Kahuta; Grand operation of illegal bases in Mator Chauk, dozens of vehicles, rickshaw drivers handed fines
مٹو ر چوک میں نا جائز اڈوں کا گرینڈ آپریشن ، درجنوں گاڑیوں ، رکشہ ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , کبیر احمد جنجوعہ, 18ستمبر2021ء)—سی ٹی اءو راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خرم شہزا مرزا کی زبر دست کاروائیاں ، مٹو ر چوک میں نا جائز اڈوں کا گرینڈ آپریشن ، درجنوں گاڑیوں ، رکشہ ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کیئے گئے ، شہر میں قائم ناجائز اڈوں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں چھ ڈرائیوروں کو چالان کیئے گئے اور سخت وارننگ جاری کی گئی ، اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو بڑے گھر پہنچایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م شہزاد مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سی ٹی اءو راولپنڈی ، ڈی ایس پی صد ر رولر جنید محسن کی ہدایات پر مٹو ر روڈ اور کہوٹہ بازار میں قائم غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیئے ہیں ۔
Kahuta: (Representative Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, 18 September 2021) * On the special instructions of CTO Rawalpindi, traffic in-charge Kahuta Inspector Khurram Shehzad Mirza’s grand operation of illegal bases in Mator Chauk, dozens of vehicles, rickshaws given fines, operation was also carried out against illegal bases in the city as a result of which six drivers were challaned and stern warning was issued, if the law is violated, they will be arrested. Kahuta Inspector in charge of Traffic Khurram Shehzad Mirza expressed his views while talking to reporters here yesterday. Dozens of vehicles have been fined while eliminating illegal bases.
دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرءوف
Will continue to serve the suffering humanity, Member MC Kahuta Haji Malik Abdul Rauf
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , کبیر احمد جنجوعہ, 18ستمبر2021ء)—ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرءوف رہنماء جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گا اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کی ہے ۔ انسانیت کی خدمت کا نظریہ ہمےں وراثت میں ملی ہے زندگی مخلوق خدا کی خدمت کےلئے واقف کی اور بھی ہ میں خدائی خدمتگاری کا درس دیا ہے اور یہ سکھایا ہے کہ پوری کائنات کے خالق اللہ تعالی کو خدمت کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے مخلوق کی خدمت ہی اللہ تعالی کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کیلئے کام کرنے سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور جو لوگ دکھی انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں ان پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہوتا ہے انسانیت کی فلاح کا مذہب سمجھتے حاجی ملک عبد الرءوف کا کہنا ہے کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے دین اسلام میں محتاجوں ، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے اور انسانیت کی خدمت اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں ہم لوگ اپنی زندگی کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے اتنے زیادہ پیسے خرچ کردیتے ہیں جس میں سے اگر تھوڑا سا بچایا جائے تو بہت سے گھرانوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں ۔ اپنے گلی محلے میں ضرورت مندوں کو تلاش کریں ۔
تنظیم الاعوان پاکستان کا مقصد علاقے کی تعمیر و ترقی اور اعوان بھائیوں کی آواز بننا ہے
Al-Awan Pakistan organisation aims to build and develop the region
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , کبیر احمد جنجوعہ, 18ستمبر2021ء)—تنظیم الاعوان پاکستان کا مقصد علاقے کی تعمیر و ترقی اور اعوان بھائیوں کی آواز بننا ہے ، ہمارا مقصد پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا ، بھائیوں میں اختلافات کو ختم کرنا اور تحصیل کہوٹہ میں بسنے والے اعوان قبیلے کے لوگو ں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، نہ صرف اعوان فیملی بلکہ دیگر فیملیوں کے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا مشن ہے ، تنظیم الاعوان پاکستان کے منشو ر اور مشن کو آگے لیکر چلیں گے ، ہم نے کہوٹہ کو ایک پر امن شہر بنانا ہے ، اور اسکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی آواز بلند کرنی ہے ، ان خیالات کا اظہار صد ر تنظیم الاعوان پاکستان تحصیل کہوٹہ ملک عمیر منصو ر ایڈوکیٹ نے گزشتہ رو ز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ملک عمیر منصو ر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آبا اجداد سے عوام او ر علاقے کی خدمت کررہے ہیں اور ہ میں اس سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ، میں نے ہمیشہ بغیر لالچ کے عوام کی خدمت کی ہے اور کرونگا ، میرے داد ا سابق چیر مین بلدیہ کہوٹہ ملک حکیم خداداد خان نے اپنی زندگی میں غریب لوگوں کی مدد کی اور ظالموں کے خلاف کھڑے رہے ، اور انشا اللہ میں اپنے دادا مرحوم کے مشن کو آگے لیکر چلو ں گا اور اپنی آخر سانس تک عوام اور علاقے کی بغیر لالچ خدمت کرونگا ۔