Kallar Syedan; British Pakistani youngsters cause havoc by air firing in Kallar bazaar
برطانیہ سے آئے نوجوانوں کی قانون شکنی کی انتہا،شام کو کلرسیداں کے بھرے بازار میں زبردست ہوائی فائرنگ کر کے بازار میں خوف و ہراس پھیلایا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—برطانیہ سے آئے نوجوانوں کی قانون شکنی کی انتہا،شام کو کلرسیداں کے بھرے بازار میں زبردست ہوائی فائرنگ کر کے بازار میں خوف و ہراس پھیلایا اور پھر سڑک کنارے غریب محنت کش کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا اور پھر پستول ہوا میں لہراتے ہوئے ملزمان بڑے سکون کے ساتھ ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔یہ واقعہ شام سات بجے کے قریب کلرسیداں شہر میں رش کے وقت پیش آیاتفصیلات کے مطابق کالے رنگ کی ایک ڈبل کیبن ویگو گاڑی چوآروڈ کی جانب سے آئی اس نے مین چوک کراس کرکے گاڑی روکی اس دوران ایک نوجوان ہاتھ میں پستول لہراتا ہوا باہر نکلا جس نے زبردست ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔اس دوران ملزم نے سڑک کنارے کھڑے ایک محنت کش کو بھی بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے مار پیٹ کر وہ بڑے ہی سکون کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ درجنوں لوگوں نے خود ملاحظہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار ملزمان برطانیہ پلٹ ہیں اور وہ یہاں چھٹیاں منانے آئے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فلم درجنوں لوگوں کے پاس موجود ہے جنہوں نے اسے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کا تعلق بناہل سے بتایا گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 25, 2021) British Pakistani youngsters waving their pistol in the air and firing causing havoc in Kallar bazaar, then they tortured a labourer without any reason and after beating him, they left in a car with great ease. The incident of firing was witnessed by dozens of people. The suspects are from UK and are here on holiday. There were many people who witnessed and have made video and put it on social media.
Breaking News; Police have registered FIR and have arrested two British Pakistani from village Banhal.
تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے
A speeding Suzuki pickup hit a motorcycle, seriously injuring three people, including two women
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے میں موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی درخواست پر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ربنواز سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا اور جب پھلینہ روڈ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی پک اپ جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے انتہائی تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہر کرتے ہوئے میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میری والدہ اور خالہ شدید زخمی ہو گئیں اور مجھے بھی شدید چوٹیں آئیں۔والدہ کو کولہے جبکہ خالہ کے سر پر چوٹیں آئیں اور میرے موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہو گیا۔
کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر نقدی،طلائی زیورات اور نیا موبائل فون چوری کر کے لے گئے
Unidentified thieves broke into a house in Kallar Syedan city and stole cash, gold jewellery and mobile phone.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر نقدی،طلائی زیورات اور نیا موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ کلر سیداں روڈ کے رہائشی عبید مسیح نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو یا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑ کر گھر میں موجود 30 ہزار روپے کی نقدی 25 ہزار روپے کی طلائی بالیاں اور 35 ہزار روپے کا نیا موبائل فون چوری کر کے لے گئے ہیں۔
دوسرے ٹھیکدار شاہد محمود میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں ہفتہ کے روز دو سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا
Two semi-finals decided on Saturday in the second contractor Shahid Mehmood Memorial Hockey Tournament
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—دوسرے ٹھیکدار شاہد محمود میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں ہفتہ کے روز دو سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا،پہلے سیم ی فائنل میں پاکستان ہاکی کلب منگال نے دینہ ہاکی کلب کو تین گول سے ہرا دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چک چکوڑاہاکی کلب چکوال نے پاکستان ہاکی کلب منگال B کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ گولوں سے شکست دے دی۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج بروز اتوار کھیلا جائے گا جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،بلدیہ چیئرمین شیخ عبدالقدوس،سابق ٹاون ناظم ملک سہیل اشرف،چئیرمین راجہ ندیم احمد،وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل،انجیئر راجہ نزاکت حسین،حاجی محمد اسحاق،سیٹھ ضابر حسین،حاجی ریاست حسین مہمانان خصوصی ہوں گے۔