DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Saddar Wah police operation, Brother’s arrested for murdering their sister

تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل02 بھائی گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل02 بھائی گرفتار، ملزمان نے ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدواہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل بھائیوں محمد عمران اور بلا ل کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے نا چاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ک)کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جون2019 تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Rawat; According to details, under the supervision of SDPO Taxila, SHO Wah and his team, with the help of modern technology and human intelligence, arrested the brothers Muhammad Imran and Bilal who killed their real sister. The accused had shot and killed his sister Mismat (K) on the pretext of negligence. The case was registered against the unidentified accused at Saddar Wah police station on the complaint of Muhammad Ramzan, elder brother of the victim. During the investigation of the case, the team interrogated the brothers of the accused and traced the murder. SP Pothohar said that the accused would be challaned with solid evidence, CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis told SHO Saddar applauding the police team, he said that no matter how virtuous the accused is, he cannot escape the clutches of the law. All the legal requirements will be met to punish the accused.

Show More

Related Articles

Back to top button