London; Those coming to the UK from Pakistan will have to quarantine at home
پاکستان سےبرطانیہ آنے والوں کوقرنطینہ کرنا ہوگا
لندن۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ, 24ستمبر2021ء)۔۔۔ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا اور برطانیہ پہنچ کر گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا، برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کیلئے نئی گائیڈلائنز جاری کردیں- تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 22 ستمبرکے بعد پاکستان سے ویکسین لگوا کر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑےگا۔قرنطینہ کی شرط کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ برطانیہ پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو تسلیم نہیں کرتا اور برطانیہ کو تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے تاہم اسے پاکستان میں ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں۔ برطانیہ نےکہا ہےکہ حکومت پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابل قبول ہو۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22 ستمبر کے بعد آنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا، برطانیہ پہنچ کر انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا، پانچویں روز وہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق4 اکتوبر کے بعد امکان ہےکہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے۔
London. (Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, September 24, 2021) Passengers coming from Pakistan will have to undergo PCR test and quarantine at home after arriving in the UK.
The UK has issued new guidelines for those coming from Pakistan – according to a statement issued by the British government. After September, vaccinators from Pakistan will have to be quarantined at home.
The reason for the quarantine condition is that the UK does not recognize most vaccines administered in Pakistan and there is no problem with the quality of vaccines approved by the UK. However, it has reservations about issuing vaccination certificates in Pakistan.
The UK has said that the government of Pakistan should create a system for issuing certificates that is acceptable to the UK as well. After arriving in the UK, they will have to be quarantined. On the fifth day, they will be able to quarantine if the result of the PCR test is negative.
According to sources, after October 4, the UK is likely to recognize the certification of approved vaccines.