے عوام بلکہ پنجاب، کشمیر بھر کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں میں اس بہترین کارکردگی پر آصف ربانی قریشی انکی فیملی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما سابق وزیر مہرین انور راجہ، میجر جنرل (ر) ارشد،راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بلال یامین ستی چیئر میں نڑھ، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی و دیگر نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی جانب سے دو سال پورے ہونے پر ایک پر وقار حسن کارکردگی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گروپ ممتاز قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،چیئر مین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی، پی پی کے رہنما عقیل ستی ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، بلدیاتی نمائندوں، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ،صحافی و ممبر پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی کمپیئر و دیگر معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی آصف ربانی قریشی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشا اللہ میں جس مشن پر چلا ہوں اسکا مقصد صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور میں اپنے تمام احباب ڈونرز اور ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا مقررین نے اتنے خوبصورت طریقے سے کڈنی سنٹر اور ڈائگناسٹک سنٹر کو چلانے پر آصف ربانی قریشی اور انکی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اخر میں بہترین کارکردگی اور تعاون کرنے پر سینکڑوں لوگوں کو ایوارڈ دیے گے اور غلام ربانی قریشی مرحوم کے لیے دعا کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری کیے فرائض ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی ارسلان کیا نی نے سر انجام دیئے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zameer, September 27, 2021) — Pakistan Peoples Party leader and former minister Mehreen Anwar Raja has said that Asif Rabbani Qureshi also set up Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation in this backward area, By establishing the Free Dialysis Kidney Center and serving the suffering humanity, today, on the completion of two years, by holding this ceremony, he proved that his passion, enthusiasm, parents’ prayers and the grace of Allah, he ran it and now this is like a tree. Asif Rabbani Qureshi pays tribute to his family and his entire team for this excellent performance which has benefited not only the people of Kahuta but also the people of Punjab and Kashmir. PPP leader former minister Mehreen Anwar Raja, Major General (retd) Arshad, Raja M Sattarullah Advocate in Supreme Court Bilal Yameen Satti Chair Narh, MS Dr Samina Khan Bhatti and others called on Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Chairman Asif Rabbani. Qureshi on the occasion of the completion of two years while addressing a prestigious Hassan Performance Award ceremony Prominent lawyer Raja M. Sattarullah Advocate Supreme Court, Chairman UC Nadar Bilal Yamin Satti, PPP leader Aqeel Satti Advocate, President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, Local Government Representatives, MS Dr. Samina Bhatti, Asghar Hussain were present on the occasion. Kayani General Secretary Press Club Kahuta, Journalist and Member Press Club Kahuta Arsalan Kayani and other esteemed local political and social personalities attended in large numbers. Asif Rabbani Qureshi thanked all the friends and said that inshallah the mission The purpose is only to serve the suffering humanity and I am grateful to all my friends, donors and team who supported me. The speakers paid a great tribute to Asif Rabbani Qureshi and his entire team for running the Kidney Center and Diagnostic Center in such a beautiful way. At the end of the presentation, awards given to hundreds of people for their outstanding performance and cooperation and prayers were offered for the late Ghulam Rabbani Qureshi. The duties of stage secretary were performed by Arsalan Kiani, a young journalist from Press Club Kahuta.
کہوٹہ کے نواحی علاقہ جیوڑہ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق
A motorcyclist was killed in a traffic accident on the outskirts of Kahuta in Jiora
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عمران ضمیر،27ستمبر2021) —کہوٹہ کے نواحی علاقہ جیوڑہ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق تفصیلات کے مطابق جیوڑہ میں ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار ندیم صادق ولد صادق ساکن کانگڑھ کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا جس سے زخمی ہو گیا جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
منتخب نمائندوں نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے
Elected representatives have not fulfilled their promises to the people
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عمران ضمیر،27ستمبر2021) —کہوٹہ منتخب نمائندوں نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، صداقت عباسی نے عمران خان کے ویژن پر لوگوں سے ووٹ لیے۔ آج اس علاقے کے عوام صحت تعلیم اور دیگر سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات، ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ قبضہ گروپ متحرک، چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان سب چیزوں کو ٹھیک کرنا منتخب نمائندوں کا کام ہے۔ وزیراعظم عمران خان مخلص جرات مند لیڈر ہیں، وہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب منتخب نمائندے کام نہیں کریں گے،نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں ورکروں کو نظر انداز کریں گیتو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔ اگر کوئی علاقے کا کام کرے گا تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بصورت دیگر ہمیں میدان میں آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مختصر طور پر برگیڈئیر (ر) شازالحق جنجوعہ نے پریس کلب کہوٹہ میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرراجہ فراز جنجوعہ،راجہ شاہد تھوہا،راجہ علی اکبر، حاجی راجہ شفیق،راجہ خرم جنجوعہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹر کے صدرراجا عمران، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سعید افضل چوہان، حاجی عبدالرشید اور دیگر ذمہ داران کی صحافتی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوام مایوس ہیں۔ کلرسیداں کو بھی یہ کھنڈرات بنانا چاہتے ہیں چوہدری نثار نے اس علاقے میں کام کیا جو معیاری ہے آخرکار مٹور سے دھماکہ ہو گیا ہے۔