DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan police arrested Nisar alias Saro gang leader along with 03 accomplices involved in robbery

تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،رابری اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث نثار عرف ثارو گینگ کا سرغنہ 03ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،رابری اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث نثار عرف ثارو گینگ کا سرغنہ 03ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران مسروقہ رقم 90ہزار 700روپے،06موٹرسائیکل اور04پسٹل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث نثار عرف ثارو گینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ نثار حسین اورساتھی ملزمان شہزا د بلال، خرم شہزاد اورشاہد محمود شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران مسروقہ رقم 90ہزار 700روپے،06موٹرسائیکل اور04پسٹل شناخت پریڈ کے بعد برآمدکیے گئے،ایس ایچ اوگوجرخان نے بتایاکہ ملزمان نے تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنے شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Gujar Khan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 25, 2021) * The main operation of Gujar Khan police station, the ringleader of Nisar alias Saro gang involved in robbery and snatching incidents was arrested along with 03 accomplices. 06 motorcycles and 04 pistols recovered. According to details, SHO Gujar Khan along with his team arrested the ringleader of Nisar alias Saro gang along with 03 accomplices involved in robbery and snatching incidents. The gang arrested were Nisar Hussain, Khuram Shaizad and Shahid Mehmood. The stolen money was recovered from the possession of the accused during various incidents. Rs. 90,700, 06 motorcycles and 04 pistols were recovered after the identification parade. Praising SHO Gujar Khan and the police team.

Show More

Related Articles

Back to top button