Kahuta; Burglars broke into a house in Shalimar Colony and looted jewellery and electronic items worth millions of Rps.
کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں شالیمار کالونی گھر گھس کر چور لاکھوں روپے مالیت زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لوٹ کر فرار
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2021)
کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں شالیمار کالونی گھر گھس کر چور لاکھوں روپے مالیت زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لوٹ کر فرار آڑی سیداں میں غلام مرتضی کے گھر کے باہر سے چور موٹر سائیکل چرا لے گئے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا چند روز قبل شالیمار کالونی سے چور محمد ضمیر ستی کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لیکر فرار ہو گے اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا آڑی سیداں غلام مرتضی کی رہائشگاہ کے باہر سے چور 50 ہزار مالیت کا موٹر سائیکل چرا لے گئے مقدمات درج عوام علاقہ شدید پریشان پولیس تھانہ کہوٹہ کی نا اہلی یا ملی بھگت عوام نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری کرپٹ افسران کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kahuta, Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, 21 September 2021)
According to the details, the burglars broke into the house of Shalimar Colony and looted jewellery and electronic items worth lakhs of rupees. A few days ago, thieves broke into the house of Muhammad Zameer Satti at Shalimar Colony and fled with jewellery and electronic items worth millions of rupees. A thief stole a motorcycle worth Rs 50,000 from out side the house of Ghulam Murtaza in Arri Syedan as well.
فٹبال میچ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم
Distribution of prizes at the final of football match
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2021)
فٹبال میچ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے۔ اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے چک مرزا میں راجہ عاطف اور راجہ عاصم کی طرف سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شریک شائقین میچ اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے میچ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیا۔
مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کرتے وقت ان ورکروں کارکانوں کو عہدے دیے جائیں ,جنہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہو,راجہ رومان سعید جنجوعہ
While organizing PML-N, posts should be given to those workers who have played a role in strengthening the party, Raja Roman Saeed Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2021)
راجہ رومان سعید جنجوعہ معروف نوجوان رہنماء مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں ا س علاقے میں اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے کہوٹہ مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے آرگنائزنگ کمیٹی سبنا دی گئی ہے جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی نوجوان راہنما راجہ رومان سعیدجنجوعہ نے ایک بیا ن میں کیا ایک سوال کے جواب میں نوجوان راہنما رومان سعید نے کہا کہ ہمارے کمیٹی اراکین سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کرتے وقت ان ورکروں کارکانوں کو عہدے دیے جائیں جنہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہو جنہوں نے ایک وؤٹ مسلم لیگ اور دوسری کسی اور جماعت کو نہ دی ہو انکو پارٹی عہدے نہ دیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات ادارے کرپشن کا گڑھ بن گے ہیں لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ عوام میاں نوا ز شریف کا دور یاد کرتے ہین سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس علاقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے سہالہ فلائی اوور کا منصوبہ بھی شاہد خاقان عباسی کا تھا مسلم لیگ ن آئندہ انتحابات میں بھرپور کامیاب ہو گی۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2021)
ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم کا ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ سے اظہار تعزیت۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کے بڑھے بھائی قاضی منیر احمد کھٹڑ وفات پا گئے تھے گذشتہ رو ز معروف ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور صاحبزادہ عزیر ہاشم نے ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کی رہائش گاہ جا کر ان سے ان کے بڑھے بھائی قاضی منیر احمد کھٹڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔