DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Uzair Masood,16, shot and injured in Nawaz Colony

کہوٹہ نواز کالونی بلال جنرل سٹور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے16سالہ نوجوان شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2021)
کہوٹہ نواز کالونی بلال جنرل سٹور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے16سالہ نوجوان شدید زخمی۔ حالت تشویش ناک تفصیل کے مطابق کہوٹہ نواز کالونی بلال جنرل سٹور میں روڈ پہ دو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عزیر مسعود ولد مسعود ستی ساکن ہوتھلہ نامی شخص شدید زخمی جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا آئے روز کہوٹہ میں بڑھتے کرائم سے عوام علاقہ شدید خوفزدہ ہیں۔

Kahuta, Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 September 2021)
A 16-year-old youth was seriously injured in a firing incident near Bilal General Store in Kahuta Nawaz Colony. According to the alarming details, a teenage boy named Uzair Masood son of Masood Satti resident of Hothala was seriously injured in the firing of two unidentified persons on the road in Bilal General Store, Kahuta Nawaz Colony. Police arriving at the scene and gathering evidence, the operation was launched. The people of the area are terrified of the rising crime in Kahuta.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Punjab Assembly Candidate Visits Various Union Councils of PP-7 Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ آصف نورانی، عدیل افضل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر مواڑہ ڈھوک ٹھنڈل والے راجہ الطاف کے بیٹے کی وفات پر،سکوٹ ڈھوک بڑھالا والے راجہ نذیر احمد کے والد محترم کی وفات پر،کھنائدہ والے چوہدری عرفان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر، سہوٹ حیال والے ڈی ایس پی راجہ عقاب کے بھانجے کی وفات پر، سیون سہوٹ حیال والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار اسد عزیز کی والدہ محترمہ کی وفات پر،چک ستھوانی والے انسپکٹر چوہدری طالب حسین اور چوہدری رشید کے بھائی،چوہدری اللہ دتہ کے بہنوئی محمد بشیر کی وفات پر،سروہا چوہدریاں میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زین العابدین سابق نائب ناظم کے بہنوئی کی وفات پر،گریڈ اسٹیشن والے الطاف حسین، آفتاب حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر، چوہدری شمس جندران اور چوہدری اقبال جندران کی بہن کی وفات پر، مظہر ستی کی نمازے جنازہ میں شرکت کی اور کھڈیوٹ کے مقام پر شہزوز ستی کی کزن کی وفات فاتحہ خوانی کی مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اورمرحومین کے درجات بلندی کے دعاء کی۔

پٹواری راجہ ہارون اکبر کی پھوپھی جان کو ان کے آبائی گاؤں اوڑیک یوسی نڑھ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

Aunty of Patwari Raja Haroon Akbar passed away in Auraik, Narh

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2021)
پٹواری راجہ ہارون اکبر کی پھوپھی جان کو ان کے آبائی گاؤں اوڑیک یوسی نڑھ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔پٹواری راجہ ہارون اکبر کی پھوپھی جان گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں اوڑیک یوسی نڑھ کے قبرستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خالد یامین ستی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، عمران ستی منیجر ایم سی بی، تحصیلدار عارف عقیل انجم،پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری عامرمحمود، پٹواری ملک امام بخش،پٹواری وحید ستی، گرد آور ملک اللہ یار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی پہلی سالانہ تقریب

The first annual event of Mureed Awan Welfare Organization

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کے زیر صدارت مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی پہلی سالانہ تقریب آج مورخہ 26 ستمبر بروز اتوار 2021 بوقت صبح 9 بجے مرحبا شادی ہال دوپری میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو گئی یہ تقریب بسلسلہ کارکردگی رواں سال اور آنے والے سال کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا انہوں نے اپنے تمام دوست احباب اور برادری کے تمام افراد کو شر کت کی دعوت دی گئی ہے۔

فاتحہ خوانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کے بھانجے کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کا جوانسالہ بھانجااور صوبیدار محمد یوسف عباسی کا بیٹا احمد جمال عباسی گذشتہ روز وفات پا گئے تھے گذشتہ چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنر ل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button