DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi police security arrangements for Pakistan National T-20 Cup, more than 2500 officers and personnel will perform security duties

پاکستان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 2500سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—پاکستان نیشنل ٹی ۲۰ کپ کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 2500سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی و گشت کے فرائض سرانجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل T-20کپ کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرف سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 2500 سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، بائیو میٹرک چیکنگ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان نیشنلT-20کپ کے دوران بھی مستعدی سے فرائض سرانجام دے گی۔

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 23, 2021) * According to details, effective security arrangements have been made by Rawalpindi Police for Pakistan National T-20 Cup, more than 2500 officers and personnel will perform security duties, Elite Force, Dolphin Force, District Police and Lady Police will perform security duties, Stadium In addition to expert snipers, special personnel have also been deployed on the roofs of buildings on the sides and along the route. Suspicious persons and suspicious activities will be closely monitored. After the body search, entry will be allowed in the stadium, no parking will be allowed except in the allotted space, Rawalpindi police will protect the lives and property of the citizens as well as during the Pakistan National T-20 Cup.

Show More

Related Articles

Back to top button