Mirpur, AJK: The cleaning campaign under the auspices of Municipal Corporation Mirpur entered its third day
میونسپل کارپوریشن میرپورکے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم تیسرے رو ز میں داخل ہوگئی
میرپور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , 24ستمبر2021ء)— میونسپل کارپوریشن میرپورکے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم تیسرے رو ز میں داخل ہوگئی۔ میونسپل کارپوریشن کے عملہ سمیت دیگر محکموں کے اشتراک سے شہر کے مختلف سیکٹروں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سڑکات اور نالیوں کی بھی صفائی کی جارہی ہے۔ بدھ کو تیسرے روزصفائی مہم کے دوران میرپورشہر کے سیکٹرایف ون،قائد اعظم چوک،سنگھوٹ،نانگی بازار،علامہ اقبال یونیورسٹی ایریا سمیت متعدد سیکٹروں میں کچرے اور روڈ ز پرمٹی کے ڈھیراٹھائے گے ہیں۔
اہلیان میرپورنے میونسپل کارپوریشن اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی طرف سے میرپورکوصاف ستھرااور خوبصورت شہربنانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے گے ہیں انہیں زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے اور کہا گیا کہ کامیاب صفائی مہم کے باعث میرپورشہرکی سڑکیں گلیاں اور محلے صاف ستھرے نظرآرہے ہیں۔ادھر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن وڈپٹی کمشنر بدرمنیر نے صفائی مہم کے کاموں کا معائنہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت وصفائی سمیت دیگرمحکموں کے اشتراک سے جاری صفائی مہم پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میرپورشہرآزادکشمیرکے ماتھے کاجھومر ہے۔
اس شہرکی صفائی وستھرائی کے حوالے سے ہرفرد کواپنااپناکرداراداکرناچاہیے۔ انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ شہرکی صفائی وستھرائی کوقائم رکھنے کے لیے اپنے گھروں کاکوڑاکرکٹ کھلے عام جگہوں پرنہ پھینکیں اگرہم سب اپنے اپنے شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لئے کسی ایک ادارے کے بجائے ہمیں بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے آس پاس کے ماحول کا صاف ستھرا رکھنا ہو گا اور گندگی کے موجب بننے والے جملہ عوامل کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔تب شہر کی صفائی اور ستھرائی قائم رہ سکتی ہے۔
Mirpur ( Pothwar.com, September 24, 2021) – The cleaning campaign under the auspices of Municipal Corporation Mirpur has entered its third day. In collaboration with the staff of the Municipal Corporation and other departments, various sectors of the city are being cleaned as well as roads and drains.
During the third day of cleaning campaign , garbage and road permits will be piled up in various sectors of Mirpur city including Sector F-1, Quaid-e-Azam Chowk, Sanghot, Nangi Bazaar, Allama Iqbal University Area.
The people of Mirpur have lauded the steps taken by the Municipal Corporation and especially the Deputy Commissioner Badar Munir to make Mirpur a clean and beautiful city and said that due to the successful cleaning campaign, the streets and neighborhoods of Mirpur city look clean.
Meanwhile, Administrator Municipal Corporation and Deputy Commissioner Badram Munir inspected the works of the sanitation campaign and expressed satisfaction over the ongoing sanitation campaign in collaboration with other departments of the municipal corporation including health and sanitation department.
Everyone has a role to play in keeping the city clean. He appealed to the people not to throw their houses and garbage in public places to maintain the cleanliness of the city. The citizen must keep the environment around them clean and discourage all the causes of pollution. Then the cleanliness and cleanliness of the city can be maintained.