DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On the direction of Punjab government, the price of flour coming under the subsidized flour scheme has been increased by Rs. 110 per bag

حکومت پنجاب کی ہدایت پر رعائتی آٹا سکیم کے تحت آنے والے آٹے میں 110 روپے فی تھیلا اضافہ کر دیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر رعائتی آٹا سکیم کے تحت آنے والے آٹے میں 110 روپے فی تھیلا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور بیشتر افراد مہنگے داموں آٹا حاصل کئے بغیر واپس لوٹ گئے۔کلر سیداں اور اس کی نواحی یونین کونسل دوبیرن کلاں میں روزانہ کی بنیاد پردس کلو کے حساب سے دو سو تھیلا کلر سیداں پہنچایا جاتا ہے کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ پہلے دس کلوتھیلے کی قیمت 430 روپے وصول کی جاتی تھی جو اب 110 روپے کے اضافے کیساتھ 540 روپے فی تھیلا وصول کی جا رہی ہے۔ادھر متوسطہ طبقے کی خواتین اور مرد جو 430 روپے کے حساب سے آٹا خریدنے آئے تھے اچانک قیمت بڑھ جانے کے باعث حکومت کو کوستے ہوئے خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 23, 2021) * On the direction of the Punjab government, the price of flour under the subsidized flour scheme has been increased by Rs 110 per bag, which was strongly protested by consumers The price of 200 bags of Kallar Syedan ​​has been suddenly increased on a daily basis at Kallar Syedan ​​and its adjoining Union Council Doberan Kallan on a daily basis. The price of ten kilo bag was Rs. 430 which is now being increased to Rs. 540 per bag with an increase of Rs. 110. Meanwhile, middle class women and men who came to buy flour at the rate of Rs540 returned empty-handed.

جعلی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑی ویگو ڈالہ کو تھانہ روات میں بند کردیا

Vehicle with fake number plates, were stopped and seized

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)— پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکپنڈوڑی نے روات کلرروڈ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑی ویگو ڈالہ کو تھانہ روات میں بند کردیا عملے نے ریڈکو ملز کے قریب ایک مشکوک ویگو ڈالے کو روک کر تلاشی لی جسے محمد ولید ولد عبد الغفار چلا رھا تھا گاڑی سے دو عدد واکی ٹاکی بمعہ چارجر برآمد ہوئے گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ ALI021 لکھا ہوا تھا گاڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے عدم ریکارڈ یافتہ پائی گئی اور ڈرائیور جعلی نمبر پلیٹ کے بارے میں کوئی تسلی بخشں جواب نہ دے سکا جس پر گاڑی کو قبضہ میں لیکر ماڈل تھانہ روات میں بجرم 171 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی

Strict action against the traders selling above rates

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے مقامی کاروباری مراکز اور دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد اپنا قبلہ درست کرلیں انتظامیہ اب کوئی رعائیت نے دے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اب گرانفروشی پر تنبیہ کی جائے گی نہ جرمانہ کیا جائے گا بلکہ اب نہ صرف ایف آئی آرز درج کرکے منافع خوروں جی گرفتاری عمل میں لائے گی بلکہ انہیں جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ ان کی دوکانیں بھی سربمہر کر دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کلر سیداں کے پانچوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس معاملے میں یکسو ہیں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں لہذہ دوکاندار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انتظامیہ انتہائی اقدامات سے گریز ہر گز نہیں کرے گی۔

انتظامیہ این ایکشن،چار گراں فروش گرفتار تیس ہزار روپے جرمانہ

Authorities take action against four traders

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)— کلرسیداں انتظامیہ این ایکشن،چار گراں فروش گرفتار تیس ہزار روپے جرمانہ،چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالغفور،خرم شہزاد،صفدر محمود اوراکرام خان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر ریڑھی بان ابراہیم خان کیخلاف بھی گرانفروشی اور گاہکوں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر متعدد کانداروں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اجی عبدالقیوم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ سروھا چوہدریاں میں ادا کی گئی

Haji Abdul Qayyum passed away in Sarowa Chaudhrian

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس کے بہنوئی حاجی عبدالقیوم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ سروھا چوہدریاں میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،چوہدری مشتاق حسین،حاجی محمد اسحاق،راجہ طارق محمود،نصیراختر بھٹی،نوید اختر مغل،چوہدری توقیراسلم، مسعود بھٹی،شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی،راجہ افتخار بکھڑال،ماسٹر رشید وینس اور دیگر نے شرکت کی۔

مرزا آفتاب صابر برطانیہ میں انتقال کر گئے انہیں برطانوی شہر ٹیل فورڈ میں سپرد خاک کردیا گیا

Mirza Aftab Sabir passed away in Telford, England

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—ڈھیری مرزیاں سکرانہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت مرزا محمد صابر کے فرزند مرزا آفتاب صابر برطانیہ میں انتقال کر گئے انہیں برطانوی شہر ٹیل فورڈ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمرمسعود کے ماموں زاد بھائی بھی تھے۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 23ستمبر2021ء)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے نوجوان سیاسی رہنما راجہ طلال خلیل کے ہمراہ گاؤں سہوٹ حیال جاکر نمبردار اسد عزیز سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button