Kallar Syedan; Free Wheelchairs Distribution Ceremony held at municipal Hall
بلدیہ ہال کلرسیداں میں مفت ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بغیر رنگ و نسل و مزہب انسانیت کی بلاامتیاز خدمت پر پختہ یقین رکھتی ہے اس کے اہلکار این جی او کی طرز پر کچھ بھی وصول نہیں کرتے بلکہ وہ یہ سب کام رضائے الٰہی کی خاطر رضاکارانہ طور پر کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بلدیہ ہال کلرسیداں میں پندرہ مستحقین میں مفت ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت الخدمت کے مقامی صدر محمد توقیراعوان نے کی تقریب میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ پی ٹی آئی سے حافظ سہیل اشرف ملک،محسن نوید سیٹھی،نبیلہ انعام کے علاوہ چوہدری فیاض اختر،حاجی ریاست حسین،چوہدری خضران،راجہ اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔رضوان احمد نے کہا کہ الخدمت پاکستان کے ایک سو دس اضلاع کے علاوہ فلسطین،روہنگیا اور شامی مہاجرین کے لیئے بھی کام کررہی ہے ہم یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں پاکستان میں اس وقت چالیس لاکھ بچے یتیم ہیں ہم ان کو معاشرے کا بامقصد ذمہ دار شہری بنانے کے لیئے کوشاں ہیں ہم بیوہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں کاروبار کے لیئے قرضے بھی مہیا کر رہے ہیں۔چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ مجبور بیکس لوگوں کی مدد کرنا ہی دنیا و اخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے بلدیہ کلر اور انتظامیہ انسانیت کی خدمت کے لیئے ہمہ وقت الخدمت کے ساتھ کھڑی رہے گی،ہم نے شہر کو بہتر بنانے کے لیئیبائیس کروڑ کی خطیر رقم خرچ کی ہے مزید سترہ کروڑ خرچ کرنے جا رہے ہیں کلرسیداں کو صاف ستھرا شہر بنائیں گے،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے کہا ہے کہ الخدمت کا کام قابل ستائش ہے انسانیت اور مخلوق خدا کی خدمت سیاسی مزہبی رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر کرنا ہی درست عمل ہے اخرت کی کامیابی کا راز مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت میں مضمر ہے۔پی ٹی ائی شعبہ خواتین کی صدر نبیلہ انعام نے کہا کہ شدت پسندی اور لبرل ازم دونوں سے معاشرے کو خطرات لاحق ہیں اسلام میانہ روی کا درس دیتا ہے۔چوہدری ابرارحسین نے کہا کہ ہم کلرسیداں میں آغوش کے قیام کے لیئے پچیس کنال آراضی کی تلاش میں ہیں الخدمت کلر میں نادار بیوگان یتامی کی مدد کے لیئے ہمہ وقت مصروف ہے ہم نے سلائی سنٹر کے ذریعے نہ صرف خواتین کو ہنرمند بنایا بلکہ ہم نے انہیں سلائی مشینیں بھی مہیا کی ہیں۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر راجہ تنویر،محمد توقیر اعوان،جاوید اقبال اور رانا ضیا نے بھی خطاب کیا مقامی نوجوان کاروباری چوہدری خضران نے الخدمت کو سو بچوں کے لیئے یونیفارمز مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2021) * Al-Khidmat Foundation North Punjab President Rizwan Ahmed has said that Al-Khidmat Foundation firmly believes in the non-discriminatory service of humanity irrespective of race, colour and religion. He expressed these views while addressing a function to distribute free wheelchairs among 15 beneficiaries at Baldia The function was presided over by the local president of Khidmat Muhammad Tauqeer Awan, Apart from people belonging to Jamaat-e-Islami, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Mohsin Naveed Sethi, Nabila Inam, Chaudhry Fayyaz Akhtar, Haji Riyasat Hussain, Chaudhry Khizran, Raja Israr Advocate and others also attended. Rizwan Ahmed said that Al-Khidmat is working for 110 districts of Pakistan as well as Palestine, Rohingya and Syrian refugees. We are also paying special attention to character building. At present there are 4 million orphans in Pakistan. We are also providing loans to widows by making them skilled. Former Town Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik has said that the work of service is commendable. Raja Tanveer, Mohammad Tauqeer Awan, Javed Iqbal and Rana Zia also addressed the gathering.
پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
PPP Tehsil Kallar Syedan President M Ijaz Butt addressed a function on the occasion of Chairman Bilawal Bhutto Zardari’s birthday
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑھ گئی ہیں۔ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان قادیانیت نوازی میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط ہے متوسط طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا جبکہ موجودہ حکومت نے یہ تینوں چیزیں چھین لیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ماسٹر محمد غالب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے۔عمران خان نے گزشتہ تین برسوں میں ملک کو 1700ارب ڈالر کا مقروض کر دیا ہے۔۔تقریب سے محمد فیاض کیانی،ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ نے بھی خطاب کیا۔
پھلینہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار یوم کی توسیع کر دی
The physical remand of the accused arrested in the Phalina murder case has been extended for four days
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد آصف کی عدالت نے نواحی علاقہ پھلینہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار یوم کی توسیع کر دی۔ملزمان کے وکیل نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جبکہ مقتول احتشام کے والد محمد عاشق حسین کے وکیل کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معزز جج نے ملزمان حیدر علی، شہریار اور افتخار کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
کلرسیداں اور گردونواح میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت،ایک ہی روز دوافراد جاں بحق ہو گئے۔
Twp people died on the same day in the fourth wave of Corona
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت،ایک ہی روز دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ دونوں مریض ایک ہی ہسپتال میں کورونا کی وارڈ میں زیرعلاج تھے اور ایک ہی دن دونوں جان کی بازی ہار گئے اس کے باوجود شہری اس کی سنگینی کو محسوس کرنے اور ایس او پی پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔
کنوھا کے معروف سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز،برطانیہ میں مقیم امجد مغل اور اٹلی میں مقیم عنصر عزیز مغل کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں
Nambardar Asad Aziz, Amjad Mughal based in UK and Ansar Aziz Mughal based in Italy mother passed away
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—کنوھا کے معروف سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز،برطانیہ میں مقیم امجد مغل اور اٹلی میں مقیم عنصر عزیز مغل کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے گاؤں سہوٹ حیال میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند ایام قبل ان کے بھائی شبیر مغل کا برطانیہ میں انتقال ہو گیا تھاجس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور یہ بحال نہ ہو سکیں۔
معروف گھڑ سوار بابو رفعت عباس کو چوآخالصہ کے قریب سہالہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Well known horse rider Babu Rifat Abbas passed away in Sihala near Choa Khalsa
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق کے بھانجھے معروف گھڑ سوار بابو رفعت عباس کو چوآخالصہ کے قریب سہالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،ماسٹر ساجد،چوہدری امتیاز حسین،قاضی نیئر اقبال،شیخ کلب عباس،ٹھیکیدار پرویز،چوہدری وقاص گجر،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،آصف نورانی،ماسٹر شفیق،مستحسن علی،شبیر لنگڑیال اور دیگر نے شرکت کی۔
امجد مبین برطانیہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی نمازجنازہ اور تدفین برطانیہ کے شہر کوونٹری میں ادا کی جائے گی
Amjad Mobin passed away in UK Funeral prayers and burial will be held in Coventry, UK
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 21ستمبر2021ء)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کے برادر نسبتی امجد مبین برطانیہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی نمازجنازہ اور تدفین برطانیہ کے شہر کوونٹری میں ادا کی جائے گی۔